Tag: usman-buzdar

  • شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا‘ عثمان بزدار

    شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت آج زیادہ بڑھ گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کے کردارکونظراندازنہیں کیا جاسکتا، شہری دفاع کے ادارےکومؤثر اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج شہری دفاع کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد حادثات کی روک تھام اور محفوظ معاشرے کی تعمیر ہے۔

    دنیا میں سول ڈیفنس کا پہلا ادارہ پہلی جنگ عظیم میں ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران عام شہریوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا عالمی سطح پر شہری دفاع کا دن 1990 سے ہرسال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔

    شہری دفاع کا عالمی دن کا مقصد جہاں سول ڈیفنس کی تربیت عام کرنا ہے وہین اپنی جان کی پروا کیے بغیر خطروں میں کودنے والے ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔

  • شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے: عثمان بزدار

    شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے: عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے، مسلح افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن کی غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر خان جمالی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھارتی جارحیت اور مودی سرکار کے جنگی جنون کی شدید مذمت کی۔

    وزیر اعلیٰ نے پاک فضائیہ کی جرأت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن نے اندھیرے میں در اندازی کر کے بزدلانہ حرکت کی، بھارتی طیاروں کی در اندازی اور ایل او سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہندو بنیے کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ وطن کی حفاظت پر مامور بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، سیاسی قیادت اور عوام بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ’دشمن کی غلط فہمی جلد دور ہوجائے گی‘۔

    یاد رہے کہ بھارت جنگی جنون میں دیوانہ ہوچکا ہے اور ایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

    فضائی دراندازی کی کوشش میں بری طرح منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر اور جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

  • ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفرمیں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نےعوامی خدمت کو اپنا شعاربنایا، سابق دورمیں عوام کوترقیاتی منصوبوں کے نام پردھوکا دیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل سے پہلوتہی کی گئی، ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پرتوجہ دی گئی، سابق دورکی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان کےعوامی خدمت کے ایجنڈے کومکمل کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفرمیں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے، ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دورحکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

  • سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    سابق ادوارمیں‌ ترقی کے نام پرجنوبی پنجاب کے ساتھ دھوکا دیا گیا، عثمان بزدار

    ڈی جی خان : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے  کہ ہماری حکومت عمل پر یقین رکھتی ہے، سابق دور میں خوشحالی اور ترقی کے نام پر دھوکا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب تونسہ شریف میں عوام سے گفتگو کررہے  تھے ، اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ میں آپ سے ہوں اور میرا تعلق آپ سے ہمشہ رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معذور بیٹی کو لانے والے شہری کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کےلیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے اردو، سرائیکی اور بلوچی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل میرے مسائل ہیں، ہر صورت میں انہیں حل کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے بازیوں کا دور گزرچکا ہے ماضی میں حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا، سابق دور حکومت میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر دھوکا کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں پسماندگی دور کرنے کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کےلیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے، جنوبی پنجاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اچھی قوم کے لیے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائمری لیول تک اردومیں تعلیم دی جائے گی، انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ مڈل لیول پرسائنس اورآرٹس کی تعلیم کے  رحجانات متعارف کرائیں گے، انصاف آفٹرنون پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، اسکولوں میں صاف پانی اور اسپورٹس لازمی ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی خان میں غازی میڈیکل کالج کا دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی خان میں غازی میڈیکل کالج کا دورہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کالج میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے، پودا لگانے کا مقصد طلبا میں شجرکاری کی اہمیت بیدار کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے تحت وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانوالی کا جنگل ختم ہوگیا، چھانگامانگا جنگل کے کیا حالات ہیں؟ ہمارے ہاں ویسے ہی جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کی زمینیں لیزپرکیسے دی جاسکتی ہیں، پنجاب میں لیزپردی گئی جنگلات کی زمین فوری واپس لی جائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے، جس کے بعد اے آر وائی نیوز نے بھی درخت اُگاؤ مہم شروع کیا، اور پاک فوج کی جانب سے بھی ایک مہم چلائی گئی تھی۔

  • اچھی قوم کے لیے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے‘ عثمان بزدار

    اچھی قوم کے لیے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مڈل لیول پرسائنس اورآرٹس کے رحجانات متعارف کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری لیول تک اردومیں تعلیم دی جائے گی، انگریزی کوبطورمضمون پڑھایا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مڈل لیول پرسائنس اورآرٹس کے رحجانات متعارف کرائیں گے، انصاف آفٹرنون پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، اسکولوں میں صاف پانی، اسپورٹس لازمی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اچھی قوم کے لیے اچھے اساتذہ کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترقی کے سفرکوپسماندہ علاقوں تک لے جائے گی، سابق دورمیں قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نےعوام کی بنیادی ضرورتوں کونظراندازکیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دانش اسکول اتھارٹی کے اجلاس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے ہربچے کواعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    پنجاب کےہربچےکو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘ عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دانش اسکول کے اخراجات میں کمی پرانتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکولوں کی تعمیرمیں گھپلے پرقومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

  • پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کےساتھ عوام پرخرچ کر رہے ہیں، نئے پاکستان میں ہر علاقے کو یکساں ترقی دیں گے، تحریک انصاف ترقی کےسفرکو پسماندہ علاقوں تک لےجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں گے، ماضی کی طرح مخصوص شہروں کیلئےوسائل مختص نہیں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترقی کےسفرکوپسماندہ علاقوں تک لےجائے گی، سابق دورمیں قومی وسائل کابےدریغ ضیاع کیاگیا، ماضی کی حکومتوں نےعوام کی بنیادی ضرورتوں کونظراندازکیا۔

    انھوں نے مزید کہا پائی پائی امانت سمجھ کردیانت کے ساتھ عوام پرخرچ کررہے ہیں، ارکان اسمبلی ہی میرے آنکھ اور کان ہیں۔

    مزید پڑھیں : کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • پنجاب کےہربچےکو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘ عثمان بزدار

    پنجاب کےہربچےکو اعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دانش اسکولوں کی تعمیر میں گھپلے پر قومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت دانش اسکول اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہربچے کواعلیٰ ترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دانش اسکول اورسینٹرآف ایکسی لینس کے منصوبے میں بہتری لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کے اخراجات میں کمی پرانتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی، اسکولوں کی تعمیرمیں گھپلے پرقومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دانش اسکول میں چھٹی کی بجائے آٹھویں جماعت تک داخلے لینے کی تجویز کے جائزے کی ہدایت کردی۔

    کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورت حال بہترہورہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

  • پنجاب کو پولیو فری صوبہ بناؤں گا‘ عثمان بزدار

    پنجاب کو پولیو فری صوبہ بناؤں گا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ ہرقیمت پرجیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریٹی گن روڈ پراسکول میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا آغازکیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بناؤں گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے، والدین بچوں کوانسداد پولیو ویکسین لازمی پلائیں۔

    دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے پولیو وائرس کا خاتمہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں پولیو کی روک تھام کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔

    پنجاب میں 10 برس تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد، راولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہورمیں پولیوکا کیس سامنے آنا انتہائی تشویش ناک امرہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صرف اجلاس کرکے باتوں سے کام نہیں چلے گا، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، انسداد پولیوکے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

  • پنجاب میں 10 برس تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ

    پنجاب میں 10 برس تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پولیوکا کیس سامنے آنا انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پولیو کی روک تھام کے لیے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرصحت، دیگرمحکموں کے وزرا، وزیراعظم کے فوکل پرسن، چیف سیکریٹری، محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اورڈبلیو ایچ او حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں انسداد پولیوکے قطرے 10 برس تک کے بچوں کو پلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران فیصل آباد، راولپنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں پولیوکا کیس سامنے آنا انتہائی تشویش ناک امرہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد، پنڈی میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنا بھی قابل قبول نہیں ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف اجلاس کرکے باتوں سے کام نہیں چلے گا، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، انسداد پولیوکے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔” style=”style-23″ align=”center”][/bs-quote]

    کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنا کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے، عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہے، انہوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔