Tag: vedio

  • امریکی صدر کی نواسی نے  چینی صدر کا دل جیت لیا

    امریکی صدر کی نواسی نے چینی صدر کا دل جیت لیا

    بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی نے چینی نظم پڑھ کر چینی صدر کا دل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں ، چین کے صدر ژی جن پنگ اور ان کی اہلیہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو نواسی ارابیلا کشنر کی چینی زبان میں گائی ہوئی نظم کی ویڈیو دکھائی۔

    جسے دیکھ کر چینی صدر بے حد متاثر ہوئے اور ٹرمپ کی نواسی کی اس کوشش کو خوب سراہا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ تین روزہ دورے پر چین پہنچے، مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی، جس میں ان کی بیٹی سرخ ڈریگن کے ساتھ چینی گانا گا کر چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد دے رہی تھی۔

    ایوانکا نے اپنی ٹویٹ کے آخر پر چار چینی خصوصیات بھی شامل کیں جن کا مطلب ہے ’’ہیبی نیو ایئر ‘‘ ۔

    خیال رہے کہ ایوانکا کی پانچ سالہ بیٹی آربیلا چینی زبان سیکھ رہی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے مغوی انجینئر کی ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان کے مغوی انجینئر کی ویڈیو سامنے آگئی

    اسلام آباد : افغانستان سے اغوا کئے گئے پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد کی تشدد زدہ ویڈیوز بھیج کر اغوا کاروں نے ورثاء سے تاوان کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی انجینئر ملک فیض احمد جسے اغوا کاروں نے رواں برس 21 اگست کو طور خم جلال آباد روڈ کی کنسٹرکشن سائیٹ سے اغوا کیا تھا، اغوا کاروں نے پہلے ٹیلی فون کے زریعے اور بعد ازاں ملک فیض احمد پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کا بھیج کر دو کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ۔

    اغوا کاروں کا مطالبہ ہے کہ کنسٹرکشن کمپنی ان کے ساتھ تاوان کامعاملہ طے کرے۔

    کنسٹرکشن کمپنی سمیت دفتر خارجہ اور پاکستانی اداروں کو اہل خانہ کی جانب سے متعدد درخواستیں دی گئی مگر کسی بھی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔

    اغوا کاروں کی جانب سے مطالبہ پورا نہ ہونے پر انجینئر ملک فیض احمد کے اعضاءکاٹ کر ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملک فیض احمد راولپنڈی کا رہائشی ہے اور وہ رواں سال اپریل میں افغانستان گیا تھا۔

    ملک فیض کے بیٹے فرحان احمد نےنے وزیراعظم ، آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ اس کے والد کی جان بچائی جائے۔

    https://youtu.be/zd1_F9zML7A


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی ایس پی آرنے ایل اوسی پربھارتی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیوجاری کردی

    آئی ایس پی آرنے ایل اوسی پربھارتی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیوجاری کردی

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے ایل اوسی پر بھارتی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیوجاری کردی، جس میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نےنیزاپیر،سبزکوٹ، کیانی سیکٹرز پر چوکیوں کونشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید، دو شدید زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں، آئی ایس پی آرنے جوابی کارروائی کی ویڈیو جاری کردی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اور ہر سیزفائر کا ایسا جارحانہ اور مؤثرجواب دیا جائیگا، اسی طرح پاک فوج کے منہ توڑجواب پربھارتی توپیں خاموش ہوتی رہیں گی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ، دوجوان شہید، جواب میں5بھارتی فوجی ہلاک


    یاد رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے

    دوسری جانب بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔