Tag: Vaccination Center

  • شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: شہر قائد میں ایک اور کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی جو اب فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ایک اور کووڈ ویکسین سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس اسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کر دیا گیا تھا، ہم نے اسپتال نجی شعبے سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کے ایم سی اسپتال کو فعال کیا، ویکسین سپلائی میں کمی نہ ہونے کا اسد عمر نے یقین دلایا عمل نہیں کیا، کرونا ویکسین کی کمی سامنے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ شناختی کارڈ کے حامل نہیں ہیں، گزشتہ اتوار کو ویکسین کی کمی ہوئی اب فراہم کی گئی ہے۔

    مشیر قانون کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا حامی ہوں، این آئی سی وی ڈی، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ سندھ حکومت ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کرتی ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی یونیورسٹی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: شہر قائد کی جامعہ کراچی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، جس سے یونیورسٹی کے ملازمین انکی فیملی اور طالبعلم اس سینٹر سے مستفید ہو سکیں گے۔

    ،تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں یونیورسٹی کے  پروفیسرز ، انتظامیہ ، ان کے اہل خانہ اور طلبا آسانی سے ویکسین لگواسکیں گے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں، بیمار ہوتے ہیں تو آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں واٹس ایپ میسج نہیں دیکھتے۔ ابھی تک سندھ میں تقریباً 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی ویکسین لگوائی ہے آپ کے سامنے ہیں، صحت اللہ دیتا ہے لیکن اللہ خیال رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے، کسی حکومت کو بندشیں لگانے کا شوق نہیں ہوتا۔ اگر چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ارد گرد رہنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے قائل کریں، جہاں جہاں بندشیں ختم ہوئی ہیں وہاں لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ امریکا میں 70 فیصد عوام نے ویکسین لگوا لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 250 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں 30سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے ، شہریوں کی بڑی تعدادویکسی نیشن کےلیےرجوع کررہی ہے،اب شہری بغیررجسڑیشن کےکسی بھی سینٹرپرجاکرویکیسن لگواسکتےہیں ۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ملک بھر میں قائم سینٹر پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تقریباً 24 سے زائد ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے ہیں، مقصد شہریوں کو ویکسی نیشن میں آسانی فراہم کرنا ہے، سینٹر میں یومیہ 7 سے 10 ہزار افراد کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ سینٹر میں 25 ویکسین کاؤنٹر اور 75 رجسٹریشن ڈیسک بنائی گئی ہیں۔

  • ایکسپو سینٹر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    ایکسپو سینٹر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔

    ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر این سی او سی حکام، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی اور دیگر افراد موجود تھے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے اس ویکسی نیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    اس موقع پر سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسی نیشن کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن سینٹرز بھی بڑھائے جا رہے ہیں، 16 مئی سے تمام افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کی جائے گی، اب 40 سال سے کم عمر افراد بھی ویکسین لگوا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی، جس سے کرونا پھیلنے کا زیادہ امکان ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وفاق سے ملنے والی ویکسین کے علاوہ بھی ہم نے وفاق سے بات کی ہے، سندھ پیسے دینے کے لیے تیار ہے، وفاق طے شدہ داموں پر ویکسین خرید کر کے دے۔ چاہتے ہیں ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین رجسٹریشن مرحلے میں مسائل کی صورت میں ویکسی نیشن سینٹر آئیں، ہمارا عملہ آپ کی رجسٹریشن کر کے ویکسین لگا دے گا۔ سندھ میں کوویکس، ایسٹرا زینیکا، سائنو فارم اور کین سائنو ویکسین لگائی جائیں گی۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں ضلع ایسٹ میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عوام اس ویکسی نیشن سینٹر کا فائدہ اٹھائیں۔ این سی او سی میں فیصلہ ہوا ہے رواں سال کے آخر تک پورے ملک کے لیے 70 ملین ویکسین ڈوزز مہیا کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ ایکسپو سینٹر میں قائم اس کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں 12 رجسٹریشن کاؤنٹرز، 6 بلاکس اور 69 کیوبیکلز بنائۓ گئے ہیں۔ ماس ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے گا۔

    ویکسی نیشن سینٹر کا عملہ 3 شفٹوں میں کام کرے گا، ہر شفٹ میں 360 ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

  • عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں بزرگ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کیا۔

    عثمان ڈار نے انتظامیہ کے ہمراہ بزرگ شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ویکسین کے لیے آئے افراد سے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولتیں اور انتظامات توقع سے کہیں زیادہ بہتر اور زبردست ہیں، شہریوں نے بتایا وہ انتظامات سے مطمئن اور خوش ہیں، ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں سے درخواست ہے خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروائیں، یقین دلاتا ہوں اپنے بزرگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

  • بحرین میں شاپنگ سینٹر ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل

    بحرین میں شاپنگ سینٹر ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل

    مناما: بحرین میں ایک بڑے شاپنگ سینٹر کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے، بحرین میں 4 کرونا ویکسینز مفت لگائی جارہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق بحرین میں کرونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خالی ہونے والے شاپنگ مال کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاسکے۔

    بحرین کا ستارہ مال، سرکاری دفاتر تک رسائی کے لیے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتا تھا لیکن عالمی وبا کی وجہ سے وہ آؤٹ لیٹس بند ہوگئے اور ان کی سروسز اب ورچوئلی دستیاب ہیں۔

    اس مال میں چند فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور ایک سپر مارکیٹ کھلی ہونے کی وجہ سے بحرین کے صحت حکام نے اس شاپنگ مال کو ویکسی نیشن حب میں تبدیل کردیا۔

    نئے ویکسین سینٹر میں عوامی صحت اور وبائی امراض کی ماہر بسمہ محمود نے کہا کہ ہر گھنٹے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے، اس سلسلے میں شاپنگ مال میں آنے والے افراد سماجی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

    بسمہ محمود نے کہا کہ یہ ویکسی نیشن سینٹر بحرین کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو مکمل طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول میں مدد دے گا۔

    بحرین میں اس وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کی 4 ویکسینز مفت دستیاب ہیں۔ ان میں فائزر، چین کی سائنو فارم، آکسفورڈ / ایسٹرا زینیکا ویکسین اور روس کی اسپٹنک ویکسین شامل ہیں۔