Tag: Uzbek President

  • ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے

    ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ازبک صدر پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان کے در روزہ سرکاری دورے پر چکلالہ ایئربیس پہنچے، ازبک وزیر خارجہ ، کابینہ کے ارکان ، اعلیٰ حکومتی حکام، تاجروں اور صحافیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

    پاکستان آمد پر ازبک صدر کو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا بعدازاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

  • ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: ازبکستان کے صدر 3 مارچ سے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 3 مارچ کو ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ 3 مارچ کی شام وزیر اعظم پاکستان عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ پر ان کی میزبانی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ازبک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم موضوعات زیر گفتگو آئیں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی صورتحال پر غور شامل ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

    وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کیا۔

    اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کے دورے سے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر سے گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر سے گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان آن لائن گفتگو ہوئی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان سمیت باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں پاک ازبکستان تعلقات، مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی اور اعلیٰ سطح روابط کی رفتار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق بات چیت میں سیاسی، تجارتی، سلامتی، دفاع، تعلیم اور ثقافت میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کے علاوہ مذہبی اور سیاحت سمیت رابطوں کی مزید حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا اور سیکیورٹی و دفاعی تعاون میں اضافے پر بات کی، وزیراعظم نے تعلیم، ثقافت،سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات کی۔

    اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ریل، سڑک، فضائی رابطوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا جیو اکنامک نقطہ نظر میں خاص توجہ کا حامل علاقہ ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا۔

     

  • سابق صدر کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

    سابق صدر کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

    تاشقند: ازبک نیشنل سیکیورٹی کے اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کو زہر دے کر قتل کردیا گیا، گلنارا کا شمارسوویٹ یونین کی ارب پتی خواتین میں ہوتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی صاحبزادی اور سوویت یونین کی ارب پتی خاتون گلنارا کو زہر دے کر قتل کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں، غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ گلنارا کو 5 نومبر کو ہی زہر دے کر قتل کیا گیا۔

    saddar-2

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبک صدر کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے کی تصدیق نیشنل سیکیورٹی سروس کا اہلکار بھی کرچکا ہے، گزشتہ دو سال سے مقتولہ کو حکومت کی جانب سے پاگل خانے میں قید رکھا گیا تھا۔

    saddar-1

    چوالیس سالہ گلنارا کریموف کا شمار دنیا کی خوبصورت اور امیر ترین خواتین میں ہوتا تھا، انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ خوبصورت ہونےکے باعث گلنارا نے فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھا اور اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔

    saddar-3

    ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کا انتقال رواں سال ستمبر میں ہوا ۔ حکومتی قید میں ہونے کے باعث صاحبزادی کو والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ گلنارا کو ازبک صدر کا حقیقی جانشین سمجھا جاتا تھا تاہم 2013 میں والد اور اُن کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد رشتے میں بگاڑ پیدا ہوا۔