Tag: usman-buzdar

  • پاکستان کےعوام کو جلد خوشگوارتبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    پاکستان کےعوام کو جلد خوشگوارتبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیرکے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیا پاکستان خودمختار، معاشی طورپرمضبوط ، ترقی یافتہ اورخوشحال ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیرمیں پنجاب سبقت لے گا، صوبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پرشب وروزکام جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے جبکہ 100 روزہ ایجنڈے پرہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

    عمران خان کے وژن پرعمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

  • مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

    مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی و چیف سیکریٹری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اپنے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں، عوامی شیاکات اور حل کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری، آئی جی اور اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو افسران و اہلکاروں کے رویّے میں تبدیلی کا احساس ہونا چائیے اور افسران بھی اپنے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی شیاکات اور حل کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں، عوامی شکایات کے اوقات کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثما بزدار کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور عوام کے خدمت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے لیے حل پر مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

  • عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود نے ملاقات کی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ان کی توقعا ت پرپوری اترے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جوکے پی پولیس میں لائی گئیں۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    واضح رہے کہ 24 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    سردارعثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

  • عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر

    عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا، عون چوہدری کا کہنا ہے اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا، عون چوہدری وزیراعلیٰ کے سیاسی معاملات دیکھیں گے۔

    پنجاب حکومت نے عون چوہدری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    مشیر مقرر کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔

    عون چوہدری نے نئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ذرائع کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا، شمالی اور وسطی پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کو کابینہ میں زیادہ نمائندگی ملے گی۔+

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

    اس سلسے میں عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • وسائل پرعوام کا حق ہے جس کے لیے آخری حد تک جائیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    وسائل پرعوام کا حق ہے جس کے لیے آخری حد تک جائیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کووزیراعظم عمران خان سے جو امیدیں ہیں اس پرپورا اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات کی۔

    اس موقع پرسردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کواولین ترجیح دیں گے اور وسائل پرعوام کا حق ہے جس کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کووزیراعظم عمران خان سے جو امیدیں ہیں اس پرپورا اتریں گے، حکومت کا مقصد نئے پاکستان اورتبدیلی کوعملی شکل دینا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں، ایجنڈے کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیشرفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

  • سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: یوم بحریہ پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاک بحریہ کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

    یوم بحریہ پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

  • 7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 7 ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شاہینوں نے شجاعت وبہادری کی عظیم داستان رقم کی، پاک فصائیہ نے جرات سے ملکی دفاع کیا اوردشمن کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 7ستمبرکوپاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست ونابود کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کرداردفاعی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وطن کے لیے جانیں نچھاورکرنے والے جانبازقوم کے ہیرو ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا شماردنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، آج بھی پاک فضائیہ دشمن کی ہرچال کاجواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

  • نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا، دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جو بھی آتا ہے مسئلہ حل کرتا ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آئی جی آپ کے کہنے پر تبدیل ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں، معاملہ عدالت میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 56 کمپنیز میں کرپشن کا معاملہ نیب میں ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک چوہدری سرور کو دیا ہے۔ چیف سیکریٹری اکبر درانی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سنجیدہ کیس ہے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے گی، اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے۔ کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔

  • میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے، انھوں نے کہا ’میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں۔‘

    وہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے صدارتی امیدوارعارف علوی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے اپنے اراکینِ اسمبلی پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین اپنی جگہ وزرائے اعلیٰ ہیں۔

    پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی صدارتی امیدوار عارف علوی کو اکثریت کے ساتھ کام یاب کرائیں گے، وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ’ڈاکٹرعارف علوی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  نیا بلدیاتی نظام لائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب


    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے معرکے میں بھی سرخرو ہوں گے، تحریکِ انصاف پاکستان میں تبدیلی کے ایجنڈے کو پورا کرے گی، ہم نے اپنے دور میں مثبت جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرے مرحلے کو آئندہ چند روز میں مکمل کیا جائے گا، ہر ضلع کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول اسپتالوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول اسپتالوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول جنرل اور کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب کے جنرل اور کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور تیمارداروں سے سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے کاہنہ اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی، عیادت کے دوران مریضوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار کے جنرل اسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں کی جانب سے مناسب سہولیات نہ ملنے پر شکایت کی گئی، شکایات کے ازالے کے لیے ہی یہاں آیا ہوں، وزیراعلیٰ کا مریضوں سے مکالمہ بھی ہوا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    صوبے کے وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی شکایات دو کرنے اور ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ جنرل اسپتال میں صفائی کی ناقص صورت حال پر عثمان بزدار نے کافی برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں بھی مریضوں کی عیادت کی۔

    اس دورے کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں علاج معالجے کے حوالے سے جو کمی ہے اسے دور کریں گے، میرا مقصد مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے، اسپتالوں میں صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ ان اسپتالوں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ تھیں۔