Tag: vedio message

  • نوازشریف کی طرح میرا نام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، پرویز مشرف

    نوازشریف کی طرح میرا نام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، پرویز مشرف

    دبئی : سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں میں نے سیاست چھوڑ دی ہے، میں نے سیاست نہیں چھوڑی ہے، نوازشریف کی طرح میرا نام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں، میں نےسیاست نہیں چھوڑی دی تو سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا، پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت پر دیا ہے، ڈاکٹرامجد پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

    پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ارادہ تھا وطن واپس آکر الیکشن لڑوں اور عدالتوں کا سامنا کروں لیکن وطن واپسی کے ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، خواجہ آصف کی طرح میرے کیس میں بھی فیصلہ معطل ہونا چاہیے، نوازشریف کی طرح میرانام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالاجائے اور نوازشریف کی طرح جلسوں سے خطاب کی اجازت دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرامطالبہ تھاوطن واپسی پرمجھے گرفتار نہ کیا جائے، یہ ساری باتیں میرےارادے کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔

    گذشتہ روز   پرویزمشرف  اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفیٰ ہوگئے تھے  اور  الیکشن کمیشن کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کا نام پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

    پرویزمشرف کی نااہلی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی، نااہلی کے باعث پرویزمشرف پارٹی کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔


    مزید پڑھیں :  پرویزمشرف نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا، ذرائع


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا اور پرویز مشرف کو مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ عدالت میں پیش ہوجاتے ہیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن میں ان کی نامزدگی کے کاغذات وصول کر لیے جائیں گے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ مشرف کمانڈو ہیں تو پاکستان آکر دکھائیں اور سیاستدانوں کی طرح میں آرہا ہوں کی گردان مت کریں، مشرف نہ آئے تو کاغذات کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

    جس کے بعد سپریم کورٹ نے 14 جون کو عدم حاضری پر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ،شیخ رشید

    آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ،شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں لٹیروں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیں، ملک دشمنوں اور شیخ مجیب کو اپنا لیڈر ماننے والوں کے خلاف سیاسی جنگ کا آج پہلا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج آج ہورہا ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہے۔

    اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ، مجیب کو اپنا لیڈر ماننے والوں اور چوروں،لیٹروں،ڈاکوؤں کےخلاف کے خلاف سیاسی جنگ کا آج پہلا دن ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کیخلاف ہےجنہوں نے9،9 ارب داماد کوکابینہ سےدلوائے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے، یہ لوگ 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر عدلیہ کی تذلیل چاہتے ہیں، ناموس رسالت کو چھیڑنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہونگےچین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا، عمران خان

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے زینب کے قتل کوانتہائی افسوسناک واقعہ قراردیتے ہوئے اپنے وڈیو پیغام میں کہامعصوم بچی کاقتل ہرپاکستانی کادکھ ہے، مظاہرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معصوم بچی زینب قتل واقعے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ معصوم زینب کے قتل پرساری قوم صدمے میں ہے، یہ دکھ صرف والدین کا نہیں ہرپاکستانی کاہے، مجھےیہی خوف ہے ہمارامعاشرہ کہاں جارہاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قصورمیں یہ پہلاواقعہ نہیں، پہلے بھی واقعات ہوتے رہے ہیں، پولیس نے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائیں، پولیس لوگوں کی محافظ ہے یا قاتل، پنجاب کی پولیس کبھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس میں سیاسی اثرورسوخ ختم ہونےتک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، جب تک رائیونڈسےحکم جاری ہونگےماڈل ٹاون، قصورجیسے واقعات ہونگے، کے پی کے پولیس غیرسیاسی ہےاس لئےوہاں ایسےواقعات نہیں ہوتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شریفوں نےملک کی پولیس کوتباہ کردیاہے، پنجاب کےلوگ مطالبہ کریں انہیں پروفیشنل پولیس دی جائے، ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث اہلکاروں کو سزا ہوتی تویہ نہ ہوتا۔


    مزید پڑھیں :  ایک بار پھر ظاہرہوگیا معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں،عمران خان


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قصور میں بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ظاہرہوگیا معاشرے میں بچے کتنے غیرمحفوظ ہیں، یہ پہلا واقعہ نہیں ، ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں جلسہ کرنے جارہی ہے ، جلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپنےشہرمیانوالی میں بڑاجلسہ کرنےآرہاہوں، 3سال پہلے میانوالی میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے عوام ضرورآئیں، بتاؤں گا پاکستان کہا ں کھڑا ہے اور ہمیں اسے کہاں لے جانا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش خطرات پر آپ سے بات ہوگی، بتاؤں گا ملک کا خون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    https://youtu.be/tvBHlwAQVlg

    دوسری جانب عمران خان اسٹیڈیم میں جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،جلسے کیلئے اسٹیج بھی تیار ہے، اسٹیج پر 200افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


    مزید پڑھیں :  پی ٹی آئی کا میانوالی میں جلسہ، عمران خان خطاب کریں گے


    جلسہ گاہ میں 10 ہزارسےزائد کرسیاں لگا دی گئیں اور ہر سو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں جبکہ جلسے کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلے کے لیے 5واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سہ پہر3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

     

  • نواز شریف کا کارکنان کو فیس بک پیج پر خوش آمدید

    نواز شریف کا کارکنان کو فیس بک پیج پر خوش آمدید

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نےسوشل میڈیا پر بھرپور سرگرم ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں سے مدد کی خواہش کا اظہارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ، نام اور پی ایم ایل این سے اپنا تعلق بتا کرکارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہہ دیا۔

    نواز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے شکر گزار کہ اب کارکنان سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے، انھوں نے جہاں نوجوانوں کی خوبیاں گنوائیں وہیں ان سے توقعات بھی وابستہ کرلیں، ساتھ ہی رکاوٹوں کا ذکر بھی کرڈالا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سے مجھے بہت سی توقعات ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوانوں میں ایسی خوبی ہے جیسے استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ایک نیا ملک بنا سکتے ہیں، نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔یہ میرا پرانا خواب ہے اور جب بھی پورا ہونے لگتا تھا تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے لیکن اگر آپ میرا ساتھ دیں گے تو انشااللہ یہ سب رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

    انھوں نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور خوبصورت ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا آپ کو تکلیف نہ ہو، اس لیے میں خود آپ تک پہنچ رہا ہوں، نئے پاکستان کے لیے اپنے نئے منصوبے اور مشن کا بھی تذکرہ چھیڑا اور ساتھ ہی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    واضح رہے کہ نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، عمران خان

    سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو ہم اپنا پیغام دینےآرہے ہیں، سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سہون میں جلسےسےمتعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سےزیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کےلوگوں کو ہے، سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری ہوکر باہر گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کو دلدل سےنکالنے کے لیے سہون میں اہم پیغام دوں گا، سندھ میں ظلم ہے، لاقانونیت ہے، چھوٹے کا شتکاروں کو پانی نہیں دیا جاتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ہم اپنا پیغام دینےآرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے سندھ آج سندھ کا رخ کررہے ہیں،22 اکتوبر کو سہون میں جلسہ کریں گے، دورے کے دوران یپلزپارٹی کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اپیل ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی،شیخ رشید

    اپیل ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ مہینہ انتہائی اہم ہے قوم کو اپیل کرتا ہوں جاگتے رہنا،ختم نبوت کے معاملے حکومت کو ذلت آمیز شکست ہوئی، حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

    شیخ رشید نے نیا انکشاف کیا کہ آئین وقانون میں مزیدترمیم کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،حکومت آئین میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف ترامیم لانے والی ہے، ن کی ترمیم سے پہلے قوم کو بیدار ہونا چاہیے تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ یہ آئین میں ترامیم ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کر ررہے ہیں۔

    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید


    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، عمران خان

    عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں ، آج کرپشن کے خلاف ڈٹ گئے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملکی حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں، عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

    عمران خان نے سیالکوٹ جلسے تمام کارکنوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 7مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کریں گے، ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور اگر عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے تو انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

     

    تحریک انصاف کا گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول

    واضح رہے تحریک انصاف نے گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا، شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا جبکہ 12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔