Tag: varun dhawan

  • بالی ووڈ کی اسٹار کڈ، سلمان کی فلم میں نظر آئیں گی

    بالی ووڈ کی اسٹار کڈ، سلمان کی فلم میں نظر آئیں گی

    سال 2024 اسٹار کڈز کے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے لے حوالے سے ایک قابل ذکر سال رہا ہے جس میں کئی سینیئر اداکار کے بچوں نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا۔

    گزشتہ سال ہی اداکار ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون نے ’بنی اینڈ فیملی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، تاہم اب انہوں نے سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ میں اپنے کردار کی تصدیق کر دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anjini S Dhawan (@anjinidhawan)

    حال ہی میں اسٹار کڈ ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    انجینی دھون نے کہا کہ ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا پورا ہونا ہے، میں سلمان خان کی سب سے بڑی مداح رہی ہوں، مجھے ان کی فلمیں بہت پسند ہیں، خاص طور پر وہ فلمیں جو انہوں نے ڈیوڈ دھون (فلمساز اور انجینی کے بڑے چچا) کے ساتھ کی ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم ’’سکندر‘‘ 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی۔

  • ورون دھون نے مہنگی ترین پراپرٹی خرید لی، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    ورون دھون نے مہنگی ترین پراپرٹی خرید لی، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    بالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لگژری پراپرٹی خریدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خریدی گئی پراپرٹی کے کاغذات سے معلوم ہوتا ہے کہ ورون دھون اور نتاشا دلال کا یہ اپارٹمنٹ ایک زیر تعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر واقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی قیمت 44 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے، اس اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 5112 مربع فُٹ ہے جس میں بیک وقت 4 گاڑیوں کو پارک کیا جاسکتا ہے، یہ زیر تعمیر پروجیکٹ 31 مئی 2025 تک مکمل ہو گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    بھارتی میڈیا کے مطابق جائیداد کی رجسٹریشن 3 دسمبر کو مکمل ہوئی، ورون دھون نے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں 2.67 کروڑ روپے ادا کیے، تاہم اداکار کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    جوہو اور باندرہ کے علاقے میں جہاں یہ پراپرٹی واقع ہے وہاں بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات کا گھر ہے، جن میں امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن، شاہ رخ خان، کاجول، دھرمیندر اور عامر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس نئی جائیداد کے علاوہ، ورون دھون کے پاس کارٹر روڈ کے ساگر درشن میں ایک اپارٹمنٹ بھی ہے، جس کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔

  • ورون دھون کی ایکشن تھرلر فلم ’بے بی جون‘ کے ٹیسٹر کٹ نے دھوم مچادی

    ورون دھون کی ایکشن تھرلر فلم ’بے بی جون‘ کے ٹیسٹر کٹ نے دھوم مچادی

    بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’بے بی جون‘ کا ٹیسٹر کٹ ریلیز کردیا گیا۔

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی سنگھم اگین اور بھول بھولیا 3 سینما گھروں میں دھوم مچانے کے دوران اداکار ورون دھون کی ’بےبی جون‘ کے بنانے والوں نے اب انٹرنیٹ پر فلم کا ٹیسٹر کٹ جاری کیا ہے۔

    جیو اسٹوڈیو نے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً دو منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جس میں ورون دھون، جیکی شراف، کیرتھی سریش، اور وامیکا گبی سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

    Baby John – Taster Cut | Atlee | Varun Dhawan, Keerthy Suresh, Wamiqa G, Jackie Shroff | 25th Dec

    ویڈیو کا آغاز ایک بچی سے ہوتا ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ چینٹی اکلیے ہو تو اسے کچلنا آسان ہوتا ہے لیکن جب وہ جھنڈ میں ہو تو ایک ہاتھی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

    ٹیسٹر کٹ میں ورون کو دو کرداروں میں دکھایا گیا ، ایک پولیس اہلکار چھوٹے بالوں والا اور دوسرا لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ باورچی کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار کے طور پر ورون کا کردار ولن سے لڑتے ہوئے نظر آرہے جبکہ اپنے ناہموار انداز میں، وہ اس بچی کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے، جو اسے ’بے بی جون‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہے۔

     ورون دھون سڑکوں پر، عمارتوں کے اندر بندوقوں کے ساتھ لڑتے ہوئے، بڑے کنٹینرز اور باڑوں سے کودتے، گھوڑے پر سوار ہوتے، اور پانی کے اندر سے فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔

    ورون کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے کہ ’’میرے جیسی بہت آئے ہوں گے، لیکن میں پہلی بار آیا ہوں‘‘، ایک مختصر سیکشن میں کیرتھی سریش کے کردار کی شادی بھی ہوتی ہے۔

    ویڈیو کے ایک اور حصے میں ورون کا کردار وامقیہ گبی کے کردار کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، چھوٹی بچی بھی اس کے ساتھ کچھ تفریحی لمحات شیئر کرتی نظر آرہی ہے۔

    فلم کی ڈائریکشن کالیس نے دی ہیں جبکہ اس کو نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار اور ان کی اہلیہ پریا ایٹلی پروڈیوس کیا ہے، فلم میں راجپال یادیو بھی ہیں اس فلم کو رواں برس  25 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال ننھی پری کے والدین بن گئے، بالی وڈ اداکار کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے 3 جون کو اس خوشی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

    ورون دھوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اداکار کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں پھولوں اور غباروں سے سجے ایک ایئر بیلون میں انکا ایڈوپٹڈ کتا  بیٹھا نظر آرہا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بورڈ پر لکھا ہے ’ چھوٹی بہن کو خوش آمدید‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

    تاہم اب بالی وڈ کے خوبرو اداکار  ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی خبروں کے مطابق  ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو ننھی پری سمیت  جمعے کے روز ممبئی کے نجی اسپتال سے  ڈسچارج کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ورون دھون کو  بیٹی گود میں اُٹھائے گھر کیلئے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار اگلی فلم ’بے بی جان‘ میں نظر آئیں گے، خیال رہے کہ ورون دھون نے اپنی پرانی دوست نتاشا سے 2021 میں شادی کی تھی۔

  • بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر اڑا اننیا پانڈے کا مذاق

    معروف بھارتی اداکاروں اننیا پانڈے اور ورون دھون کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوا، دونوں اداکار تمسخر کا نشانہ بن گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جہاں بے شمار بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔

    تقریب میں اننیا پانڈے کو فلم لائیگر اور گہرائیاں میں کام کرنے پر بہترین ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا، معروف اداکار ورون دھون کو دہائی کا بہترین اداکار قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    دونوں اداکاروں کی ایوارڈ لیتے ہوئے تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین حیران ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya 💛💫 (@ananyapanday)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by V A R U N (@varunstardom)

    سوشل میڈیا صارفین نے اننیا پانڈے کو ایوارڈ ملنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں بدترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ ملا ہے؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان دو اداکاروں کو ایوارڈز ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ زوال پذیر ہورہا ہے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دراصل اقربا پروری کا ایوارڈ ہے جو معروف اداکاروں کے ان بچوں کو دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار پہلے ہی ان ایوارڈ شوز پر اپنی بے اعتباری کا اظہار کرچکے ہیں، اداکار عامر خان نے ایک طویل عرصے سے ان ایوارڈ شوز میں شرکت کرنا چھوڑ رکھا ہے۔

    اکشے کمار نے بھی ان ایوارڈز کو غیر معتبر ٹھہراتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایوارڈ ملنے والوں کے نام صرف اسپانسرز کی خواہش پر آخری لمحات میں تبدیل کردیے جاتے ہیں، اس کا تعین اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ کون سا اداکار تقریب میں شریک ہوا ہے، اسے ہی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

  • ورون اور کریتی کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلیز ہوتے ہی ’ آن لائن لیک‘ ہوگئی

    ورون اور کریتی کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلیز ہوتے ہی ’ آن لائن لیک‘ ہوگئی

    بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلزی ہوتے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی ہارر کامیڈی فلم ’بھیڑیا‘ آج بڑے پردے کی زینت بنی تاہم فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی ’ٹورینٹس سائٹس‘ پر لیک ہوگئی۔

    لوکل میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فلم ’بھیڑیا‘ ایچ ڈی کوالٹی میں مختلف ٹورینٹ سائٹس فلمی زلا، ٹیلی گرام، مووی رولز اور تامل روکرس پر دستیاب ہے۔

    شوبز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم کا باکس آفس پر کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے ٹکٹوں کی فروخت متاثر ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھیڑیا کی شوٹنگ ریاست اروناچل پردیش کے جنگلات میں کی گئی ہے، فلم میں ورون دھون کو ایک بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کے بعد ان کا جسم بھیڑیے کا روپ دھار لیتا ہے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشک بینرجی، دیپک دوبریال، سوربھ شکلا ودیگر شامل ہیں۔

    امر کوشک نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر دنیش وجن ہیں، فلم کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے سپر ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

  • معروف بالی ووڈ اداکار کو نایاب بیماری لاحق، یہ بیماری کیا ہے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار کو نایاب بیماری لاحق، یہ بیماری کیا ہے؟

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نایاب بیماری کا شکار ہوگئے جس میں انہیں اپنا توازن برقرا رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ویسٹیبلر ہائپو فنکشن نامی بیماری لاحق ہے، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی صحت اس وقت بگڑ گئی جب انہوں نے عالمی وبا کرونا وائرس کے بعد اور جگ جگ جیو کی پروڈکشن کے دوران بہت زیادہ محنت کی تھی۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن ہونے کے بعد ورون دھون اپنے کاموں کے دوران وقفہ لیتے رہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بیماری کا شکار ہونے کے بعد اداکاری کو روکنا پڑا۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کیا ہے؟

    یہ بیماری دماغ کے توازن سے متعلق ہے، یہ ایک مرکزی ویسٹیبلر نظام ہے، جو کسی ایک یا دونوں کانوں کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے۔

    اس کی وجوہات جینیات، زہر، وائرل انفکشن یا تکلیف دہ دھواں ہو سکتی ہیں۔

    ہمارے کان کو ہڈی اور کارٹلیج کی ایک نفیس ساخت بناتی ہے، وہاں ایک سیال سے بھرا ہوا نیم سرکلر چینل ہے۔ اس کے حرکت کرنے سے سیال کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ ہمارا دماغ کان میں ایک سینسر کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرتا ہے، جو آپ کو متوازن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اندرونی کان کا وہ حصہ جو توازن کے لیے ذمہ دار ہے، وہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن میں غیر فعال ہوجاتا ہے۔

    یہ سر کے صرف ایک طرف (یکطرفہ ہائپو فنکشن) یا دونوں اطراف کو متاثر کر سکتا ہے، یہ روزمرہ کی زندگی اور کام کاج کو متاثر کرتا ہے، جب اندرونی کان کا ایک حصہ غیر فعال ہوتا ہے، تو دماغ کو غلط پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن کی علامات

    اس کی سب سے علامات میں آکسیلوپسیا، دائمی چکر آنا، توازن، چلنے پھرنے اور ڈرائیونگ کے مسائل شامل ہیں۔

    مثال کے طور پر مریض کو حرکت کرتے ہوئے اچانک گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    رات کے وقت یا ناہموار جگہ پر چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ویسٹیبلر ہائپو فنکشن اعلیٰ علمی افعال کو متاثر کرتا ہے، جس سے یادداشت، سیکھنے اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    دو طرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن لوگوں کو یکطرفہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

  • نتاشا دلال کو کیسے پایا؟ ورون دھون نے راز افشاں کردیا

    نتاشا دلال کو کیسے پایا؟ ورون دھون نے راز افشاں کردیا

    بولی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کامیاب ازدواجی زندگی گزاررہے ہیں، تاہم اپنی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ورون دھون کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا ہے۔

    ورون نے گذشتہ سال اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کی لو اسٹوری کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، دونوں کی لو اسٹوری کسی فلم سے کم نہیں۔

    نتاشا اور ورون ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، نتاشا کو دیکھتے ہی ورون کو پہلی نظر کا پیار ہوگیا تھا، یہ انکشاف خود ورون دھون نے ایک شو و کیا تھا، اس شو میں ورون نے پہلی مرتبہ اپنی لو اسٹوری کے بارے کھل کر بات کی۔ ورون دھون آج اپنا 35 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ اس خاص موقع پر سلیبریٹیز اور فینس انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ وران نے پچھلے سال اپنی لانگ ٹرم گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کی تھی ، لیکن دونوں کی لو اسٹوری کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے ۔ (Image: Instagram)شو میں ورون دھون نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں پہلی مرتبہ نتاشا سے چھٹی جماعت میں ملا تھا ، ہم بارہویں جماعت تک بہت اچھے دوست تھے۔

    معروف بھارتی اداکار نے بتایا کہ مجھے آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب میں نے نتاشا کو دیکھا تھا ،باسکٹ بال کورٹ میں لنچ کے دوران واک کررہی تھی ، جب میں نے اس کو دیکھا تو مجھے لگا کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔

    ورون نے انکشاف کیا کہ میں چار بار مسترد ہوچکا تھا لیکن میں نے ہار نہیں مانی، اسے ( نتاشا) کو پانے کیلئے میں کوشش کرتا رہا ، میں نے امید نہیں چھوڑی آخر کار نتاشا کو احساس ہوا کہ ورون جتنا پیار انہیں کوئی نہیں کرسکتا اس کے بعد اس نے ‘ہاں’ کردی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں بولی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھ گئے تھے۔

  • انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ساتھی اداکار ورون دھون کو بہترین شوہر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورن دھون نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور اب دونوں آرٹ کی تربیت اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف تقاریب میں شرکت کررہے اور ساتھ ہی فلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔

    ایک روز قبل نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ساتھی اداکار کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ’ورن دھون اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: انوشکا شرما اچانک بوڑھی ہوگئیں، تصاویر وائرل

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ورون بہت اچھی شخصیت کے مالک اور خواتین کی عزت کرنے والے ہیں۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ورون مستقبل میں بہت اچھے شوہر اور دوست ثابت ہوں گے۔

    اسی دوران ورون سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ کرنا میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور کسی بھی شخص کو میری زندگی میں عمل دخل کی ضرورت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہدایت کار یش راج نے سوئی دھاگہ بنانے کا اعلان کیا تھا، اس فلم میں انوشکا اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوئی دھاگہ 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کی انوشکا اور ویرات کو سرکاری مہمان بننے کی دعوت

    یاد رہے کہ نوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، دونوں شخصیات ایک دوسرے کی محبت میں طویل عرصے سے گرفتار تھیں۔

  • عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سانپوں نے رکوادی

    عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سانپوں نے رکوادی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سیٹ پر دو سانپوں کی وجہ سے روک دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب عالیہ بھٹ، ورون اور مادھوری نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو اس دوران دو زہریلے سانپ ایک دوسرے پر لپکتے ہوئے فلم کے سیٹ پر آگئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔

    شوٹنگ پر موجود عملے نے سانپوں کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا، اسی سیٹ پر شاہ رُخ خان اور کاجول کی فلم مائی نیم از خان کی شوٹنگ کے دوران بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا رہا تھا۔

    کرن جوہر پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کلنک کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور ورون کے علاوہ سوناکشی سنہا، ادتیہ رائے کپور، سنجے دت اور مادھوری ڈکشت بھی شامل ہیں۔

    Watch: Snakes on the sets of #kalank

    A post shared by ETimes (@myetimes) on

    فلم کے ہدایت کار ابھیشک ورمان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 45 دن تک جاری رہے گی، تاہم پوری ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کردئیے گئے ہیں، فلم کلنک آئندہ سال 19 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    عالیہ بھٹ اور ورون دھون اس سے قبل اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، بدری ناتھ کی دلہنیا میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔