Tag: usman-buzdar

  • ہمارا رویہ آپ کے رویے سے بہتر رہے گا: عثمان بزدار کا شہباز شریف کی تنقید کا کرارا جواب

    ہمارا رویہ آپ کے رویے سے بہتر رہے گا: عثمان بزدار کا شہباز شریف کی تنقید کا کرارا جواب

    لاہور: وزیر  اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کو  ٹویٹر پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بطور قیدی آپ کے حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کیں.

    یاد رہے کہ آج شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے کوٹ لکھپت میں‌ ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر  حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    انھوں نے لکھا کہ میں اور خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں دو تین بار ملتے تھے، تا کہ ان کی صحت کے بارے میں با خبر رہ سکیں، لیکن اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا۔ ماں، بہن، بھائی اور  بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے.

    اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لکھا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ آج بھی تمام حکومتیں ان کی اپنی ماضی کی حکومت کی طرح قانون کے برخلاف کام کرتی ہیں۔ ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں، طبی سہولیات تو کُجا، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا تھا۔

    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سےملاقات نہ ہونے پر شہبازشریف ناراض

    انھوں‌نے مزید لکھا کہ اس کے برعکس پی ٹی آئی کی حکومت نے بطور قیدی آپ کے حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کیں۔ جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی، حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرتی رہے گی۔ یقین رکھیے ہمارا رویہ آپ کے رویے سے بہتر رہے گا۔

  • کیا نوازشریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے‘ عثمان بزدار

    کیا نوازشریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی، کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ پرعلاج کی پیشکش نہیں کی؟۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اور ذاتی 2 اسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج کرتے ہیں؟۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں ہوا، کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہوں گے۔

  • بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت جان لے کہ جنگ صرف تباہی کا راستہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری عندلیب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسی سے بھارت کے جنگی جنون کو ناکام بنایا، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

    مزید پڑھیں: صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سا لمیت اور خود مختاری پرکسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو جان لیناچاہئے کہ جنگ صرف تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، خطے میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح کریں گے

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج پولیس موبائل خدمت مرکز وین کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آج اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    سردارعثمان بزدار پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح بھی کریں گے، سرکٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں آرپی او وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔

    یاد ریے کہ 4 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔

    کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جعلی زرعی ادویات تیاروفروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی زرعی ادویات کے ناسورکو ختم کریں گے۔

  • پنجاب حکومت کا ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت کاٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرزقائم کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان ڈار نے صوبے میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدات اجلاس ہوا، جس میں ٹراماسینٹرزکےقیام اورایئرایمبولنس اجرا سے متعلق سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹراما سینٹرز بنیں گے، پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراماسینٹرز قائم کئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب میں موجود تمام ٹراما سینٹرز کو فعال کرنے اور موٹروے ایم ون اور ٹو پر ٹراماسینٹرز کے قیام کی جائزہ رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ہنگامی حالات میں بھی مددگار ہوگا، ایئر ایمبولینس سروس کے پروجیکٹ میں مخیر حضرات کی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا صوبے میں5 نئے اسپتال بنانے کا فیصلہ

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں 5 نئے اسپتال بنانے کی منظوری دی تھی ، نئے اسپتال میانوالی، اٹک، لیہ ، مظفرگڑھ، راجن پور میں بنائے جائیں گے، لیہ اور میانوالی میں اسپتال کے لئے جگہ حاصل کرلی گئی ہے۔

    تمام اسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہوں گے اور نئےاسپتالوں کےساتھ پیرامیڈیکل اور نر سنگ کالج بھی ہوں گے جبکہ مرحلہ وار 2 سے 3 سال میں اسپتال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا۔

  • صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم صنعت کار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتی سیکٹرکے لیے اسپیشل اکنامک زونزکے قیام کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا، صنعت کاروں کو صنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئی صنعتیں لگانے کے لیے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں، حکومت چھوٹی صنعتوں کے ا قدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں کسی ریڈٹیپ ازم کوحائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دور حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

  • کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ مہیا کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے، سرٹیفائیڈ کاٹن سیڈ سے کپاس کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات تیاروفروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی زرعی ادویات کے ناسورکو ختم کریں گے۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دور حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت کا صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا صنعتی کارکنوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صنعتی کارکنوں کے لیے لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ محنت کی کارکردگی، صنعتی کارکنوں کی فلاح کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں صنعتی کارکنوں کوریلیف دینے کے ساتھ ان کی کم ازکم تنخواہ 15000 سے بڑھا کر 16500 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی کارکنوں کو خصوصی لیبرکارڈ جاری کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لیبرکارڈ سے کارکن رعایتی نرخوں پراشیا حاصل کرسکیں گے، صنعتی کارکنوں کے لیے لیبر کالونیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کے اسپتالوں میں آٹومیشن سسٹم لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اسپتالوں میں مریضوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکے گا۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعام آدمی کوریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حکام وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹروبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے بڑھا کرغریب عوام پرمعاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کوریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، حکام وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل آپشن کا جائزہ لیں۔

    اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی دوران ملازمت وفات پراہلخانہ کے لیے مالی امداد اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کے لیے ضروری پراسس مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی پی آرکے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھرتیوں اور ڈینگی کنٹرول پروگرام، ایس ایم یومیں بھی بھرتیوں کی اجازت بھی دی گئی۔

    کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں ڈی جی خان میں گندم ذخیرہ کرنے کے لیے سائلوزکو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں نرسنگ کالجزکے ساتھ ماں بچے کے لیے اسپتال قائم کرنے کے فیصلے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال چکوال کے لیے فنڈزاور تونسہ شریف میں پناہ گاہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے‘ عثمان بزدار

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ہرسطح اورہرموقع پرامن کی راہ کو اپنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں صوبے میں سیلاب سے نقصان پردکھ کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری اورپنجاب حکومت کی ہمدردیاں بلوچ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے تعاون کریں گے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، ہمارے دکھ درد اورخوشیاں سانجھی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکارنے الیکشن کے لیے خطے کا امن داؤپرلگا دیا، پاکستان کی تحمل، امن کی پالیسی کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اسٹیٹس مین کا کردارادا کیا، وزیراعظم کے بروقت اورمثبت اقدامات سے ملکی امیج بلند ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنےعمل سے ثابت کیا وہ امن کے داعی ہیں، بھارت کوجنگی جنون سے باہرآکرمذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تباہی کا راستہ ہے، وزیراعظم نے ہرسطح اورہرموقع پرامن کی راہ کواپنایا ہے۔