Tag: usman mubin

  • نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں، عثمان مبین

    نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں، عثمان مبین

    کراچی : چئیر مین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث نادرا کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکتا، تین ماہ میں نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا چوری کرنا آسان کام نہیں ہے، سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ڈیٹا کی حفاظت کے لیے نادرا کے ساتھ ساتھ دیگر ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں، نادرا ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی بھی نہیں جبکہ ڈیٹا کیلئے علیحدہ سیکیورٹی سسٹم موجود ہے۔

    چئیر مین نادرا نے بتایا کہکراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران نادرا کی کارکردگی سو فیصد بڑھائی گئی ہے، بیس مارچ سے پہلے یومیہ ساڑھے چھ ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے، اب ایک روز میں ساڑھے تیرہ ہزار افراد کے شناختی کارڈ فارم پروسیس کیے جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ستاون سینٹرز میں سے باون سینٹرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے، کراچی کے عوام کی سہولت کے لیے کچھ سینٹرز میں ڈبل شفٹ شروع کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ اندرون سندھ تیس سے زائد نادرا سینٹرز کو ون ونڈو کر دیا گیا ہے، چئیرمین نادرا نے بتایا کہ مختلف شہروں میں نادرا کی چودہ موبائل رجسٹریشن وینوں کا عملہ بھی مصروف عمل ہے۔

    اندرون سندھ بارہ اور دو کراچی میں مو بائل وینیں کام کررہی ہیں، ون ونڈو آپریشن بیس مارچ سے پہلے اٹھارہ فیصد تھا، اب ستانوے فیصد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    اسلام آباد : وزیر د اخلہ چوہدری نثار احمد نے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی اوراین اے 122میں انگھوٹوں کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرد اخلہ چوہدری نثار احمد سے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حلقہ این اے 122 میں انگھوٹوں کی تصدیق پر بات چیت کی گئی ۔

    اس موقع پرچیئرمین نادرا نے عمران خان کی میڈیا سے کی گئی گفتگو کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بتایا کہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں نادرا رپورٹ کے حوالے سے جو دعوے کئے ہیں وہ درست نہیں ، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔

    نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین نادرا عثما ن مبین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    نادرا پر حکومت نے دباؤ نہیں ڈالا تو کوئی اور بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔  چیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں رپورٹ کی تیاری کے معاملے پر بات ہوئی۔

    ان کو آگاہ کیا ہے کہ نادرا ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرادے گا۔ نادرا رپورٹ کا کوئی بھی حصہ کسی کو دینے کے پابند نہیں۔

    عمران خان کی نادرا ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو سے یہ تاثر دیا گیا کہ چیئرمین نادرا نے انہیں کوئی رپورٹ دی ہے۔ عثما ن مبین نے کہا کہ نادرا اپنے انداز میں کام کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے چار اپریل کو ہدایت کی تھی کہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ یہ رپورٹ اب ایک ہفتے میں مکمل کرکے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جائے گی۔