Tag: Usman Khawaja

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی:  آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی  ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمین میں شامل ہوگئے۔

    اپنی بہترین اننگز کے بدولت عثمان خواجہ نو درجے بہتری کے بعد پہلی بار بیٹسمین رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے، واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کی پوزیشن بہتر ہوگئی، محمدعباس اس وقت 13 ویں نمبر پرموجود ہیں۔


    مزید پڑھیں: امید تھی میچ جیت جائیں گے، بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد


     یاسر شاہ تنزلی کے بعد اکیسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بولرز رینکنگ میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ابتدائی دس کی فہرست کا حصہ نہیں۔

    دوسری جانب دبئی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے باعث اظہر علی کی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ پاکستان اور جیت کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے، جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

  • پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی منگیتر نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی منگیتر نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

    سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلون کرکٹر عثمان خواجہ کی منگتیر نے اسلام قبول کرنے کا ببانگِ دہل اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میں مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھتی تھی مگر جب اسلامی تعلیمات پڑھیں تو اصل حقیقت سامنے آئی اور پھر مسلمان ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی ہونے والی 22 سالہ اہلیہ رچل میکلین نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا۔

    پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی نوجوان منگیتر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میرے عثمان خواجہ سے تعلقات شروع ہوئے تو لوگوں مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمارے رشتے کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران میرے بھی مسلمانوں کے بارے میں تاثرات کچھ اچھے نہیں تھے اور میں انہیں دہشت گرد سمجھتی تھی‘۔

    [bs-quote quote=”مسلمانوں کے بارے میں تاثرات کچھ اچھے نہیں تھے اور میں انہیں دہشت گرد سمجھتی تھی” style=”default” align=”left” author_name=”رچل میکلین” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/icon-1.jpg”][/bs-quote]

    رچل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہر جس طرح مسلمانوں کا چہرہ پیش کیا جاتا تھا مجھے بھی وہی سب کچھ سچ لگتا تھا تاہم عثمان میری زندگی میں آئے اور انہوں نے تمام تر حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جس کے بعد میں نے خود سے تحقیق شروع کی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عثمان پہلے مسلمان ہیں جو میری زندگی میں شامل ہوئے، ابتدائی ایام میں تو مسلمان ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں نظر انداز کیا تاہم کچھ عرصے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اب ہم اپریل میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

    رچل میکلین کا مزید کہنا تھا کہ ’عثمان یا پھر اُن کے خاندان نے شادی کے لیے مسلمان ہونے کی کوئی شرط نہیں رکھی کیونکہ وہ دیگر مذاہب کا دل سے احترام کرتے ہیں، شرعی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے خود ہی اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

    پاکستانی نژاد کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’ہمارے رشتے کی وجہ سے لوگوں نے مجھے بھی بہت تنقید کا نشانہ بنایا مگر میں نے تمام تر اختیار رچل پر چھوڑ دیا تھا کہ وہ مسلمان ہونے یا نہ ہونا کا فیصلہ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کرے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    اکتیس سالہ عثمان خواجہ اور 22 برس کی رچل میکلین رواں برس اپریل کے ماہ میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

  • آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترنےاسلام قبول کرلیا

    آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترنےاسلام قبول کرلیا

    سڈنی : آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا، دونوں اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی 22 سالہ منگیتر ریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اورعثمان یا ان کے اہل خانہ کا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

    غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے پہلے انہیں اسلام کے بارے میں اتنا ہی معلوم تھا جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے۔

    ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے قبل انہیں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منفی خبریں سننے اور پڑھنے کو ملیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرانہیں نفرت آمیز پیغامات موصول ہوتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ ریچل سے شادی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ مسلمان نہیں ہے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ ریچل پراسلام قبول کرنے کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ریچل کا ذاتی فیصلہ ہے۔

    خیال رہے کہ ریچل میکلیلن کا تعلق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے ہے اور دونوں اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں