Tag: usman-buzdar

  • نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با اختیار ہوں گے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے، پولیس کوعوام کا خادم بنائیں گے۔

  • 100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

    100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پرمنتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت 100 روزہ ایجنڈے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے 15 نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ارباب شہزاد نے پنجاب میں 100 روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے 100 روزہ ایجنڈے کوتیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    اس موقع پرسردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با اختیار ہوں گے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے، پولیس کوعوام کا خادم بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھایا جائے گا، پینے کے صاف پانی کیے لیے مربوط پلان مرتب کررہے ہیں۔

    تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزارکرایا جا چکا ہے۔

  • 5سال میں 50 کروڑدرخت لگانےکا ہدف مقرر کیا ہےجو پورا کریں گے ‘ عثمان بزدار

    5سال میں 50 کروڑدرخت لگانےکا ہدف مقرر کیا ہےجو پورا کریں گے ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ہم نے ملک میں صفائی کی صورت حال کو بہترکرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھرپورحصہ لیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 5 سال میں 50کروڑدرخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جوپورا کریں گے اور پنجاب میں 55 ارب روپے کی زمین واگزار کرا لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ آئی جی پنجاب کی پوسٹنگ بھی شیڈول کے بعد ہی ہوئی تھی، آئی جی پنجاب کی تبدیلی کوکیس کے تناظرمیں دیکھنا ہے توایک جیسا کیس ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخاب والے حلقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں امن وامان کا ماحول برقراررکھنے کے لیے ہرممکن مدد کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئینی لحاظ سے بنتا ہے اورمیں وزیراعلیٰ ہوں، حکومت میں ہرکسی کا اپنا رول ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم پیارمحبت سے کام کرنا چاہتے ہیں، طریقے ہمیں بھی بہت آتے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ عدالت میں ہے اس پربات نہیں کروں گا، جوعدالت حکم دے گی اس کی تعمیل کریں گے۔

  • کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بےآسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لاہورکےعلاقے ٹاؤن شپ میں واقع سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ بغیر پروٹوکول پہنچے۔

    سردارعثمان بزدار نے کاشانہ میں رہائش پذیر بے آسرا بچیوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچیوں میں گھل مل گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے، کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں، بے آسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

    تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصا ف کی حکومت نے آتے ہی طاقت ورمافیا پر ہاتھ ڈالا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جا چکا ہے، با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    واضح رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

  • تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزارکرایا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرجنگلات سردارمحمد سبطین نے ملاقات کی جس میں شجرکاری مہم پر پیشرفت اورقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے شجرکاری مہم پر صوبائی وزیرجنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کو ہرصورت قبضہ مافیا سے واگزارکرایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصا ف کی حکومت نے آتے ہی طاقت ورمافیا پر ہاتھ ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزارکرایا جا چکا ہے، با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

  • سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان صاحب ملک کو موجودہ مسائل سے باہر نکالیں گے۔

    واضح رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔

  • آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریں گے‘ عثمان بزدار

    آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وسائل کم ہیں لیکن پھربھی عوام کی فلاح دل کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وسائل کم ہیں لیکن پھربھی عوام کی فلاح دل کے قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ اعداد کا ہیرپھیر نہیں بلکہ وسائل کے اندرترقیاتی عمل کا عکاس ہوگا، کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کی بجٹ میں بنیادی حیثیت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پانی، صحت، تعلیم اوردیگر شعبوں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں بنائیں گےجن کےبہتراثرات صوبے میں نیچے تک جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ماضی کی غلط پالیسیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

    نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی اراکین اسمبلی میرے دست وبازو ہیں، پنجاب اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے باز پرس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں غریب وعام آدمی کے خلاف کارروائی کا نوٹس لے لیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مہم میں طاقتور اوربا اثر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، مہم میں عام آدمی، ریڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کشوں سے ان کے روزگارکے مواقع چھیننا ہرگزمقصد نہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے بازپرس ہوگی۔

    لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سے ہرقسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن 18 روز تک جاری رہے گا۔

    پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 30 ستمبرکو اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی تھی۔

  • پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا، کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے،  اسے ختم کرکے رہیں گے، پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوارشہزاد وسیم کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فلاح عامہ کے کاموں، ترقیاتی منصوبوں، مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچائیں گے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری رہے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا، پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے، اسے ختم کرکے رہیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جارہا ہے، بلدیاتی نظام حقیقی انداز میں عوامی مسائل کےحل میں مددگار ہوگا، پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے اصلاحات شروع کردیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب تمام وعدے پورے کریں گے، تحریک انصاف کاکلچر’’باتیں کم اور کام زیادہ‘‘ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ باتیں بنانا پسند نہیں، صرف کام، کام اور کام کرنا چاہتا ہوں، عوام کے مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل بنائیں گے۔

  • پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار

    پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں باتیں کم اورکام زیادہ کرنے کا کلچرآگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اورترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں باتیں کم اورکام زیادہ کرنے کا کلچر آگیا ہے، پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری افسران کی عزت کرتے ہیں، خدمت کرنے والوں کے ساتھ ہیں، حکومتی پالیسی پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کےتمام ارکان کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، پنجاب میں کلین پاکستان مہم شروع ہو رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے، جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے، ہرڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں ایک دن گزارکرخود مسائل سنوں گا۔

    پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے، ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔