Tag: usman-buzdar

  • پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے‘ عثمان بزدار

    پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو سب سے بہترین صوبہ بنانا میرا عزم ہے، ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے سرکاری دفاتر کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اپنے صوبے کے عوام کی پرواہ ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

  • نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترجیحات میں شامل ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شعبے کی پائیدار ترقی کے ذریعے معیشت کو مضبوط کریں گے، سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، شعبے کی پائیدار ترقی سے روزگاراورآمدن کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

  • فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھا کر بنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا،عثمان بزدار

    فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھا کر بنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا،عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنے کیلئےکارکردگی دکھا کربنگلہ دیش سے جیتنا ہوگا، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا فائنل میں پہنچنے کیلئے کارکردگی دکھاکر بنگلہ دیش سےجیتنا ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، میدان میں انفرادی کی بجائے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا امید ہے ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرکے فائنل کھیلے گی، نیک خواہشات اور دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیا کپ میں ڈو اینڈ ڈائی مقابلہ آج ابوظہبی میں ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

    سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شرو ع ہوگا۔

    خیال رہے ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں بھارت  ٹیم پہلے ، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کو بھارت سے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

  • عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو تعبیردے رہے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو تعبیردے رہے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ عمران خان بانیان پاکستان کے خواب کو تعبیردے رہے ہیں۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ایک ماہ میں عوام کی زندگی میں تبدیلی کے لیے بے پناہ کام کیا ہے، کپتان نے پاکستان کواس کی منزل کی طرف رواں دواں کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، نئے پاکستان میں کمزور اورغریب کو بھی ان کا حق ملے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کواس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں۔

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

  • نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق تجاویزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا.

    عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے  عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائےگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے.


    پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار


    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اور وہی اس میں بااختیارہوں گے، نیا نظام موجودہ اسٹیٹس کو ختم کرے گا.

     واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی ور پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار

    پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔

    سردارعثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

  • جیلر کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

    جیلر کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل سپرٹنڈنٹ کےکمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا تھا نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل میں موبائل فون اور مٹھائیاں پہنچنے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں ملزم حنیف عباسی کی موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کردی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں تصویر کی اندرونی کہانی

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے فون پر تفصیلات لیں تو اُن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، ملزم حنیف عباسی کی کمرے میں موجودگی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی سزایافتہ مجرم ہیں اُن کا جیلر کے کمرے میں موجود ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، ملزم اور دیگر لیگی قائدین سے متعلق پہلے بھی شکایات موصول ہوئیں۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کےانتقامی کارروائی کےحق میں نہیں مگر سرکاری اداروں کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے، سپرٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کرنا میرا اختیار نہیں بطور وزیراطلاعات واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔

    دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل سے نوازشریف کی تصویر سامنے آنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی جس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی جوڈیشل شامل ہیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی کل اڈیالہ جیل پہنچ  کر  معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

  • عوام سےدرد کا رشتہ ہے، ہمارے دکھ سانجھے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام سےدرد کا رشتہ ہے، ہمارے دکھ سانجھے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا کردم لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کےعہدیداروں نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، 100 دن میں ریلیف کا احساس دلانے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا، تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کےعوام کو ان کا حق لوٹا کردم لے گی۔

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےسادگی کی مثال قائم کی ہے، صوبہ پنجاب اپنے کپتان کی توقعات کو پورا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے آیا ہوں، عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے روڈمیپ تیارکرلیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام سےدرد کا رشتہ ہے، ہمارے دکھ سانجھے ہیں، اراکین عوام کے مسائل کے حل کےلیے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے ‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

  • عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یکساں ترقی وبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت سمیت دیگرشعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں، تبدیلی کے ثمرات نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیمزکی تعمیر میں ہی پاکستان کی بقا مضمر ہے، عوام جیسے ڈیم فنڈ میں عطیات دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا، دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا، سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 4 روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا ہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

  • قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں ، قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، مقروض قوم شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اخراجات کم کریں گے، بچنے والاپیسہ عوامی فلاح پرلگائیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوامی ترقی وملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کےنیا معاشرہ تشکیل دیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    اس سے قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔