Tag: usman-buzdar

  • میرا نام وزیرِ اعلیٰ کے لیے منتخب ہونا بریکنگ نیوز تھی، عثمان بزدار

    میرا نام وزیرِ اعلیٰ کے لیے منتخب ہونا بریکنگ نیوز تھی، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب کے نامزد وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان کا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے منتخب ہونا ایک بریکنگ نیوز تھی، سیاسی مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’میں خان صاحب کی ٹیم کا حصہ ہوں، ان شاء اللہ کل بہتر ہوگا۔‘

    نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال پہلے 2 قبیلے آپس میں لڑے تھے، سیاسی مخالفین نے ہمارا نام مقدمے میں درج کرا دیا تھا۔

    عثمان بزدار نے کہا ’2 قبیلوں کا جھگڑا تھا، ہمارانام اس میں آ گیا، سیاسی مخالفین میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ہم نے 2 قبیلوں میں پھر صلح کرا دی تھی۔‘

    انھوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر تمام چیزوں کو ٹھیک کریں گے، ہمارا مقصد نا انصافی اور کرپشن کو ختم کرنا ہے، پس ماندہ علاقوں کو بہتر کرنا ہے۔

    نامزد وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا ’خان صاحب کے منشور پرعمل ہوگا، تھوڑا انتظار کریں، وزارتِ اعلیٰ خان صاحب کی امانت ہے جب چاہیں واپس لے سکتے ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  عثمان بزدارکومخلص اورایماندار پایا، وہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوارہیں، عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا، عثمان بزدار تونسہ کے نہایت پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے کے ساتھ ہی میڈیا میں ان کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آیا، مقدمہ 1998 میں درج ہوا تھا، ایف آئی آر میں عثمان بزدار، والد اور بھائی سمیت دیگر کئی افراد نامزد کیے گئے تھے، وہ دیت دے کر چھوٹ گئے تھے، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے جنوری 2000 میں فیصلہ سنایا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کر کے ان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ان کے امیدوار ہیں، دو ہفتے تک ان کے نام پر غور کیا اور انھیں ایمان دار پایا۔

  • عثمان بزدارکومخلص اورایماندار پایا، وہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوارہیں، عمران خان

    عثمان بزدارکومخلص اورایماندار پایا، وہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوارہیں، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر  واضح کیا ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہے، دو ہفتے تک اس کے نام پر غور کیا اور اسے ایماندار پایا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام میں کہی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جانب سے نامزد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    انہوں نےکہا ہے کہ عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہے، عثمان بزدار مضبوط شخصیت اور نئے پاکستان کے نظریے کو اچھی طرح جانتا ہے۔ اس نام پر دو ہفتےتک غور خوص کیا گیا جس کے بعد ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

    عثمان بزدار پر مقدمہ سیاسی نوعیت کا تھا، فواد چوہدری کی وضاحت

    علاوہ ازیں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے بھی وضاحت کی ہے کہ عثمان بزدار کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، عثمان بزدار پر نیب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، ان کیخلاف سیاسی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ اس وقت ان کے مخالف امیدوار نے درج کروایا تھا، انتخابات میں سیاسی امیدواروں پر ایسے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا جس کے بعد میڈیا میں عثمان بزدار سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار پر 1998میں قتل کی منصوبہ بندی کے مقدمہ کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں عثمان بزدار، ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے چھ افراد کے قتل کی دیت75لاکھ روپے بھی ادا کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    اس کے علاوہ گزشتہ رات عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان کی جائیداد اور قتل کے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سامنے آگیا،  عثمان بزدار  قتل کیس میں دیت دے کرچھوٹ گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا، قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا تھا، ایف آئی آرمیں عثمان بزدار، والد، بھائی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔

    سردارعثمان بزدار قتل کیس میں دیت دے کرچھوٹ گئے تھے، ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے جنوری 2000 میں فیصلہ سنایا تھا۔

    بطور تحصیل ناظم عثمان بزدار پر گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کابھی الزام ہے جبکہ گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کے کیس کی انکوائریاں جاری ہیں۔

    عثمان بزدار نے سال 2013 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر لڑا تھا۔

    مزید پڑھیں :  پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پنجاب اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

    اس سے قبل  پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں تھی ، جس کے مطابق عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    پنجاب کی وزارت اعلٰی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار  نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر کہا تھا کہ ،ذمہ داری سونپنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا ، سردارعثمان بزدارکا تعلق پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔

    عثمان بزدارپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 286 تونسہ شریف سے منتخب ہوئے تھے۔

    نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قبیلے کے سردارہیں جبکہ انھوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کررکھا ہے، سردارعثمان بزدارجنوبی پنجاب محاذکےسرگرم رکن ہیں۔

  • پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پنجاب  اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

    پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پنجاب اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

    لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے، عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ ذمہ داری سونپنے  پر عمران خان کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ، جس کے مطابق عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ملکیت میں 284کنال زمین،3ٹریکٹر،2 گاڑیاں اور 20 تولہ سونا جبکہ 50 ہزار کا فرنیچر عثمان بزدار کی ملکیت میں ہیں۔

    الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس ڈی جی خان موضع چوٹی میں 163کنال کی زرعی اراضی، موضع روانی میں 95 کنال، تونسہ شریف میں 14 کنال اور دیگر مقامات پر بھی زمینیں ہیں۔

    عثمان بزدار کے 4بینکوں میں اکاؤنٹ ہیں جبکہ انھوں نے تین کمپنیوں سےانشورنس پالیسی لے رکھی ہے، ایک انشورنس پالیسی 5 اور دوسری 10لاکھ روپے کی ہے اور ان کے پاس11لاکھ کے ماہانہ ٹرم سرٹیفکیٹ ہیں۔

    مالی سال 2017 میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 63 ہزار 890روپے ٹیکس ادا کیا۔

    اس سے قبل پنجاب کی وزارت اعلٰی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار  نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے، سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ ذمہ داری سونپنے پر عمران خان کے مشکور ہیں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا

    مزید پڑھیں : عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا ، سردارعثمان بزدارکا تعلق پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔

    عثمان بزدارپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 286 تونسہ شریف سے منتخب ہوئے تھے۔

    نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قبیلے کے سردارہیں جبکہ انھوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کررکھا ہے، سردارعثمان بزدارجنوبی پنجاب محاذکےسرگرم رکن ہیں۔