Tag: usman dar

  • خواجہ آصف کا فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا: عثمان ڈار

    خواجہ آصف کا فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا: عثمان ڈار

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست دائر کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت کر کے نظر ثانی اپیل پر جائیں گے، خوشی ہے خواجہ آصف کا فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی نااہلی کو سپریم کورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے فیصلے کے بعد درخواست گزار عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین عمران خان سے مشاورت کروں گا اور مشاورت کے بعد نظر ثانی کی اپیل پر جائیں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ خوشی ہے سیالکوٹ میں خواجہ صاحب کا الیکشن میں سامنا کروں گا، ان کا فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔ ’خواجہ صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں اب زبردست مقابلہ ہوگا‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز صاحبہ سن لیں کہ یہ وہی عدالت ہے جس کی آپ تضیحک اور توہین کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پر غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی۔ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص وزیر خارجہ کے اہم منصب پر کیسے فائز رہ سکتا ہے۔ وزیر دفاع ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت مفادات کا تصادم تھا۔

    عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں خواجہ آصف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس کا فیصلہ سناتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف مک گیا تیرا بھی شو، عثمان ڈارکا ردعمل

    خواجہ آصف مک گیا تیرا بھی شو، عثمان ڈارکا ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف مک گیا تیرا بھی شو، آج5سال کی جدوجہدرنگ لائی ہے، خواجہ آصف کی گردن سےسریانکال دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مک گیا تیرا بھی شو، اللہ کا شکر ادا کرتاہوں آج 5سال کی جدوجہد رنگ لائی ہے، آج میں پاکستان بالخصوص سیالکوٹ کی عوام کے سامنے سرخرو ہوا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سمیت پاکستان کےعوام کومبارکباد دیتا ہوں، آج ہم نےعوام کو ایک اورگاڈ فادرسے نجات دلائی ہے، ہماری کامیابی کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے سرپرستی کی،عمران خان سرپرستی نہ کرتے تو شاید کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچاتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہانگیرترین اوراپنےوکیل کابھی شکریہ اداکرتاہوں، خواجہ آصف کوبہت پہلے کہا تھا میں عمران خان کا سپاہی ہوں، خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیاہے، نوازشریف اورخواجہ آصف قومی مجرم اور کاروبار کرپشن ہے۔

    عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف کی گردن سے سریانکل گیا ، بنی گالہ جا کر سریے کو اپنے لیڈر کے قدموں میں رکھوں گا، 5سال کی جدوجہد رنگ لے آئی، 32سال کے بعد سیالکوٹ گاڈ فادر کے چنگل سے آزاد ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ میرے لیڈر عمران خان پر پارلیمنٹ میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے والے خواجہ آصف کو آج پارلیمنٹ سے ہمیشہ کیلیے باہر پھینک دیا گیا۔

    عثمان ڈارنےخواجہ آصف کوبتایا ہے شرم اورحیاکیاہوتی ہے، فواد چوہدری


    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے فیصلے پر کہا کہ آج کاعدالتی فیصلہ آرٹیکل62ون ایف کےتحت آیاہے، آرٹیکل62ون ایف کےتحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، عثمان ڈارنےخواجہ آصف کوبتایا ہے شرم اور حیا کیاہوتی ہے۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا


    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علی باباکےساتھ 40چوروں کابھی احتساب ہورہاہے، یہ لوگ اقامےاپنےاکاؤنٹس باہررکھنےکیلئےحاصل کرتےہیں، اکاؤنٹس اس لیےباہررکھتےہیں تاکہ کمیشن وصول کرسکیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا، نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب نے عثمان ڈارسے خواجہ آصف کے خلاف ثبوت مانگ لیے

    نیب نے عثمان ڈارسے خواجہ آصف کے خلاف ثبوت مانگ لیے

    اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں نیب نےعثمان ڈار سےخواجہ آصف کےخلاف حاصل دستاویزی ثبوت اور دیگر شواہد مانگ لیے‘ عثمان ڈارکہتےہیں نیب کےخط پرقانونی ٹیم سےمشاورت شروع کردی ہےتمام شواہدنیب کومہیا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کے خلاف ثبوت اور شواہد حاصل کرنے کے لیے عثمان ڈار سے معاونت حاصل کرنے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔نیب نے پی ٹی آئی رہنما کوخط لکھا ہے کہ خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے معاملے کا بغور جائزہ لیا۔عثمان ڈار انویسٹی گیشن ونگ آکرثبوت فراہم کریں۔

    عثمان ڈار نے نیب کےخط کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے،خواجہ آصف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ،وعدےکےمطابق تمام ثبوت نیب کے حوالےکروں گا۔عثمان ڈار نے کہابیرون ملک دولت،اکاؤنٹس اورہوٹلوں کاریکارڈ نیب کودیں گے‘ خواجہ آصف کے بے نقاب ہونے تک ہرمحاذپر جنگ لڑوں گا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    عثمان ڈار نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں گے تو ثبوت پیش کروں گا۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

    شفاف تحقیقات کے بعد خواجہ آصف جیل میں ہوں گے، عثمان ڈار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پہلے دن سے یقین تھا خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی ہے، نیب نے شفاف تحقیقات کیں تو خواجہ آصف اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عثمان ڈار نے کہا کہ دیر آید درست آید، نیب کے فیصلے کو سراہتے ہیں، قوم کی نظریں عدلیہ کے بعد نیب کی طرف لگی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں تو ثبوت پیش کروں گا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا خیر مقدم کیا اور کارکنوں کی جانب سے سیالکوٹ میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواجہ آصف نا اہلی کیس، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف

    خواجہ آصف نا اہلی کیس، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف

    اسلام آباد : خواجہ آصف نا اہلی کیس میں تحریک انصاف نے دستاویزی شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نا اہلی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کاانکشاف ہوا جبکہ تحریک انصاف نے دستاویزی شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

    پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے عمران خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں کیس کی سماعت سے پہلے اہم پیشرفت پر عمران خان کو آگاہ کیا،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نےبےنامی ٹرانزکشنزکےذریعےمنی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ کیلئے اہلیہ کے اکاؤنٹس بھی استعمال ہوئے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کےناقابل تردید شواہد،ثبوت سامنےآئےہیں، خواجہ آصف نا اہلی اوپن اینڈشٹ کیس بن چکاہے، خواجہ آصف نےنوازشریف کافرنٹ مین بن کرمنی لانڈرنگ کی۔

    پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کردیں۔

    ملاقات میں عمران خان نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نا اہلی یقینی ہے، دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کی جائیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ کےخلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کررکھی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ  خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر


    درخواست میں تنخواہ چھپانے پر آرٹیکل 62کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کے ملازم نکلے


    پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کےتحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔