Tag: Uzair Jan Baloch

  • عذیر جان بلوچ کے بی بی کے قتل سے متعلق انتہائی اہم انکشافات

    عذیر جان بلوچ کے بی بی کے قتل سے متعلق انتہائی اہم انکشافات

    پشاور / کراچی : عزیرجان بلوچ پشاورمیں حساس اداروں کےپاس موجود ہے، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں، عذیر جان بلوچ کو دبئی سے پشاور لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیرجان بلوچ پشاور کی ایک تین منزلہ عمارت میں حساس اداروں کی تحویل میں ہے۔

    ملزم کا پینتالیس منٹ کا ویڈیوبیان بھی ریکارڈ کیا گیا، عذیر جان بلوچ نے جو قتل کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے دواہم گواہوں کے قتل کابھی انکشاف کیا ہے، جس میں ایک نام  محترمہ بے نظیر بھٹو  کے سابق سیکیورٹی انچارج مقتول خالد شہنشاہ کا ہے۔

    اس نے بتایا ہے کہ یہ قتل اس نے ملک کی ایک اہم شخصیت کے کہنے پر کئے، اس کے علاوہ اس نے دو سابق وزراء کے کہنے پر بھی متعدد قتل کئے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ انکشافات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں متعدد گرفتاریاں ہونے کا قوی امکان ہے، ویڈیو ریکارڈنگ میں پاکستان کے سابقہ صدر کا بھی ذکر ہے۔


    Uzair Baloch under IA’s custody in peshawar by arynews

    ویڈیومیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کس کس کے کہنے پر بھاری رقوم دبئی بھجواتا تھا، اور منی لانڈرنگ میں کون کون لوگ ملوث تھے۔ اور بھتے سے حاصل ہونے والی رقم وہ کس کس کو دیتا تھا،اس حوالے سے متعلقہ بینکوں سے بھی ریکارڈ نکلوا لیا گیا ہے۔

    اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سابق وزیر داخلہ کے کہنے پر اس نے کتنے قتل کئے،عزیرجان بلوچ  نے انکشاف کیا کہ کراچی اور اندرون سندھ میں اس کئی زمینوں پر قبضے کئے۔

      ذرائع کے مطابق اس کی گرفتاری وقت آنے پر ظاہر کی جائے گی، عزیر جان بلوچ کو اس کی حفاظت کے پیش نظرانتہائی خفیہ طریقے سے  مختلف مقامات پر رکھا جا رہا ہے۔

  • عزیز بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاع

    عزیز بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاع

     دبئی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

     ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو رہائی مل گئی ہے لیکن اس کو کسی کے حوالے کیا گیا ہے یا کیس خارج کرکے رہائی ملی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اس وقت کہاں ہیں یہ بھی سوالیہ نشان ہے ، عزیر بلوچ کے حوالے سے کراچی سے دبئی جانے والی پولیس ٹیم اور پاکستانی سفارت خانے کی بھی پراسرار خاموشی ہے۔

    کوئی بتانے والا نہیں کہ عزیر بلوچ اس وقت کہاں ہیں عزیر بلوچ کی نہ رہائی اور نہ ہی جیل میں موجود ہونے کی کوئی سرکاری سطح پر تصدیق کررہا ہے ۔

  • عزیربلوچ کی حوالگی: قانونی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکار

    عزیربلوچ کی حوالگی: قانونی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکار

     

    اسلام آباد: لیاری گینگ وار کے مرکزی مجرم عزیرجان بلوچ کوانٹرپول نے ضابطے کی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاحال پاکستان کے حوالے نہیں کیا ہے۔

    عزیر بلوچ کو لینے کیلئے چار سینئر اہلکار دبئی میں موجود ہیں اور عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق ضابطے کی کاروائی ابھی باقی ہے۔

    دبئی میں پاکستانی سفارت خانے نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ ضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ہی عزیر بلوچ کو پاکستانی پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو لینے کے لیے جانے والی سیر و تفریح میں مصروف ہیں،عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے سینئر پولیس اہلکاروں آنا بھی ضروری نہیں تھا۔

    عزیر بلوچ کو لینے جانے والی ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ، ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ، ڈی ایس پی زاہد حسین اورایک رینجرزاہلکار شامل ہیں۔

  • عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    عزیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

    کراچی: متحدہ عرب امارات حکومت عذیر بلوچ کی حوالگی کیلئے تیار ہیں لیکن حکومتِ سندھ کی عدم دلچسپی سے معاملہ اٹک گیا، تاحال کوئی ٹیم دبئی روانہ نہیں کی گئی۔

    دبئی میں گرفتار ہونے والے کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت ملزم کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضا مند ہے لیکن حکومت سندھ کی عدم دلچسپی نے معاملہ لٹکا دیا ہے، انٹر پول حکام عزیر بلوچ کو حوالے کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کے منتظر ہیں تاہم حکومت سندھ نے کوئی ٹیم تاحال دبئی روانہ نہیں کی ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اُن کا کام کو آرڈینیشن ہے، ملزم جس کو مطلوب ہو وہیں کی ٹیم جاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیربلوچ کی حوالگی کا معاملہ سیاسی کشمکش کا شکار ہورہا ہے۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول نےگرفتارکیا تھا۔ عزیربلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • کراچی: لیاری کے کس علاقے پر کس کا راج؟

    کراچی: لیاری کے کس علاقے پر کس کا راج؟

    کراچی : لیاری کی کس گلی پر کس کا راج چلتا ہے، لیاری میں قبضے کی جنگ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

    گیارہ یوسیز میں سے پانچ گینگسٹرز کا اکھاڑہ ہیں، تین میں عزیر جان بلوچ کا طوطی بولتا ہے تو دو میں بابا لاڈلہ کا پلہ بھاری ہے، عزیر بلوچ کے زیرِ اثر علاقوں میں کھڈہ مارکیٹ، شاہ بیگ لین، نوالین، موسیٰ لین، ریکسر لین، مین چاکیواڑہ شامل ہیں اور ان علاقوں کوکنٹرول کرتے ہیں۔

    عزیر کے کمانڈرز میں استاد تاجو ، شیراز کامریڈ ، سرور ، ملا نثار ، نعیم لاہوتی، فاروق مایہ، عمرکچھی، جاسین گولڈن شامل ہیں جب کہ بابا لاڈلہ کے زیرِ اثرعلاقے میں دھوبی گھاٹ، گلستان کالونی، لیاری جنرل اسپتال، اولڈ کالونی، دبئی چوک، بہار کالونی، رانگی واڑہ شامل ہیں۔

    ان علاقوں میں زاہد لاڈلہ، غفار ذکری، شیراز ذکری اور شفیق پٹھان دہشت پھیلاتے ہیں۔

    لیاری میں گینگ وار میں اب تک تین سو جرائم پیشہ مارے جاچکے ہیں، ایک سال کے دوران مارے جانے والوں میں آصف نیازی، جھینگو، شاہد مکس پتی، لالہ اورنگی، ماما شعیب، فہیم بادشاہ، کالو کرنٹ، یونس مادی اور شاہجہاں بلوچ شامل ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

    لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار

    دبئی: کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کا ملزم عزیز بلوچ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

     کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی جبکہ ریڈ وارنٹ بھی جاری کر رکھے تھے، اے آر وائی نیوز نے عزیر بلوچ کے ویزے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔