Tag: Uzari Zafar

  • فائرنگ کے وقت کیا ہوا تھا؟ مقتول عزیر کے دوست کی میڈیا سے گفتگو

    فائرنگ کے وقت کیا ہوا تھا؟ مقتول عزیر کے دوست کی میڈیا سے گفتگو

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: گزشتہ رات شہر قائد کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں عزیر ظفر نامی ایک نوجوان شہری کی جان چلی گئی تھی، مقتول کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی کاروباری جھگڑے کا نتیجہ نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب فائرنگ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت عزیر ظفر کے نام سے ہو گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول عزیر اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھا تھا، قریب ہی قائم بلڈر دفتر پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے فائر کیا جو عزیر کو لگا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد سے سیکیورٹی گارڈ شفیق فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری طرف مقتول عزیر ظفر کے دوست نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے وقت عزیر اور ہم دوست چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے، عزیر فون پر بات کرنے کے لیے آگے چلا گیا، اتنے میں فائرنگ کی آواز آئی تو ہم سب بھاگے، وہاں دیکھا کہ گولی لگنے سے عزیر زخمی ہوا ہے۔

    دوست نے بتایا ’’عزیز کو ہم ایمبولینس میں اسپتال لے کر آئے، عزیز بلڈر کا کام کرتا تھا، جس جگہ فائرنگ ہوئی وہاں اسلحے کی دکان موجود ہے۔‘‘

    دوست کا کہنا تھا ’’عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی جگہ پر ڈکیتی ہو رہی تھی جس کی زد میں عزیز آیا، اس کا کسی سے کوئی کاروباری جھگڑا نہیں تھا۔‘‘

    واضح رہے کہ گولی عزیز ظفر کی کمر میں لگی تھی، جس پر اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج جاں بر نہ ہو سکا۔