Tag: usman dar

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

    اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا، بزنس لون اور اسکل اسکالر شپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامیاب جوان کی ایک اور کامیاب کہانی شیئر کردی۔

    ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خانیوال کے رہائشی محمد آصف نے ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبارشروع کیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے بڑی سرمایہ کاری نہیں کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے لے کر کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں، نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں، بینکوں کو بلا تاخیر قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں، شفافیت کے پیش نظر اسکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود باعزت روزگار کے حصول کو ممکن بنا لیا۔ کامیاب جوان پروگرام ان جیسی ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    انہوں نے رضیہ خاتون کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔ ویڈیو میں رضیہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں ہنرتھا لیکن کاروبار کے لیے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام میں درخواست دی تو کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم مل گئی۔

    رضیہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے گلگت کی مارکیٹ میں کپڑوں کی سلائی کا کاروبار شروع کرلیا ہے، مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا صلہ ذاتی کاروبار کی صورت ملا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے رضیہ خاتون کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت اب تک 17 ہزار نوجوانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کر چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان گلگت سے کراچی تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے، کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں وسائل کی یکساں تقسیم کی جائے۔

  • اسکالرشپس ، عثمان ڈار  نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسکالرشپس ، عثمان ڈار نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 120ارب روپےمختص کیےگئے، اسپورٹس کے لیے اسکالر شپس بھی لارہے ہیں جبکہ ہائی ٹیک 50ہزار اسکالر شپس کو مزید بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011میں18ویں ترمیم کے بعد نوجوانوں کےساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےکامیاب جوان پروگرام شروع کیا، کامیاب جوان پروگرام کے لیے 120ارب روپےمختص کیےگئے، ہائی ٹیک 50ہزار اسکالر شپس کو مزید بڑھائیں گے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کھیل اب پہلے کی طرح نہیں رہے یہ سائنس بن گئےہیں، ہماری کوشش ہےکہ وسائل کی کمی کی وجہ سےکوئی نوجوان محروم نہ رہ جائے، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کے لیے ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، اسپورٹس کے لیے اسکالرشپس بھی لارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم سےمتعلق نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کیا جارہا ہے، شاید ہی کسی جامعہ کا طالب علم کسی قومی ٹیم کا حصہ ہو، کھیلوں کے حوالے سے سینٹرآف ایکسی لینس بنارہے ہیں۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسپیشلسٹ اداروں سے جامعات پھر کھیلوں کا گہوارہ بنیں گی، ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، صرف ہایئر ایجوکیشن کا ادارہ بنانا کافی نہیں ہوتا، فیکلٹی سے ریسرچ سے جامعات بنتی ہیں۔

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا

    اسلام آباد: کراچی کے نوجوان آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا ، کراچی کے نوجوان آصف علی کی ننھے بچوں کو کامیاب بنانے کی منفرد کاوش سامنے آگئی۔

    آصف علی نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا ، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی بھرپور مدد کے ساتھ ساتھ بزنس آئیڈیا کیلئے فوری رقم فراہم کر دی گئی۔

    کراچی کے نوجوان آصف علی کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے بچوں کو انٹرپینورشپ کی تعلیم دینے کا رجحان نہیں تھا، بچوں کو آغاز میں ہی ملازمت لینے والی نہیں دینے والی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

    آصف علی نے کہا کہ یہ سوچ ملک کے مستقبل کیلئے ہے لیکن عملدرآمد کیلئے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 مہینے میں 1 کروڑ روپے کی رقم مل گئی، مشن ہے کہ آئندہ 20 سال میں پاکستان کو "جاب کریئٹرز” مارکیٹ بنائیں گے۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے، دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے، خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنا ہوگا، بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے، اپنے بچوں کو بھی ایسی ہی تعلیم و تربیت دینے کا خواہشمند ہوں۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز ہوگیا، منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13 ہزار 200 نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامیاب جوان کے تحت قرض پانے والے نوجوان کی ویڈیو شیئر کی۔

    اٹک کا رہائشی سجاد الرحمٰن اپنا روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، سجاد کا کہنا تھا کہ اردو ادب میں ماسٹرز ڈگری ہونے کے باوجود وہ 10 سال تک بے روزگار رہا۔

    سجاد کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ اپنا کاروبار کروں مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کے لیے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی۔ آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہوں گے۔

    عثمان ڈار نے سجاد کو کامیاب کاروبار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 13 ہزار سےزائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے۔ کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام : جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا

    کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام : جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا

    اسلام آباد : جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئےمثال بن گیا، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کی بدولت برسوں گھر میں بے روزگار رہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے پیسے کمانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کاامیاب جوان پروگرام اور ہائی ٹیک کورسزمیں اسکل اسکالرشپ کاسلسلہ جاری ہے ، نوجوانوں میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے 10ارب روپے تقسیم کردیے گئے ہیں۔

    اسکالرشپ پروگرام سے ہائی ٹیک کورسز کس طرح نوجوانوں کی زندگی بدل رہےہیں؟ جسمانی معذوری کاشکارعبداللہ رحمان نوجوانوں کیلئےمثال بن گیا، برسوں گھر میں بے روزگاررہنے والا نوجوان عالمی مارکیٹ سے پیسے کمانے لگا۔

    عثمان ڈارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عبداللہ رحمان کی کہانی ٹویٹ کر دی اور بتایا کہ عبداللہ رحمان نےگرافک ڈیزائننگ کاکورس مکمل کرکے روزگار حاصل کر لیا۔

    عبداللہ رحمان نے کہا معذوری کےباعث روزگارحاصل کرناتقریباًنا ممکن ہوچکاتھا اور تعلیم مکمل کرنےتک معذوری بھی حدسےزیادہ بڑھ چکی تھی، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں کورسزکا اجراہواتو اپلائی کردیا، عب رجسٹریشن ہوئی تونیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں داخلہ مل گیا، نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائین پیسے کمارہا ہوں۔

    عبداللہ رحمان کا کہنا تھا لہ خوشی ہےکہ اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کام کررہاہوں، وزیراعظم اورکامیاب جوان پروگرام ٹیم کاشکرگزار ہوں۔

    سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے عبداللہ رحمان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا عبداللہ رحمان لاکھوں نوجوانوں کیلئےقابل تقلیدمثال بن چکاہے، بے روزگار نوجوان اسکل اسکالرشپ حاصل کرکےروزگارحاصل کریں۔

    وزیراعظم کی ہدایات پر اربوں روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے، اب تک 1لاکھ 70ہزارنوجوانوں کواسکالرشپ فراہم کی جا چکی۔

  • قرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار  کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    قرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں اور اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت نے 10لاکھ لیپ ٹاپس پراربوں خرچ کئے، عمران خان کا ویژن نوجوان کو جدید ٹریننگ دینا ہے ،ہم نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ پر پیسے خرچ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں ، 20لاکھ نوجوان ہر سال ملازمت کیلئے مارکیٹ میں آتے ہیں ،اتنی بڑی تعداد کو نوکریاں دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

    معاوں خصوصی نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو مہارتیں سکھا کر آگے بڑھنے کا موقع دیں گے ، اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے ، نوجوان خود کاروبار کی سوچ پیدا کریں۔

    نوجوانوں کیلئے کامیاب بزنس لون اسکیم لیکر آئے ہیں ، نوجوانوں کو شخصی ضمانت پر دس لاکھ تک قرضے دیئے جارہے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں۔

  • ‘ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا’

    ‘ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا ، یسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنےپیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب  جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلےنوجوانوں سےمشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہناتھاہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 68فیصدپاکستان کی آبادی 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، آپ پاکستان کےاصل ڈرائیورانجن ہیں ، آپ پاکستان کے  4 فیصد نوجوان ہیں جو یہاں تک پہنچے ہیں، بہت ضروری ہے پاکستانی نوجوانوں کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہونا چاہئے۔

    معاون خصوصی نے کہا ہر سال 20 لاکھ نوجوان ڈگریاں لیکر مارکیٹ میں آرہے ہیں، حکومت تمام 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری محکموں میں نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا کام ہے کہ نوجوانوں کو سہولت فراہم کرے، آج لاکھوں ایم بی ایے نوجوان اور انجینئرز مارکیٹ میں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام آپ لوگوں کی سوچ کیلئےتشکیل دیاگیا، کوروناکی وجہ سےایک سال کام میں تیزی نہ آسکی، چاہتےہیں پڑھے لکھے نوجوان  بھی ایگری کلچرمیں آگے آئیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا، کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

  • کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟

    کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے معذورنوجوان حیدر علی کی کامیابی کی کہانی شیئر کردی اور کہا ہزاروں خاندانوں کیلئے پروگرام امید کی کرن ثابت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی کےاقدامات میں تیزی آگئی ، اب تک 10ہزار نوجوان مرد، خواتین،خواجہ سراؤں سمیت خصوصی افراد کو بھی رقم مل گئی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈارنےخصوصی ڈاکو منٹری ٹوئٹرپرپوسٹ کر دی ، جس میں دیکھا گیا کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟ اور معذورنوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سےروزگارکاخواب پورا کر لیا۔

    حیدرعلی نے کہا معذوری کےباعث مالی حالات پریشان کن تھے، ایم اےتعلیم حاصل کی مگرمعذوری کےباعث روزگارنہ مل سکا، کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتہ چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا اور ایک ماہ میں بغیر کسی سفارش اورضمانت کے کاروبار کیلئے قرض مل گیا، کامیاب جوان کی ٹیم کاشکرگزارہوں کہ وہ میرابازوبنی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزورطبقےکی خوشحالی کیلئےکام کررہےہیں، حیدرعلی بہت سے نوجوانوں کیلئےایک مثال ہے، منصوبہ معاشرےکےکمزور،پسےطبقات کومالی معاونت فراہم کررہاہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم سےاب تک 10ہزارافرادکوساڑھے 8ارب جاری کئےگئےہیں، ہزاروں خاندانوں کیلئےپروگرام امیدکی کرن ثابت ہورہاہے، چندماہ میں ہزاروں نوجوانوں کورقم کی تقسیم کاعمل مکمل ہوگا، قرض کی تفصیلات عوام کےسامنےلانےکابھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

  • عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں بزرگ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کیا۔

    عثمان ڈار نے انتظامیہ کے ہمراہ بزرگ شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ویکسین کے لیے آئے افراد سے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولتیں اور انتظامات توقع سے کہیں زیادہ بہتر اور زبردست ہیں، شہریوں نے بتایا وہ انتظامات سے مطمئن اور خوش ہیں، ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں سے درخواست ہے خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروائیں، یقین دلاتا ہوں اپنے بزرگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔