Tag: usman dar

  • کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیناہے، عثمان ڈار

    کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیناہے، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان کا فیصلہ دینا ایک لینڈ مارک ہوگا، کامیاب جوان پروگرام میں اسد عمر کا اہم کردار ہے ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان میں آگے بڑھنے کا موقع دیناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان کا فیصلہ دینا ایک لینڈ مارک ہوگا، وزیراعظم کےہمراہ اسدعمر ہر جگہ ہماری رہنمائی کررہےہیں، کامیاب جوان پروگرام میں اسد عمر کا اہم کردار ہے ، پروگرام کو نواجونوں نے سراہا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کی کامیاب زندگی کیلئے مددگار ثابت ہوگا، بہت جلد نوجوانوں میں چیک تقسیم کئےجائیں گے ، نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق ہنرسکھائیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا پاکستان میں ہرقسم کاٹیلنٹ موجود ہے ، حکومت کا مقصد کامیاب جوان پروگرام کےذریعے سہولت فراہم کرناہے ، نوجواجوں کو نوکریاں دینے کیلئے حکومت نجی سیکٹر کو مضبوط کرے گی ، طلبا تنظیموں کی بحال کی حمایت کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا

    اس سے قبل ایچ ای سی کےزیراہتمام مائیکروسافٹ امیجن کپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں عثمان ڈار کا کہنا تھا پاکستان میں نوجوانوں کوزیادہ آگے بڑھنے کا موقع ملناچاہئے، پاکستان میں اسٹارٹ اپ شروع کرنے جارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت میں بڑاپلیٹ فارم بنائیں گے، اسٹارٹ اپ پروگرام کےبغیرکوئی پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکےگا، کامیاب جوان پروگرام کابنیادی مقصدہی نوجوانوں کوسہولتیں دیناہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان سرکاری ملازمتیں چاہتے ہیں، اس مائنڈسیٹ کوتبدیل کرنا چاہتےہیں، ہم یوتھ انٹرپنیورشپ کوفروغ دینا چاہتے ہیں ، نوجوانوں نے6 لاکھ نئے بزنس کے لئے اپلائی کیا ہے، جس میں 2 لاکھ خواتین نے شامل ہیں۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ  ہنرمند نوجوان پروگرام بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کوشش ہے اکیسویں صدی مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اسکلز دی جائیں اور سپورٹ کیا جائے تو نوجوان اکانومی کو بہتر کرسکتے ہیں، ہم لاکھوں نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ بھی شروع کررہےہیں۔

  • عثمان ڈار کا مریم نواز اور  لیگی رہنماؤں کو مناظرے کا چیلنج

    عثمان ڈار کا مریم نواز اور لیگی رہنماؤں کو مناظرے کا چیلنج

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماؤں اورمریم نواز کو حکومت کے کامیاب جوان اور ن لیگ کے یوتھ پروگرام کے مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا عوام فیصلہ کریں گے کونسا پروگرام بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما محسن رانجھا کی جانب سے حکومت پر منصوبوں میں نقل کے الزام کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماؤں اورمریم نوازکو چیلنج دے دیا ، عثمان ڈارنے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں مناظرے کا چیلنج دیا۔

    عثمان ڈار نے کہا پوری ن لیگ بشمول مریم نواز، محسن رانجھا مناظرے کا چیلنج قبول کریں، حکومت کےکامیاب جوان،ن لیگ کے یوتھ پروگرام کا براہ راست مناظرہ کریں، کونسا پروگرام بہتر ہے فیصلہ عوام کریں گے۔

    عثمان ڈاراور محسن رانجھا میں اےآروائی کے پروگرام میں بحث وتکرارہوئی تھی جبکہ عثمان ڈارنے اے آر وائی نیوز کا کلپ شیئرکرتے ہوئے مریم نوازکو بھی ٹیگ کیا تھا، مریم نوازلیگی دورحکومت میں یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن تھیں۔

    یاد رہے 17 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

    وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ ہوگا اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، کامیاب جوان پروگرام میں سفارش نہیں چلے گی، میرٹ پر کام ہوگا۔

    بعد ازاں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کے یوتھ پروگرام سیاست کی نذر ہوئے تھے ، کوشش ہےدسمبر سے قرض کی فراہمی شروع ہوجائے، 21 سے 45سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ملازمت پیشہ نوجوان بھی پروگرام میں درخواست دے سکتے ہیں۔

  • صوبائی حکومتیں تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: عثمان بزدار

    صوبائی حکومتیں تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وفاق سے مل کر نوجوانوں کو کامیابی کے مزید مواقع دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں کامیاب جوان یوتھ پروگرام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں صوبائی سطح پر کوششوں میں تیزی پر مشاورت بھی ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وفاق سے مل کر نوجوانوں کو کامیابی کے مزید مواقع دیں گے۔ کامیاب جوان پروگرام حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سرپرستی میں نوجوانوں کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کریں گے، آئندہ ماہ سے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان کاروبار کے میدان میں کامیاب ہوں، کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز 2 ماہ میں کیا جائے گا۔

  • پی پی، ن لیگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، عثمان ڈار

    پی پی، ن لیگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خوفزدہ ہیں کہ موجودہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بتائے کہ وزیراعظم کو گھر کیوں بھیجنا چاہتی ہے، ایک کروڑ70لاکھ افراد نےتحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے بھی بہتری کی طرف جارہے ہیں، یہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ن لیگ نے ملک کو تباہ کیا، معیشت کو خسارے میں ڈال دیا تھا، پچھلی تین حکومتوں میں یہ ہی ہوتا رہا کہ حکومت جانے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے اپنی اپنی مدت پوری کی، یوسف گیلانی اگر زرداری کی خوشامد نہ کرتے اور خط لکھ دیتے تو وہ بھی اپنی مدت پوری کرلیتے، نوازشریف بھی اگر پاناما اسکینڈل میں پکڑے نہ جاتے تو مدت پوری کرتے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں صاحب کو چار ہفتے کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، ہم عدالت گئے تو نوازشریف کی روانگی مزید تاخیر کا شکارہوگی، امید کرتے ہیں نوازشریف چار ہفتوں میں علاج کرالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے5افراد مفررو ہیں اس لے7ارب کی بات کی، جرمانے کی رقم اپنے لیے نہیں مانگی تھی، یہ پاکستان کی عوام کا پیسا ہے، حکومت کو کسی سہولت کار کی ضرورت نہیں ہے۔
    عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، پیپلزپارٹی کے سامنے نواز شریف کی مثال موجود ہے۔

    نواز شریف کیلئے بھی ان کے ذاتی ڈاکٹر کو رسائی دی گئی، پیپلزپارٹی ڈاکٹر کا نام بتائے حکومت کو اس کیلئے سفارش کروں گا، وزیر اعظم نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر فیصلہ کیا تو انہیں سمجھ نہیں آیا، جب عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ دیا تو مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کا مسئلہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا، اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کردیں گے، پی ٹی آئی اپنے منشور کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، کابینہ کے فیصلے میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شامل ہیں۔

  • حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی، عثمان ڈار

    حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی، کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اگر آج حکومت نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دے تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرادیں گے مگر ہم مریم بی بی کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ اگر خواجہ سعد رفیق کے پاس بانڈز ہوتے تو اُنہوں نے بانڈز دے دینا تھے کیونکہ ان کے پاس بانڈز بہت ہوتے تھے مگر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ22کروڑ عوام نواز شریف کی ضامن ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ان کے ضامن ہیں مگر ان سب کے گھر والے بھی نواز شریف کے ضامن نہ بنیں کیونکہ ن لیگ کے پہلے پانچ بندے مفرور ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی کرتار پورراہداری سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اور امیج گیا ہے اور دنیا بھر نے ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے۔

  • نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی، عثمان ڈار

    نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ صرف ایک اسٹام پیپر پر گارنٹی مانگ رہے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟ نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی، جے یو آئی ف انتشار کی سیاست کی طرف جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو علاج کیلئے انسانی بنیادوں پر باہرجانے کی اجازت دی، ہمیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا، مسلم لیگ ن کا مدعا نیب کے ساتھ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں پہلے کبھی ایساہوا ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم باہر گیا ہو؟ شریف خاندان سے صرف ایک اسٹام پیپر پر گارنٹی مانگ رہے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟ ایسے اسٹام پیپر کی حیثیت نہیں تو دستخط کرنے میں کیا ہچکچاہٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پر ن لیگ سیاست کررہی ہے، نواز شریف مجرم ہیں اور ان کو سات ارب کا جرمانہ ہوچکا ہے، نواز شریف کی گارنٹی ن لیگ کا کوئی بھی عہدیدار دے دے، اگر نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار نے کہا کہ جے یو آئی ف انتشار کی سیاست کی طرف جارہی ہے، ہم نے بھی دھرنا دیا تھا، حکومت سے معاہدہ کیا اور دھرنا ختم کیا۔

    پہلے کہتے تھے کہ ہمیں گھر سے فون آرہے ہیں کہ استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں آنا بلکہ استعفیٰ لے کر آئیں اور اب ویسے ہی جارہے ہیں۔

  • کامیاب جوان پروگرام  میں 1لاکھ تک کا قرضہ بلاسود ہوگا ،عثمان ڈار

    کامیاب جوان پروگرام میں 1لاکھ تک کا قرضہ بلاسود ہوگا ،عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سیاست سے پاک ہے، 1لاکھ تک کا قرضہ بلاسود ہوگا، 21 سے 45 سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں، ہماری کوشش ہےکہ دسمبرسے تمام درخواستوں پرکام شروع ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کامیاب جوان ٹیم کو مبارکبادپیش کرتاہوں ، وزیراعظم کی ہدایت ہے کامیاب جوان پروگرام شفاف ہوناچاہیے، کامیاب جوان پروگرام میں 2لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں،  ماضی کے یوتھ پروگرام میں 90ہزار نوجوانوں نےدرخواستیں دی تھیں اور نوجوانوں کو بینکوں کے باہر قطاروں میں لگنا پڑتا تھا۔

    کامیاب جوان پروگرام میں 2لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان کی لانچنگ پہلا فیز تھا، بینکوں کیساتھ مکمل کوآرڈینیشن ونگ چل رہاہے، نوجوان گھر بیٹھے کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکتےہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا ہیکرزکامیاب جوان کی ویب سائٹ کوہیک نہیں کرسکے، سائبرحملوں کو ناکام بنانے پراین ٹی سی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، کامیاب  جوان پروگرام پر کچھ لوگوں کوکنفیوژن تھی ، پروگرام کےتحت ایک سے 5لاکھ تک 6فیصدانٹرسٹ ریٹ ہوگا اور 1لاکھ تک قرضے پر انٹرسٹ فری  ہوگا۔

    پروگرام کےتحت ایک سے 5لاکھ تک 6فیصدانٹرسٹ ریٹ ہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے یوتھ پروگرام سیاست کی نذر ہوئے تھے ، 5 سے 50لاکھ تک 8 فیصد انٹرسٹ ریٹ ہوگا،کوشش ہےدسمبر سے قرض کی فراہمی شروع ہوجائے، 21 سے 45سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ملازمت پیشہ نوجوان بھی پروگرام میں درخواست دے سکتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا پہلےآئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر قرضے دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے، دوسرے فیز میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کو پروگرام میں شامل کریں گے۔

    پہلےآئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر قرضے دیے جائیں گے

    مشیر برائے نوجوان امور کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کو ایز آف ڈوئنگ کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، ماضی میں صرف پیسے بانٹے گئے مگر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا، کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا۔

  • مارچ ہم نے بھی کیا تھا لیکن ڈنڈا بردارفورس تیار نہیں کی، عثمان ڈار

    مارچ ہم نے بھی کیا تھا لیکن ڈنڈا بردارفورس تیار نہیں کی، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مارچ ہم نے بھی شروع کیا تھا لیکن ڈنڈا بردارفورس تیار نہیں کی، کامیاب نوجوان پروگرام کا زیادہ فائدہ مدرسے کے بچوں کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عثمان ڈار نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے کہا کہ احتجاجی مارچ ہم نے بھی شروع کیا تھا لیکن ڈنڈا بردار فورس تیار نہیں کی تھی۔

    احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی قبول نہیں، یہ اسلام آباد آرہےہیں یا اسلام آباد پرحملہ آور ہونے آرہے ہیں، احتجاج ان کاجمہوری حق ہےلیکن قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے لیکن اپوزیشن والے نہیں ہیں، اپوزیشن والے بتائیں کہ ان کے کیا مسائل ہیں؟ فضل الرحمان کیسے محب وطن ہیں جو کہتے ہیں 14اگست مت مناؤ، ان کا اپنا بیٹا اسمبلی میں ہے وہ استعفیٰ کیوں نہیں دیتا؟

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کامیاب نوجوان پروگرام کا زیادہ فائدہ مدرسے کے بچوں کو ہوگا، حکومت مدرسے کےبچوں کو جدید تعلیم دے گی تاکہ وہ ملکی ترقی میں آگے آسکیں۔

  • ‘ بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا’

    ‘ بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بات کرتے ہوئے کہا بلاول حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں کہ کہ کرپشن کیس بند نہ ہوئے تومولانا کا ساتھ دیں گے، بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا۔

    آزادی مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہی نہیں، احتجاج کیا ہوگا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف تو خود اپنے بھائی سے ملنے تک نہیں گئے اور اب کمرکےدرد کا بہانا بنا دیا ہے۔

    خیال رہے مولانا کا مارچ ن لیگ اورپی پی میں فساد کا باعث بن گیا ہے ، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دوبیانیوں کےدرمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔ کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولابخش کا بیان کچھ اورہے، شہباز شریف کچھ اور داماد صفدر کچھ کہتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت اورمخالفت کرنےوالوں کی فہرستیں بنائی گئیں تھیں ، جو شہباز شریف نے نوازشریف سےملاقات میں پیش کرنا تھیں۔۔ لیکن شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل نہیں گئے تاہم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، کورکمیٹی اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ نے بتایا تھا کہ مارچ میں شریک ہورہے ہیں ، اسی ایکشن پلان کا اعلان بلاول نے بھی کیا تھا۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جیسے مولانا کہیں گے پیپلز پارٹی ویسا ہی کرے گی۔

  • وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے: عثمان ڈار

    وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے: عثمان ڈار

    مانچسٹر: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ بھیجنے کے تمام غیرقانونی آپشنز ختم اور بینکنگ چینلز کو متحرک کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مانچسٹر میں گلوبل رمیٹنس کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں ڈالرکی ہنڈی حوالےسےترسیل کو روکنا ہوگا، رقوم کی مکمل ترسیل بینکنگ چینلز سے ضروری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے لیے اس سے متعلق آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں، اوور سیز پاکستانی قانونی چینلز کا استعمال کریں تو پاکستان کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

    غیرملکی زرمبادلہ بینکنگ چینل سے لانے کے لیےحکومتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ مانچسٹر میں ہونے والی کانفرنس میں مانچسٹر کے لارڈ میئرسمیت ارکان پارلیمنٹ اور اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے۔

    اس موقع پر پاکستان میں زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ بینکنگ چینلز سے لانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔