Tag: Veena malik

  • شادی میری زندگی کا افسوسناک فیصلہ تھا: وینا ملک

    شادی میری زندگی کا افسوسناک فیصلہ تھا: وینا ملک

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میری زندگی کا افسوس ناک فیصلہ تھا۔

    وینا ملک ایک بے باک اور بولڈ پاکستانی مشہور شخصیت ہیں، وینا ملک اکثر اپنے بولڈ بیانات اور پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی کھلی گفتگو کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک  پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مالی خود مختاری سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    وینا ملک نے بتایا کہ ان کی شادی طے شدہ تھی اور یہ رشتہ ان کے والدین کے ذریعے طے پایا تھا، 2013 میں میری زندگی ایک ایسے موڑ پر تھی جہاں شہرت، دولت اور ہر چیز میرے بس سے باہر ہو چکی تھی، میں سب کچھ چھوڑ کر غائب ہو جانا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ شادی میرے لیے ایک قسم کی راہ فرار تھی، لیکن بعد میں یہ میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی، میں نے دولت اور شہرت کی خواہش کی تھی، لیکن یہ سب اتنا زیادہ مل گیا کہ میں اس بوجھ کو سنبھال نہیں سکی، اس وقت میں ذہنی طور پر انتہائی دباؤ میں تھی اور اسی دباؤ میں میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور یہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا۔

    وینا ملک نے انکشاف کیا اور بتایا کہ IVF کے ذریعے میں 2 بچوں کی ماں بنی، جو میری زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو تھا لیکن شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی، یہ ایک ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا، جس پر آج بھی مجھے افسوس ہے۔

    وینا ملک نے اپنی مالی خود مختاری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر کے بعد کبھی والدین سے پیسے نہیں لیے، نہ میں کسی سے تحفے لیتی ہوں، نہ دیتی ہوں، میں آج بھی مالی طور پر مکمل طور پر خود کفیل ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Veena Malik (@theveenamalik)

  • وینا ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

    وینا ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وینا ملک نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک لڑکے کے ساتھ بے باک انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

    وینا کے اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کا قریبی دوست ہوسکتا ہے، اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اداکارہ نے ’کومبو‘ لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by صاعم (@__saim_01)

    اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے، بعض صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہ لڑکا شہریار ہو سکتا ہے، جسے اداکارہ اپنا ہمسفر قرار دیتی رہی ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں، مگر انہوں نے ان سے شادی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر اپنا موقف واضح کیا۔

    شہریار چوہدری سے تعلقات اور دوستی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میری اس سے اچھے تعلقات ہیں، شہریار چوہدری کو پہلے سے ہی جانتی تھی۔

    معلوم تھا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کا رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ خوبصورت شخص ہے، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے لیکن تاحال شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں ملتی رہتی ہیں جبکہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے بہت رشتے آتے رہتے ہیں۔

    میرا اور چاہت فتح علی خان کا بدوبدی پر ڈانس وائرل

    وینا کا کہنا تھا کہ وہ سیدھی سادی حسن پرست عورت ہیں، انہیں شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل چیزوں والا مرد ہی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ سانولی رنگت پسند نہیں، خواہش ہے کہ شوہر ان سے قد میں لمبا ہو، کیوں کہ وہ خود پانچ فٹ پانچ انچ کے قد والی ہیں۔

  • وینا ملک نے شہریار چوہدری سے شادی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

    وینا ملک نے شہریار چوہدری سے شادی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں، مگر انہوں نے ان سے شادی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر اپنا موقف واضح کیا۔

    شہریار چوہدری سے تعلقات اور دوستی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میری اس سے اچھے تعلقات ہیں، شہریار چوہدری کو پہلے سے ہی جانتی تھی۔

    معلوم تھا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کا رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ خوبصورت شخص ہے، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے لیکن تاحال شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں ملتی رہتی ہیں جبکہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے بہت رشتے آتے رہتے ہیں۔

    وینا کا کہنا تھا کہ وہ سیدھی سادی حسن پرست عورت ہیں، انہیں شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل چیزوں والا مرد ہی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ سانولی رنگت پسند نہیں، خواہش ہے کہ شوہر ان سے قد میں لمبا ہو، کیوں کہ وہ خود پانچ فٹ پانچ انچ کے قد والی ہیں۔

    اذان سمیع نے دبئی سے کبریٰ خان کو تحفے میں کیا بھیجا؟

    انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں صاف ہوں کہ جو شخص بدصورت ہے تو وہ بدصورت ہی ہے، میں حسن پرست اور خوبصورتی کی قائل ہوں۔

  • وینا ملک نے بگ باس میں دوسری بار شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    وینا ملک نے بگ باس میں دوسری بار شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے مشہور بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں دوسری بار شرکت کے لیے موصول ہونے والی پیشکش کو ٹھکرادی تھی۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وینا ملک بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاس پر اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

    سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں دوسری بار شرکت کے لیے بھی پیشکش موصول ہوئی تھی لیکن میں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

    اداکارہ کا پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے یہ پیشکش اس لیے ٹھکرائی کیونکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں جب بھارت میں تھی تو سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے کئی مشہور اداکاروں سے مل چکی ہوں۔

    اُنہوں نے بالی ووڈ کے مشہور خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے لیکن میں خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔

    کمبھ میلے کی وائرل ’مونا لِسا‘ کو فلم میں کام مل گیا

    اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں سلمان خان سے ان کے فارم ہاؤس پر بھی ملی تھیں لیکن میں نے ان سب ملاقاتوں کو کبھی بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا میری عادت نہیں ہے۔

  • ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے۔

    وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔

     اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔

    میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلموں کی آفر سے بھرا پڑا ہے، وینا ملک

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو  پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے‘۔

    یاد رہے کہ وینا ملک کچھ سال پہلے حجاب پہنتی تھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں تاہم اب انہیں حجاب نہ کرنے پر سوشمل میڈیا پر کئی بار ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

  • وینا ملک ماہر نفسیات بن گئیں

    وینا ملک ماہر نفسیات بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے شوبز سے دوری کے دوران ’’نفسیات‘‘ کی ڈگری حاصل کرلی۔

    پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف ادکارہ وینا ملک نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کی، اس دوران دیا جہاں انہوں نے ڈراموں سے کئی عرصے تک دور رہنے کی وجہ بتائی۔

    وینا ملک نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔

    وینا کا کہنا تھا کہ اسی دوران انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔

    اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔

    وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

  • عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

    عدالت نے اداکارہ وینا ملک پر جرمانہ عائد کردیا

    راولپنڈی : فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کو پیش نہ ہونے کی پاداش میں ان پر جرمانہ عائد کردیا اور بچوں کی عدم حاضری پر بھی مزید جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    راولپنڈی کی فیملی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرا دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وینا ملک اور بچے کہاں ہیں؟ کس پر وکیل نے کہا کہ وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔

    عدالت نے وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی۔

  • جھوٹے الزامات : ادکارہ وینا ملک کا  سابق شوہر کیخلاف 100 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر

    جھوٹے الزامات : ادکارہ وینا ملک کا سابق شوہر کیخلاف 100 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر

    لاہور : ادکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، جس میں کہا سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت  متاثر کررہا ہے۔

    تفصیلات کے سیشن عدالت لاہور میں معروف ادکارہ وینا ملک نے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر اسد خٹک نے شوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے اور بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے،عدالت اسد خٹک کو سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے-

    یاد رہے اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا تھا کہ وینا نے ان کے بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کیا اور غیر قانونی طور پر بچے دبئی سے پاکستان لے گئی۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ وینا ملک پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام

    اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے مجھے بچوں سے ملنے دیا نہ بات کرنے دی، بہت صبر کیا مگر اب پیمانہ لبریز ہوچکا، آخر کار تنگ آکر قانونی راستہ اپنایا، دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

    دوسری جانب وینا ملک نے بھی الزام کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سر پرستی میرے پاس ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے طلاق نامے کی کاپی بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کی شادی سال2013 میں دبئی میں ہوئی تھی, وینا ملک کے ٹوئٹر اکاؤنت کے مطابق ان کی طلاق 2017میں ہوچکی ہے

  • اداکارہ وینا ملک پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام

    اداکارہ وینا ملک پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام

    کراچی : اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر نے وینا پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام عائد کردیا،وینا ملک کا کہنا ہے کہ شریعت اور قانون کے مطابق بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ وینا نے ان کے بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کیا ہے، غیر قانونی طور پر بچے دبئی سے پاکستان لے گئی۔

    انہوں نے کہا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے مجھے بچوں سے ملنے دیا نہ بات کرنے دی، بہت صبر کیا مگر اب پیمانہ لبریز ہوچکا، آخر کار تنگ آکر قانونی راستہ اپنایا، دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ضرور ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا، میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے گئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں،دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان کیسے اسمگل ہو گئے۔

    اسد خٹک نے ڈیڑھ سال تک خاموش رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ قابل احترام لوگوں کے کہنے پر اپنی زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔

    میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلوائیں تاکہ مجھے میرے بچے لوٹا دیے جائیں۔

    دوسری جانب وینا ملک نے بھی الزام کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سر پرستی میرے پاس ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے طلاق نامے کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کی شادی سال2013 میں دبئی میں ہوئی تھی, وینا ملک کے  ٹوئٹر اکاؤنت کے مطابق ان کی طلاق 2017میں ہوچکی ہے، جس کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

  • وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

    وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

    کراچی : سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر کے بعد اداکارہ وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچا دی، اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا اور دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

    یاد رہے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی سری لنکا میں توحید جماعت کا اہم ممبر تھا، زہران ہاشم کو بھارت میں ہی تربیت دی گئی اور اس نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں بھی گزارا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا زہران ہاشم کے کئی مرتبہ بھارت جانے کے ثبوت بھی مل گئے، زہران ہاشم کو بھارتی اداروں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔

    مزید پڑھیں : سری لنکادھماکے : مرکزی ملزم ظہران ہاشم کی بھارت میں تربیت کاانکشاف

    اسے قبل صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی وہاں موجود تھا۔

    زہران ہاشم مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں تاہم داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ویڈیو میں زہران ہاشم کو دیگر 6 نقاب پوش جنگجوؤں کے ساتھ دیکھایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 تک پہنچ گئی ، دھماکوں کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا تھا کہ نیشنل توفیق جماعت حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، لیکن یہ معلومات وزیراعظم کے دفتر میں دھماکوں کے بعد موصول ہوئیں۔