Tag: usman dar

  • عثمان ڈار کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    عثمان ڈار کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

    عدالت نے 13 جنوری کے بعد نو مئی جی ایچ پی او حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا، اور 13 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی، اور انھیں 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

    بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے دیگر ملزمان بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل لائے گئے، ملزمان اجمل صابر راجہ اور غضنفر اقبال کی بریت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

    اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، عمر ایوب کی کیس سے متعلقہ ریکارڈ فراہمی کی درخواست ملتوی کر دی گئی، عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

  • میرے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں: عثمان ڈار

    میرے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں: عثمان ڈار

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الزام لگایا ہے کہ ان کے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر حملے کی منصوبہ بندی میں خواجہ آصف براہ راست ملوث ہیں، اس لیے اب مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کریں۔

    عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ شدید عوامی رد عمل آنے پر ندامت کا ڈراما کیا جا رہا ہے، میرے خلاف حکومتی مشینری خواجہ آصف کے ایما پر متحرک ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے خواجہ آصف کی ہمدردی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’’ان کی ہمدردی کی ضرورت نہیں‘‘ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سے بدسلوکی پر معافی مانگ لی ہے۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی جس پر میں شرمندہ ہوں، اگر عثمان ڈار کی والدہ نے اجازت دی تو میں ان سے ان کے گھر پر جا کر معافی مانگوں گا۔

  • خواجہ آصف سیاست میں بدزبانی اور بدتہذیبی کے موجد ہیں، عثمان ڈار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف طرز سیاست میں بدزبانی اور بد تہذیبی کے موجد ہیں، ان کا سوشل میڈیا پر پسپائی کا اعتراف ہمارے کارکنان کی فتح ہے۔

    یہ بات انہوں نے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے الیکٹرانک میڈیا پر پیسہ چلایا اور جواب میں ہمارے سوشل میڈیا ہیروز مقابلے کیلئے ڈٹ گئے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف خود سیاست میں بدزبانی اور بد تہذیبی کے موجد ہیں، ان کے متعدد خواتین سے متعلق ریمارکس پارلیمانی کارروائی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم قیادت کو عوام میں جانے پر مجبورکردیا ہے، یہ جتنا عوام سے بھاگتے تھے اب اتنا ہی عوام کے پیچھے بھاگیں گے، عوام فیصلہ کرچکی، پی ڈی ایم کے چوروں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بھی تیاری کرلیں اس بار نوجوان شکست دینے کیلئے تیار ہیں، جس کو فون کال کرنی ہے پہلے کرلے الیکشن کی رات منتیں ترلے نہیں کرنے دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے خوفزدہ لیڈر اب اسی کا سہارا لینا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا سمیت عوام کے دلوں پر صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کا راج ہے۔

  • آزادی مارچ میں مظالم نے کشمیر اور فلسطین کی یاد تازہ کردی، عثمان ڈار

    آزادی مارچ میں مظالم نے کشمیر اور فلسطین کی یاد تازہ کردی، عثمان ڈار

    سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے موقع پر ہونے والے مظالم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین جیسے مناظر کی یاد تازہ کردی۔

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25تاریخ کو صحافیوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کی، ایسے مناظر تھے جو مقبوضہ کشمیر یا فلسطین کے محسوس ہورہے تھے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ہمارے21کارکنان کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کیا گیا،23مئی کو ورکرز اور ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ نہیں تھے تو حکومت کو 25ہزار نفری اور ہزاروں شیل چلانے کی کیا ضرورت تھی، اگلے ہفتے ہمارے لیڈر آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینگے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر ورکرز چاہ رہے تھے کہ اس روز دھرنے پر بیٹھیں، ہمارے لیڈر نے کارکنان کی جان بچانے اورخون خرابے سے بچایا۔

    سپرم کورٹ آرڈرز کے باوجود وہی عمل دہرایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائیگا، رانا ثناء اللہ کہتا تھا کہ یہ اسلام آباد پہنچ گئے تو میں اپنے باپ کا نہیں، ہم نے اسلام آباد پہنچ کر دکھا دیا اب راناثنا فیصلہ کرے کہ اس کا باپ کون ہے۔

  • کامیاب جوان پروگرام: 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم

    کامیاب جوان پروگرام: 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے منصوبے پورے ہو چکے ہیں، ابھی تک 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے منصوبے پورے ہو چکے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ابھی تک 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، ساڑھے 5 ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ ہزاروں لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 65 ہزار اسکالر شپس پنجاب میں دی گئیں، 9 ہزار اسکالر شپس لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔ کل گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔

  • اسکالر شپ  اور بیرون ملک جانے کا سنہری موقع، پاکستانی نوجوانوں کیلیے بڑی خبر

    اسکالر شپ اور بیرون ملک جانے کا سنہری موقع، پاکستانی نوجوانوں کیلیے بڑی خبر

    کراچی : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کادورہ کیا ، اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ بیس لاکھ نوجوان237 یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، وزیراعظم کی خواہش ہے فارغ التحصیل طالب علم ملکی ترقی کا حصہ بنیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب رکھےہیں، ع جناح یونیورسٹی کی طالبات بہت با صلاحیت ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کے کاروبار اور ملکی ترقی کے لیے آئیڈیاز کو سپورٹ کریں گے اور ذہین طالبات کو اسکالر شپ کے ساتھ بیرون ملک بھی بھیجیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین صرف بیوٹی پارلر نہیں آئی ٹی میں بھی پیش پیش ہیں، وقت آگیا ہے کہ خواتین آگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

  • ‘ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں’

    ‘ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں’

    کراچی: وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کراچی پہنچ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شہر قائد پہنچ کر اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ہیں، منگل کو وہ سندھ اسمبلی میں صبح 10 بجے اعداد و شمار کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا ہم ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں، سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کو دو مراحل میں پورا کیا جائے گا، وزیر اعظم کی خاص ہدایت ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا، ایک ہفتے کا پلان ہے، پہلے فیز میں ایک ہفتہ رکیں گے۔

    انھوں نے کہا ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، صحت کارڈ سے سندھ کے لوگ بھی مستفید ہونے چاہئیں، ہم سندھ حکومت کی تکلیف کو سمجھتے ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملے پر سندھ کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا، سندھ حکومت کے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں کہ اسکولوں کا حال تباہ ہو چکا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وفاق کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے، احساس پروگرام یا نیا ہاؤسنگ اسکیم ہو، ہمارے تمام فلاحی پروگرام عوام کے لیے ہیں، ان کے ثمرات سندھ کے لوگوں تک پہنچائیں گے، سندھ حکومت کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور صحت کارڈ پر وفاق کا ساتھ دینا چاہیے۔

  • کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت نے بہت متاثر کیا: امریکی قونصل جنرل

    کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت نے بہت متاثر کیا: امریکی قونصل جنرل

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار اور امریکی قونصل جنرل کے درمیان ملاقات ہوئی، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت نے بہت متاثر کیا ہے، ایسے منصوبے 5 سے 10 سال میں معاشی اثرات ظاہر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے وزیر اعظم آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور نوجوان اور کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کے لیے یو ایس ایڈ کے ذریعے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان ڈار نے امریکی قونصلیٹ جنرل کو قرض کے تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی جبکہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فارمولے سے بھی آگاہ کیا۔

    امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت نے بہت متاثر کیا ہے، ہم منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہش مند ہیں، ایسے منصوبے 5 سے 10 سال میں معاشی اثرات ظاہر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی قابل تعریف ہے، مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مزید مواقع دیے جا سکتے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی ترجیح ہے، کامیاب جوان اور ہنر مند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار تسلی بخش ہیں، پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی توجہ کا مرکز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، پاک امریکا باہمی اشتراک سے روزگار کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔

  • کامیاب جوان پروگرام  کے تحت جلدی قرض کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت جلدی قرض کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33ہزار653تک پہنچ گئی، عثمان ڈار نے کہا جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا اتنا ہی جلدی قرض ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کی 15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، پروگرام کی 19 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کی دو ہفتوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

    قرض کی فراہمی بڑھی ، روزگاراور کاروبارمیں اضافہ ہوگیا ، نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید2 ارب 60 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا گیا، پروگرام کےتحت 2 ہفتوں میں 4 ہزار 203نوجوانوں کو نئی نوکریاں مل گئیں۔

    پروگرام کے تحت برسر روزگار نوجوانوں کی مجموعی تعداد 33ہزار653تک پہنچ گئی ، 2 ہفتوں میں ایک ہزار 48افرادنےقرضہ اسکیم سے نیا کاروبار بھی شروع کیا، پروگرام نے 16ہزار48پاکستانیوں میں ابتک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے

    عثمان ڈار نے2 ہفتوں کی صوبائی موازنہ رپورٹ بھی جاری کردی ہے، رپورٹ میں پنجاب ،سندھ میں قرضہ اسکیم سےمستفید ہونے والوں کی تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

    موازنہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 ہفتوں میں پنجاب میں 2ہزار572نوجوان نئے روزگارپرلگ گئے ، اس دوران صوبے میں 1 ارب 80 کروڑ کی رقم تقسیم کی گئی۔

    سندھ میں 2 ہفتوں میں 928 نوجوانوں کو نوکریاں ملیں اور نوجوانوں میں 50کروڑ روپےتک قرض تقسیم کیاگیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کوقومی دھارے میں شامل کرناحکومت کی پہلی ترجیح ہے، نوجوانوں کوکامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کابھی دیرینہ خواب ہے، جس نوجوان کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا اتناہی جلدی قرض ملے گا۔

  • ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر  تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔

    آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔