Tag: usman-buzdar

  • ڈاکٹر رتھ فاؤ کی دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عثمان بزدار

    ڈاکٹر رتھ فاؤ کی دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ٹی بی اور جذام کے خاتمے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جذام کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جذام کے خاتمے کا سہرا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی کاوشوں کے سر ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ٹی بی اور جذام کے خاتمے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے، جرمنی میں پیدا ہونے والی یہ عظیم خاتون57 سال پاکستان میں مقیم رہیں اور جذام کا مرض مملکت خداد سے ختم کرنے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا۔

    انسانیت کی اس عظیم خادمہ کو 1998 میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی جبکہ انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم، ہلال پاکستان اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سرخ جوڑے میں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی قبرستان میں کی گئی۔

  • آج 12لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے، عثمان بزدار

    آج 12لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں پودے لگا کر ٹائیگر فورس ڈے منفرد انداز سے منائیں گے، 12لاکھ سے زائد پودوں کا ریکارڈ بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پنجاب میں ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ درخت لگا کر آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، درختوں سے محبت ہمارے یقین اور ایمان میں شامل ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا10ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ٹائیگر فورس ڈے پودے لگا کر منفرد انداز سے منائیں گے، عوام بڑھ چڑھ کرپودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کی قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صوبہ بھر میں آج520مقامات پر پودے لگائے جائیں گے، ایک ہی دن میں 12لاکھ سے زائد پودے لگا کر ریکارڈ بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ شجرکاری کر کے سیالکوٹ میں نیا جنگل آباد کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نو اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے منائیگی۔

    ٹائیگرز فورس ڈے پر پنجاب کو سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا اس سلسے میں12 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، صوبے میں 520 تقریبات منعقد ہوں گی۔

    پنجاب کے ہر شہر میں ٹائیگرز فورس ڈے پر پودے لگانے کا پلان بنایا گیا ہے، یہ نوجوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم کے رضا کار ہیں جو عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • صفائی نہ ہونے کی شکایت پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: عثمان بزدار

    صفائی نہ ہونے کی شکایت پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ کے بعد صفائی آپریشن جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شکایت آنے پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صفائی آپریشن مؤثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں گلیوں، سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بر وقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں، شہروں کی صفائی کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شکایت آنے پر عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی، شہری صفائی کے لیے قائم سیل پر رابطہ کر کے آلائشیں اٹھوائیں۔

    دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دوسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری ہے، لاہور میں شدید بارش کے باوجود صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہا۔

    ترجمان مینجمنٹ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز 16 ہزار 500 ٹن آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا تھا، عید کے دوسرے روز 3 ہزار ٹن آلائشیں اکٹھی کی گئیں، کل سے اب تک مجموعی طور پر 19 ہزار 500 ٹن آلائشیں اکٹھی کی جا چکی ہیں۔

    ترجمان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ آخری آلائش تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

  • ناقص کارکردگی پر عثمان بزدار نے کئی افسران معطل کر دیے

    ناقص کارکردگی پر عثمان بزدار نے کئی افسران معطل کر دیے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے شہر کا دورہ کیا، اس دوران ناقص کارکردگی پر انھوں نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مغلپورہ سمیت متعدد افسران کو معطل کر دیا۔

    پناہ گاہوں کے ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بھی معطل کر دیے گئے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ایس پی صفدر کاظمی کی ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اظہار برہمی کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، ایبٹ روڈ، ایمپرس روڈ، ریلوے اسٹیشن روڈ، مغلپورہ لنک روڈ، گڑھی شاہو روڈ کا بھی دورہ کیا، عثمان بزدار باغبانپورہ، کینال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیو وارڈ روڈ بھی گئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ مغلپورہ اور تھانہ شادمان سمیت، ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران عثمان بزدار نے لاہور میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا، متعدد افسران کو ناقص کارکردگی پر معطل کرتے ہوئے انھوں نے کہا جو کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انھوں نے 3 گھنٹے تک شہر میں صفائی کی صورتحال، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا، تھانوں میں بھی گیا اور لوگوں کے مسائل سنے، پناہ گاہ میں بھی مقیم لوگوں سے ملا اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں کمی، کوتاہی نظر آئی، ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کی گئی، میں آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کروں گا۔

  • نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی: عثمان بزدار

    نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی: عثمان بزدار

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی وہاں موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لیے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

    وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو رویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے، کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ نالہ لئی کے لیے 2 ہزار 750 کنال اراضی حاصل کی جارہی ہے، نجی اشتراک سے سینکڑوں ڈمپرز کے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نالہ لئی اور ایکسپریس وے منصوبے پر 85 ارب روپے لاگت آئے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نالہ لئی روڈ وے پر 4 انٹر چینج بنائے جائیں گے، نالہ لئی روڈ وے بننے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی بر وقت صفائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں، عثمان بزدار کا یہ کام راولپنڈی کے لوگوں کے لیے بہت اچھا اقدام ہے، وزیر اعلیٰ عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں۔

  • پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے جوابدہی ہوگی: عثمان بزدار

    پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے جوابدہی ہوگی: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت انسداد پولیو کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متعلقہ اجلاس نہ کرنے پر بعض ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کی گئی، پولیو کیس پر متعلقہ سی ای او ہیلتھ کے خلاف ایکشن ہوگا۔ پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انسداد پولیو مہم میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

    اجلاس میں 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کریں گے، فیلڈ میں جانے سے قبل انسداد پولیو ورکرز کی اسکریننگ ہوگی۔

  • بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کوئٹہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، پارٹی امور، سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ نے پارٹی عہدیداروں کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ ملک کسی انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے عناصر کا کوئی مستقبل نہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ یہ عناصر صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی خدمت میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلی بار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کا دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلی بار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کا دورہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کھرڑ بزدار کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں آپ کا بھائی اور لاہور میں آپ کا وکیل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کھرڑ بزدار پہنچ گئے، عثمان بزدار بطور وزیر اعلیٰ پہلی بار یہاں پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر قبائلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    عثمان بزدار سے کھرڑ بزدار کے مقدمین جرگہ اور عمائدین کی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ قبائلی لوگوں سے گھل مل گئے اور خود تحریری درخواستیں وصول کیں، عثمان بزدار خود قبائلی لوگوں کی نشستوں پر گئے، بلوچی میں سلام و دعا ک، اور بلوچی میں حال احوال بھی پوچھا۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے عوامی اجتماع سے بلوچی زبان میں خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کو جانتا ہوں، علاقے کے مسائل حل کروں گا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کو مسائل دکھانے لایا ہوں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں آپ کا بھائی اور لاہور میں آپ کا وکیل ہوں۔

    وزیر اعلیٰ نے علاقے میں بنیادی مرکز صحت کو دیہی مرکز صحت کا درجہ دینے، ریسکیو سینٹر, موٹر سائیکل ریسکیو سروس شروع کرنے اور بینک آف پنجاب کی برانچ کے قیام کا اعلان کیا۔

    انہوں نے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کردیا ہے، مختص بجٹ کا 33 فیصد اس علاقے پر خرچ ہوگا۔

  • ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لیے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہوگی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کے لیے فنڈز مہیا کر دیے، مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاریخی مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، مقبرے کے ساتھ بنائی ہوئی دیوار کو ہٹا کر احاطے کو وسیع کیا جائے گا، مقبرے کی دیواروں اور بنیادوں کو محفوظ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے نواح میں ست گرہ کو سیاحتی مقام بنایا جائے گا، تاریخی حیثیت کو بحال رکھنا آثار قدیمہ کی حفاظت کا اولین تقاضہ ہے، ست گرہ گاؤں میں رابطہ سڑکیں اور سیوریج سسٹم بنایا جا رہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کو خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے، مقبرے سے ملحقہ سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی و مرمت کی جائے گی۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں میر چاکر اعظم رند کا اپنا مقام ہے، پنجاب کو بھی اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یار محمد رند کی طرف سے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کرلی، عثمان بزدار نے سردار یار محمد رند کو مقبرہ میر چاکر اعظم رند کی تصاویر کا تحفہ بھی پیش کیا۔

  • چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لیے 56 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی: عثمان بزدار

    چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لیے 56 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہے، چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لیے 56 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے حکومتی ہدایت پر عمل سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہے، چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لیے 56 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی۔ کرونا سے متاثرہ کاروبار کو اس تاریخی اقدام سے بہت ریلیف ملے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث معمولات زندگی بدل رہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدر آمد کر کے بیماری کا پھیلاؤ کم کر سکتے ہیں، شدید متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے، عوام کی زندگی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ماضی کا روایتی طریقہ کار اب نہیں چلے گا، اراکین اسمبلی کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ اراکین اسمبلی کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔