Tag: Vaccination Campaign

  • کورونا ویکسینیشن ، پاکستان نے ایک اور  سنگِ میل عبور کرلیا

    کورونا ویکسینیشن ، پاکستان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، دس کروڑ افراد کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ملک میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو مکمل ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

    گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسد عمر نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ویکسینیشن نہیں ہوئی تو ضرور کرائیں۔

  • ‌‌کورونا ویکسینیشن ، عوام کی سہولت اورحفاظت کیلئےایک اور بڑا قدم

    ‌‌کورونا ویکسینیشن ، عوام کی سہولت اورحفاظت کیلئےایک اور بڑا قدم

    لاہور : صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اورخانیوال میں کورونا کی  خصوصی ویکسین مہم تیز کردی گئی ہے، فوری ویکسین کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کی سہولت اورحفاظت کیلئےایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوکاڑہ،ساہیوال اورخانیوال میں خصوصی ویکسین مہم تیز کردی گئی ہے۔

    سول انتظامیہ، لوکل عمائدین مربوط حکمت عملی کے تحت مہم کا حصہ ہے، فوری ویکسین کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں اور ویکسین کیلئے کمیونٹی کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

    اوکاڑہ میں 16 ویکسین سینٹر اور 2 موبائل اسٹیشنز ، ساہیوال میں 14 ویکسین سینٹر اور ایک موبائل اسٹیشن اور خانیوال میں 17 ویکسین سینٹر اور 4 موبائل اسٹیشن قائم کئے گئےہیں ۔

    اوکاڑہ،خانیوال اور ساہیوال کے ضلع اسپتال سینٹرز میں شامل ہیں جبکہ بڑے کالجز اور کمیونٹی سینٹرز بھی ان میں شامل کئے گئے ہیں ، ویکسین لگوا کر اپنی اور دوسروں کی صحت کو یقینی بنائیں۔

  • ملک بھر میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

    ملک بھر میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

    اسلام آباد : ملک بھر میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کے دوران 9 ماہ سے15سال کے12.7ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، 9 ماہ سے15سال کے 12.7ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈویکسین کی مدد سے روکا جاسکتا ہے، جوخوراک کی ویکسین ہے، ٹائیفائیڈمتعدی بیماری ہے اوریہ آلودہ خوراک ،پانی سے پھیلتی ہے ، آج سے15فروری تک اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ ویکسین لگے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ٹائفائیڈ ویکسین سےمہلک بیماری کیخلاف مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، والدین سے اپیل ہے 9 ماہ سے 15سال تک بچوں کو ٹائیفائیڈ انجکشن لگوایں ، ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو متعدی بیماری سے بچائیں اور انہیں صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کریں۔

    یاد رہے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم گزشتہ سال منعقد ہوئی تھی، سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے کیسزمیں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے حکومتِ پاکستان نے یہ نئی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے منظور کروائی تھی اور یہ ویکسین صوبہ سندھ میں دو ہفتوں کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران استعمال کی گئی ، صوبہ سندھ میں 2017 کے بعد سے اب تک ٹائیفائیڈ کے 10,000 کیسز درج کیے گئے تھے۔

  • دنیا بھر میں 3 کروڑ افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی

    دنیا بھر میں 3 کروڑ افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں آج سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، انڈونیشیا میں چینی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ انڈونیشین صدر نے ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سمیت دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ میں ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

    دنیا بھر میں 3 کروڑ کے قریب افراد کو اب تک ویکسین لگائی جا چکی ہے، بحرین، اومان، گنی، کوسٹاریکا، سربیا، چلی اور ارجنٹائن میں بھی ویکسی نیشن مہم شروع ہو چکی ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، امارات میں صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    دوسری جانب بھارت میں 16 جنوری سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

  • اسلام آباد میں کرونا ویکسینیشن کے لیے تیاریاں جاری

    اسلام آباد میں کرونا ویکسینیشن کے لیے تیاریاں جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انسداد کرونا ویکسین مہم کے لیے تیاریاں جاری، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سرکاری اسپتالوں اور دیہی علاقوں میں مراکز صحت میں ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسداد کرونا ویکسین مہم کے لیے تیاریاں جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 12 کرونا ویکسین کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کاؤنٹرز اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم ہوں گے، 12 کرونا ویکسین کاؤنٹرز کا مقصد شہریوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی اسپتالوں، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا کاؤنٹرز قائم ہوں گے، پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ، سوشل سیکیورٹی اسپتال، روات، سہالہ، ترلائی، بھارہ کہو، شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مرکز صحت میں ویکسین کاؤنٹر قائم ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق فی کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹر پر 3 رکنی ٹیم تعینات کی جائے گی، وفاقی دارالحکومت کے کرونا ویکسین کاؤنٹرز کی نگرانی وزارت صحت کرے گی۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوچکی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 558 ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔