Tag: Vedang Raina

  • خوشی کپور کا ویدانگ  رائنا سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار

    خوشی کپور کا ویدانگ رائنا سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار

    بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خوشی کپور نے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا، انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں انہوں نے ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ پہنا ہوا تھا، جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ خوشی نے ویدانگ کے نام کی کوئی چیز پہنی ہو۔ گزشتہ برس دورہ مالدیپ کے دوران مداحوں نے ان کے ہاتھ میں ایک بریسلٹ دیکھا تھا جس پر ویدانگ کا نام لکھا تھا۔

    اس سے قبل فلم ’لویاپا‘ سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ خوشی نے مداحوں کو انوکھا چیلنج دیا تھا۔

    بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی نے فلم ’لویاپا‘ میں سُپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جیند خان کے ساتھ کام کیا، فلم حال ہی میں او ٹی ٹی جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی۔

    جیو ہاٹ اسٹار نے انسٹاگرام پر خوشی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو او ٹی ٹی ریلیز پر مبارکباد دی تھی اور بتایا کہ وہ ان کیلیے ایک چیلنج لائی ہیں۔

    خوشی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے ٹرول کرنے سے پہلے جیو ہاٹ اسٹار پر میری فلم ’لویاپا‘ دیکھیں، چیلنج یہ ہے کہ تمام لڑکے فلم کو اپنی گرل فرینڈز کے فون پر دیکھیں جبکہ تمام لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کے فون پر دیکھیں۔

    دراصل مذکورہ چیلنج فلم کی کہانی کی عکاسی کرتی ہے جس میں خوشی کپور اور جنید خان نے ’بانی‘ اور ’گورو‘ کا کردار ادا کیا، وہ اپنے فونز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ ان کے تعلقات کا امتحان ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے رازوں کو دریافت کرتے ہیں۔

    انسٹاگرام پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک نے لکھا کہ خوشی سب سے پیاری لڑکی ہے کوئی انہیں کیسے ٹرول کر سکتا ہے؟ دوسرے نے کہا کہ یہ ایک حقیقی فلم ہے اور اداکارہ کی اداکاری بھی اتنی اچھی ہے کہ آپ بیکار ٹرول کر رہے ہوں گے۔

    فلم کو سراہتے ہوئے ایک اور مداح نے لکھا کہ فلم کو دیکھا اور اسے حقیقی پایا، آپ اور جنید اس میں واقعی اچھے تھے؛ فلم نے ایک منٹ کیلیے بھی بور نہیں کیا۔

    سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

    یاد رہے کہ فلم ’لویاپا‘ کے علاوہ خوشی نے اس سال ایک اور رومانوی کامیڈی فلم ’نادانیاں‘ میں کام کیا جس میں سُپر اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ڈیبیو کیا۔

  • عالیہ بھٹ ’ایکشن ہیروئن‘ بن گئیں، فلم جگرا کا ٹریلر جاری

    عالیہ بھٹ ’ایکشن ہیروئن‘ بن گئیں، فلم جگرا کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی آنے والی ایکشن تھرلر سے پھر پور فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رینا کی آنے والی فلم ’جگرا‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، ریلیز سے قبل آج 26 ستمبر کو میکرز نے جگرا کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔

    دھرما پروڈکشن نے تین منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن ہیروئن کے اوتار میں دکھایا گیا ہے، اپنے بھائی کو بچانے کے لیے نکلنے والی عالیہ بھٹ ایک بہت ہی طاقتور کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جگرا کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور اس کا کیپشن دیا ہے ’آل سیٹ؟‘، اس فلم میں عالیہ بھٹ نے ’ستیہ‘ کا کردار ادا کیا ہے، جس کا ماضی کئی مسائل سے بھرا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    ستیہ کی زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے اور وہ ہے اس کا بھائی انکور( ویدانگ نے انکور کا کردار ادا کیا ہے)، انکور کو منشیات کیس میں عدالت تین ماہ کے بعد کرنٹ لگا کر موت دینے کا حکم دیتی ہے۔

    انکور اپنی بہن سے دور بیرون ملک میں رہتا ہے۔ ستیہ کے پاس اپنے بھائی کو بچانے کے لیے صرف تین مہینے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد عالیہ بھٹ عرف سیتہ اپنے بھائی کو بچانے کے مشن پر نکلتی ہیں، بعد میں، ستیہ اپنے دوست سے بھی پوچھتی ہے کہ کیا اسے، اس کے بھائی سے ملنے کی اجازت دی کیسے ملے گی۔

    ٹریلر میں ستیہ کو لوگوں سے لڑتے، درختوں سے چھلانگ لگاتے، اور سفر کے دوران بے حد شوق سے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اداکار ویدانگ رائنا کی فلم کے ٹریلر نے ہی مداحوں کو جذباتی کردیا ہے، فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔