Tag: various

  • غلاف کعبہ کی تیاری کی مختلف مراحل میں نادر تصاویر کی نمائش

    غلاف کعبہ کی تیاری کی مختلف مراحل میں نادر تصاویر کی نمائش

    ریاض : فوٹو گرافر ایداللحیانی نے کہا ہے کہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ،نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔

    جس خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہیں۔

    سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے عرب نشریاتی ادارے کو بتایاکہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا انعقاد ریاض میں 31 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اللحیانی نے کہا کہ الریاض میں منعقدہ نمائش میں کسوہ کعبہ کی 25 نایاب تصویری فن پاروں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں، جو غلافہ کعبہ کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔

    یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔

  • شارع فیصل اور مختلف شاہراہوں پر نوجوانوں کی بدمعاشیاں

    شارع فیصل اور مختلف شاہراہوں پر نوجوانوں کی بدمعاشیاں

    کراچی : عید کے موقع پر اوباش نوجوانوں نے شارع فیصل اور مختلف شاہراہوں پر بدمعاشیاں شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سی ویو، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں اوباش نوجوانوں نے فیملز اور خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بدتمیزیوں سے سی ویو سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز بھی تنگ آگئیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نے بتایا کہ شارع فیصل پر خاتون کو چھیڑنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کی فیملز سے تلخ کلامی بھی ہوئی، ہر سڑک پر اسی طرح کے نوجوان نظر آرہے ہیں جو فیملیز کو تنگ کررہے ہیں۔

    ایس ایس پی اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ایسے نوجوانوں کو گھرمیں تربیت ہی ایسی دی جاتی ہے، فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے

    ایس ایس پی اظفر مہیسر کا مزید کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے تو پتہ چل جائے گا کہ حوالات بھرگئے ہیں۔

  • چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ناراض کارکن اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018 کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے.

    بااثر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت سے ناراض کارکن چوہدری نے انتخابات 2018 کے حوالے سے مقامی بااثر سیاسی شخصیات سے روابط تیز کردئیے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    یاد رہے کہ چند ماہ قبل چوہدری نثار اور ن لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد چوہدری نثار سے مسلم لیگ سے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

    نواز شریف نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے پر کہا تھا کہ چوہدری نثار ہمارے سیاسی راستے جدا ہیں، ن لیگ میں انکی کوئی جگہ نہیں ہے، چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھرا گھونپا، چوہدری نثار بیانیے پر ساتھ دیتے تو اداروں سے مطالبات منوا سکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔