Tag: Uttar Pradesh

  • ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈنگ کا انکشاف

    ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈنگ کا انکشاف

    بھارت کے ایک گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے سے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ملزم ایک سال سے ہاسٹل میں خواتین کی نہاتے ہوئے نازیبا ویڈیوز خفیہ طور پر ریکارڈنگ کرنے میں مصروف تھا، جو ہاسٹل میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ہمانشو رائے کے نام سے ہوئی ہے، اتوار کے روز دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے چھت پر نصب موبائل کیمرہ دیکھ کر شور مچایا، جس کے بعد دیگر لڑکیاں جمع ہوگئیں اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکیوں کو دھمکاتا بھی تھا کہ اگر شکایت کی تو وہ ویڈیوز کو وائرل کردوں گا، دوران تفتیش ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے تقریباً 40 فحش ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ سے زیادتی

    ملزم کو طالبات نے رنگے ہاتھوں دھر لیا، جس کے پاس سے متعدد نازیبا ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

    بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

    بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ کا حکم امتناع ختم ہوتے ہی شہید کردیا گیا، یہ کارروائی 18 دسمبر 2024 سے جاری تحقیقات کے بعد کی گئی جس میں بعض مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے مدنی مسجد کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کے بعداسے غیر قانونی تعمیر قرار دیا تھا، جس پر مسلم کمیونٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور 8 فروری 2025 تک کے لیے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا۔ جیسے ہی اسٹے کی مدت ختم ہوئی، 9 فروری کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد کو شہید کردیا گیا۔

    مسجد کو بلڈوزر کرنے کے دوران کشیدگی کے امکانات کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس فورس کے علاوہ انتظامی افسران بھی بڑی تعداد میں موقع پر موجود رہے۔

    حکام کے مطابق یہ کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق کی گئی ہے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    مسلم فریقین نے مسجد کے انہدام کے بعد مقامی انتظامیہ کی کارروائی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے کو عدالت میں دوبارہ لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقامی انتظامیہ نے 1839 میں تعمیر کی گئی تاریخی فتح پور نوری مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کر دیا تھا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد کا ایک حصہ سڑک پر تعمیر ہے اور علاقے سے تجاوزات کے خاتمے کیلیے بلڈوزر تعینات ہیں۔

    فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

    180 سال پرانی مسجد اس سڑک سے پہلی کی ہے جسے ہندو انتہا پسند انتظامیہ نے تجاوزات قرار دیا، تاریخی فتح پور نوری مسجد نسلوں کی عبادت گاہ رہی ہے اور مقامی مسلم کمیونٹی کیلیے اہمیت رکھتی ہے۔

  • جوڑے نے لوگوں کو جوان بنانے کا جھانسہ دیکر 35 کروڑ کا چونا لگا دیا

    جوڑے نے لوگوں کو جوان بنانے کا جھانسہ دیکر 35 کروڑ کا چونا لگا دیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دھوکہ دہی کا انوکھا واقعہ پیش آیا، میاں بیوی نے ٹائم مشین کے ذریعے عمر کم کرنے کا جھانسہ دے کرکانپور میں مختلف افراد کو 35 کروڑ سے زائد کا چونا لگا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور میں شادی شدہ جوڑے نے اپنے تھراپی سینٹر میں حال ہی میں اسرائیل سے ٹائم مشین لانے اور اس کے ذریعہ 60 سال کی عمر کے لوگوں کو 25 سال کے نوجوان میں تبدیل کرنے کی تشہیری مہم کا آغاز کیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس بات کو حقیقت جانتے ہوئے راجو دوبے اور اس کی بیوی سے کئی افراد نے جوان بننے کی خواہش کا اظہار کیا، جوڑے کی جانب سے ڈاکٹروں کو بھی مشورہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ کیسس انہیں ریفر کرتے ہیں تو انہیں بھی بھاری کمیشن دیا جائے گا۔

    جوڑے نے لوگوں سے بھارتی رقم بٹورنے کے بعد ہیلتھ چیک اپ کے نام پر کچھ دنوں تک ان کے معائنے بھی کئے، جس کے بعد یہ جوڑا بھاگ کھڑا ہوا۔

    متاثرین کا پولیس سے کی گئی شکایت میں کہنا تھا کہ اسرائیل کے ٹائم مشین کے نام سے ابھی تک تقریبا 40 سے زائد افراد سے 35 کروڑ روپے راجیو دوبے اور اس کی بیوی نے وصول کئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا اس وقت فرارہوچکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    لڑکی سے ملنے کیلئے چھپ کر آنیوالے لڑکے کے ساتھ انوکھا واقعہ

    متاثرین کا کہنا ہے کہ جوان رہنے کی خواہش میں وہ دھوکہ کھا گئے اور ان کی محنت کی رقم ہڑپ لی گئی۔

  • اسکول ٹیچر کو بیوی بچوں سمیت گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

    اسکول ٹیچر کو بیوی بچوں سمیت گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش کے امیٹھی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسکول ٹیچر کو بیوی اور دو معصوم بچوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت شیو رتن گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس واردات کو انجام دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

    رپورٹس کے مطابق اسکول ٹیچر سنیل کمار اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے، شام کے وقت مسلح افراد ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امیٹھی کے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی فون پر متاثرہ خاندان کے ذمہ داروں سے فون پر بات کروائی۔

    راہل گاندھی نے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ہر ممکن مدد اور معاوضہ فراہم کروانے کا بھی یقین دلایا۔ پولیس قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے حیدرآباد اور اس کے مضافات میں 2 خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کیا گیا، یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔

    مقتولہ کے بچے ٹیوشن سے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ماں کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    قتل کی دوسری واردات میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی، اسپندنا نامی 29 سالہ سافٹ ویر ملازمہ نے محبت کی شادی کی تھی، بعد ازاں اُس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

    ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، کل وہ گھر میں تنہا تھی کہ نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

  • ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور کچھ دیر کے لیے وہاں سے چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو خوف کے مارے چیخ اٹھا کیوں کہ ایک بڑا سانپ موٹر سائیکل پر قبضہ جما چکا تھا۔

    ایک صحافی کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اطمینان سے فیول ٹینک اور ہینڈل پر حرکت کر رہا ہے، اور آس پاس جمع شدہ ہجوم کی پرواہ نہیں کر رہا، جب کہ ہجوم میں لوگ چیخ چیخ کر اسے کسی چھڑی سے بھگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    اس قبل بھی ایسا ہی واقعہ تلنگانہ میں بھی پیش آیا تھا جب 2021 میں IFS آفیسر سوسنتا نندا نے اسکوٹر کی ہیڈلائٹس کے پیچھے چھپے سانپ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اسکوٹر باہر سے نارمل لگ رہا تھا لیکن جب سانپ پکڑنے والے نے ہیڈلائٹس ہٹائی گئی تو سانپ دکھائی دیا۔

    واضح رہے کہ جنگلی حیات کے ماہرین عوام کو خبردار کرتے رہتے ہیں کہ مناسب تربیت نہ ہو تو کسی سانپ کو پکڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس طرح کے خطرناک اقدامات تربیت یافتہ پیشہ ور افراد پر چھوڑ دینے چاہیئں۔ خیال رہے کہ بھارت میں سانپ کو مارنا قانون کے خلاف ہے، کیوں کہ سانپوں کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

  • سالے نے بہنوئی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    سالے نے بہنوئی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    مرزا پور : بھارت میں زمین کے تنازعے نے دو افراد کی جان لے لی، ایک شخص نے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں گزشتہ روز قتل کا واقعہ پیش آیا، 39سالہ شخص نے اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان پرانا زمینی اور مالیاتی تنازعہ تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش شرما عرف پنٹو نامی ملزم نے بکریا گاؤں میں بہنوئی گوپال جی کے گھر جاکر اس پر فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، تاہم بنکٹ گاؤں پہنچنے کے بعد دنیش نے خود کو بھی گولی مارلی۔

    پولیس کے مطابق دنیش کے پاس لائسنس یافتہ 12 بور ریپیٹر بندوق تھی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، تاہم گوپلاجی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ریپیٹر گن، 17کارتوس اور خالی خول برآمد کئے۔

  • بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، 5 افراد ہلاک، 60 زخمی

    بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، 5 افراد ہلاک، 60 زخمی

    لکھنؤ: بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش شہر بھڈوہی میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت نازک رپورٹ ہو رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آرتی کی رسم کے دوران پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ آرتی کے دوران ڈیڑھ سو افراد پنڈال میں موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ آرتی کے وقت پنڈال کے داخلی دروازے کے قریب ایک پردے میں آگ لگ گئی تھی۔

  • 11 ہزار وولٹ کی تاروں سے جھولنے والے شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    11 ہزار وولٹ کی تاروں سے جھولنے والے شخص کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پیلی بھیت: بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک شخص 11 ہزار وولٹ کی تاروں پر چڑھ کر جھولنے لگا، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اُتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے امریہ قصبے میں ایک نوجوان کو ہائی وولٹیج کی تاروں پر خطرناک اسٹنٹ کرتے اور جھولتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا، نوشاد نامی شہری نے ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کے تار پکڑے اور پھر ان پر جھولنا اور ایک تار سے دوسری تار پر اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔

    بازار میں موجود لوگ یہ دیکھ کر سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے، واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشاد اپنے آپ کو تاروں پر بیلنس کرتے ہوئے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔

    دوسری ویڈیو میں لوگ دکان کی چھت پر چڑھتے اور نوشاد تک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لوگوں کے قریب آنے کے بعد اسے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بارش کی وجہ سے اس وقت شہر میں بجلی نہیں تھی، جب لوگوں نے نوشاد کو تاروں سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بجلی کے محکمے سے رابطہ کر کے خبردار کیا۔

    معلوم ہوا کہ نوشاد امریہ مارکیٹ میں چوڑیاں بیچتا ہے، جب اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ نوشاد اکثر عجیب و غریب سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے، کیوں کہ وہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر تندرست نہیں ہے۔

  • بھارت میں سفاکیت کی انتہا ، پانچ افراد کا لزرہ خیز قتل

    بھارت میں سفاکیت کی انتہا ، پانچ افراد کا لزرہ خیز قتل

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش اندوہناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں گھر میں سوئے افراد کے گلے کاٹ دئیے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے کھیوراج پور گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات نے سنسنی پھیلادی ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق سفاکانہ واردات گذشتہ رات ہوئی، جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاندان کے پانچ افراد کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ ڈالے، سفاک ملزمان نے واردات کو اس وقت انجام دیا جب گھر کے تمام لوگ سو رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلے کاٹنے کے بعد درندوں نے لاشوں کو جلانے کے لئے گھر میں آگ لگادی، آتشزدگی دیکھ کر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا تاہم گھر میں پانچ افراد کی گلہ کٹی لاشیں دیکھ کر انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس نے واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کے لئے گھر کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پریاگ راج میں اجتماعی قتل کی یہ دوسری واردات ہے اس سے قبل رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو بھی گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں، واقعہ نواب گنج تھانہ علاقے میں رونما ہوا ہے، جہاں گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی اور اپنی تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی تھی۔

  • آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد

    آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ایک آشرم میں کھڑی کار سے لاپتا نابالغ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک مشہور مذہبی رہنما آسارام باپو کے آشرم میں کھڑی کار سے 3 دنوں سے لاپتا ایک 13 سالہ بچی کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔

    آسارام اس وقت جیل میں قید ہیں، تاہم ان کے آشرم میں موجود ایک آلٹو کار سے نابالغ بچی کی لاش برآمدگی نے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بچی 5 اپریل سے لاپتا تھی، آشرم میں کھڑی کار سے بہت بدبو آ رہی تھی جس کے بعد آشرم کے چوکیدار نے کار کو کھول کر دیکھا تو اس میں بچی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

    اس خبر نے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے اور خبر ملتے ہی موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے آشرم اور گاڑی کی جانچ شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ آسا رام کے آشرم سے لاش ملنے کا یہ پہلا کیس نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، 2008 میں گجرات میں آسا رام کے آشرم ’گروکل‘ میں حیرت انگیز طور پر 2 طالبات غائب ہو گئی تھیں، بعد میں ان طلبہ کی لاشیں سابرمتی ندی کے ساحل پر مل گئی تھیں۔

    گجرات کے بعد مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع میں موجود گروکل آشرم میں بھی ایک بچے کی موت کا معاملہ سامنے آیا تھا، آشرم کے بیت الخلا میں بچے کی لاش ملی تھی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کی موت باتھ روم میں گرنے سے ہوئی۔

    خیال رہے کہ جنسی زیادتی کیس میں مذہبی رہنما آسا رام کو جودھپور کی عدالت نے اپریل 2018 میں مجرم قراردیتے ہوئے تاحیات قید کی سزا سنا دی تھی۔