Tag: Usman Wazir

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کیریئر کی 17 ویں فائٹ جیت لی

    پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کیریئر کی 17 ویں فائٹ جیت لی

    بنکاک(31 اگست 2025): پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کی 17 ویں فائٹ جیت لی۔

    پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر (جسے ایشین بوائے بھی کہا جاتا ہے) نے تھائی لینڈ کے بنکاک میں ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں انڈونیشین باکسر فرڈیننڈس کو شکست دے کر اپنی کیریئر کی 17ویں فائٹ جیت لی۔

    یہ فائٹ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے ختم ہوئی جس کے نتیجے میں عثمان وزیر سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے، یہ ان کی 17ویں مسلسل جیت ہے اور یہ فائٹ 168 ممالک میں براہ راست نشر کی گئی جو پاکستان کے باکسنگ کیریئر میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔

    عثمان وزیر نے یہ جیت پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کو وقف کی اور کہا کہ الحمدللہ 17-0 اور نیا سلور ٹائٹل چیمپئن بن گیا، یہ فائٹ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ یہ جیت ان کی پچھلی کامیابیوں کی تسلسل ہے، جہاں انہوں نے مارچ 2025 میں 15ویں فائٹ اور اپریل 2025 میں بھارتی باکسر ایسوارن کو پہلے راونڈ میں (1 منٹ 41 سیکنڈز میں) شکست دی تھی، جو ان کی 16ویں جیت تھی۔

  • پاکستان کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ سجنےکو تیار

    پاکستان کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ سجنےکو تیار

    گلگت: پاکستان کاسب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ آج سجنے کو تیار ہے، دس سے زائد ممالک کے باکسر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل باکسنگ میلہ آج گلگت شہر میں منعقد ہوگا، گلگت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم لالک جان میں پروفیشنل باکسنگ میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

    ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر پہلی بار گلگت میں ایکشن میں دکھائی دینگے اور ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن ٹائٹل کےلئےفائٹ کریں گے، عثمان وزیر کا مقابلہ انڈونیشین حریف سےہو گا، بڑے مقابلے کے لئے گلگت کی عوام میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عثمان وزیر نے پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا

    پروفیشنل باکسنگ میلے کا دوسرا بڑا مقابلہ ٹاپ پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کا ہوگا جو ساؤتھ ایشین ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے، پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے دس ممالک کے ٹاپ باکسر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

  • پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

    پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

    کراچی : پاکستانی نوجوان باکسر عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کردیا، انڈونیشین باکسر بی ایس لوپیز لڑکھڑا کر رنگ میں گر گئے۔

    کراچی میں ایشین بوائے عثمان وزیر اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے، باکسنگ مقابلے فائٹ آف چیمپئنز میں پی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، پی ایس لوپز کے لڑکھڑا کر رنگ میں گرنے پر ریفری نے فائٹ روک دی، پی ایس لوپز کو گھٹنے کی انجری ہوئی ہے۔

    کراچی میں فائٹس آف چیمپئن کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، باکسر عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، حریف باکسر زخمی ہوکر رنگ سے چلے گئے۔

    دوسرے مقابلے میں آصف ہزارہ نےانڈونیشا کے جیک کو ناک آؤٹ کردیا جبکہ کامران وہاب نے افغانستان کےعبد اللہ کو ہرا دیا۔

    دوسری جانب پاکستان کے نادربلوچ نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، نادر بلوچ نے افغانستان کے حسن کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے نادر بلوچ کو بیلٹ پیش کی۔

    ایلیمنیٹر فائٹ میں پاکستانی فیلکن باکسر محمد وسیم اور فلپائن کے جینی بوائے بوکا مدمقابل ہیں، جیت کی صورت میں وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ لڑنے کے اہل ہو جائیں گے۔