Tag: uzair baloch

  • لیاری: مسلح گروہوں میں تصادم، تین افراد ہلاک ایک زخمی

    لیاری: مسلح گروہوں میں تصادم، تین افراد ہلاک ایک زخمی

     

    کراچی: لیاری میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے ریکسرلائن میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں میں تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں گینگ وار کےتین ملزمان ہلاک ہوئے ہیں اورایک شدید زخمی ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دونوں گروہوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    گینگ وار کے دوران مسلح گروہوں کی جانب سےعموماً بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں اعوان بم بھی شامل ہیں جس کے باعث لیاری میں اکثرکشیدگی اوربدامنی کا ماحول رہتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    متحدہ عرب امارات کی حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہے، عزیر بلوچ کو چند دنوں میں پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو ایک یا دو دن میں پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔