Tag: Veena malik

  • ‘بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی’ ، وینا ملک

    ‘بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی’ ، وینا ملک

    لاہور : پاکستانی اداکارائیں وینا ملک اور ماہرہ خان عائشہ گلالئی کے عمران خان کے الزامات کے بعد برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر عائشہ گلالئی کے الزامات پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی‘۔

    وینا ملک نے مزید کہا کہ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہونگے وہ اس بات کا اعتراف کریں گے کہ وہ احترام اور وقار کی بہترین مثال اور اچھے انسان ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی عورت اتنا گر سکتی ہے ، میرے لئے حیرت انگیز اور ناقابل یقین بات ہے۔

    وینا ملک نے کہا کہ ایک عورت کا چند روپوں کیلئے اپنے اخلاقیات اور وقار کا سودا کرنا پشتونوں کی ثقافت، روایات اور غیرت کے منافی ہے۔

    عائشہ گلالئی کے خلاف درعمل قابل افسوس ہیں، ماہرہ خان

    دوسری جانب معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے عائشہ گلالئی اور انکی بہن کیخلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم سے متعلق افسوس کا اظہار کیا۔

    ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف جس قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہ لوگوں کی ذہنیت کا عکاسی کرتا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ سچ کہہ رہی یا جھوٹ جلد دنیا کے سامنے آجائے گا لیکن یہ پریشان کن بات ہیں کہ ہم کس طرح عائشہ گلالئی کیخلاف درعمل کا اظہار کریں۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھائی تھی۔

    عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    وینا ملک کا فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمہ

    معروف اداکارہ اور گلوکارہ وینا ملک نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملک سے اظہار محبت کے لیے ایک اور ملی نغمہ جاری کردیا۔

    وینا کے نغمہ ’اے دشمن وطن ذرا ہوجا ہوشیار‘ میں پاک فوج کی جدوجہد اور بہادری کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ دشمنوں کے خلاف سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔


    مکمل ملی نغمہ دیکھنے کے لیے کلک کریں


    ملی نغمے کی موسیقی عرفان سلیم نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعری لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ نے کی ہے۔

    گانے کے شاعر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد کاظم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وینا آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی تھیں اور یہ نغمہ اسی لیے جاری کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک ایک ملی نغمہ جاری کر چکے ہیں جس میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورت مقامات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو پیش کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وینا ملک اور اسد خٹک کا ملی نغمہ

    وینا ملک اور اسد خٹک اپنے ذاتی اختلافات، طلاق اور صلح کے معاملات کی وجہ سے پہلے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

  • اسد خٹک نے ویناملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی

    اسد خٹک نے ویناملک سے معافی مانگ کر صلح کرلی

    لاہور : اے آر وائی نیوز نے ایک گھر اجڑنے سے بچالیا اور اسد خٹک نے وینا ملک سے پروگرام الیونتھ آور میں معافی مانگ کر صلح کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی کاوش رنگ لے آئی اور روٹھے ہوئے پھر سے مل گئے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں مولانا طارق جمیل کا سمجھانا اور اسد خٹک کی معافی کام آگئی، وینا ملک نے اسد خٹک کو معاف کردیا۔

    وینا ملک میری بیٹی کی طرح نہیں میری بیٹی ہی ہے، مولانا طارق جمیل

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وینا ملک میری بیٹی کی طرح نہیں میری بیٹی ہی ہے، مصروفیات کی وجہ سے اسد اور وینا سے رابطے میں نہ رہ سکا، میں چاہوں گا کہ وینا اور اسد میں صلح ہوجائے، اسباب دور کیے جائیں جس کی وجہ سے نوبت یہاں تک آئی، وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن چاہتا ہوں کہ گھرآباد رہے۔

    وینا ملک کا پروگرام میں مولانا طارق جمیل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر مولانا طارق جمیل ذمہ داری لیں گے تو اسد کو معاف کروں گی ، جس پر اسد خٹک نے کہا کہ مولانا صاحب میری ذمہ داری لے لیں،اب غلطی نہیں ہوگی۔

    وینا ملک نے مولاناطارق جمیل سے شکایت کی کہ اسد نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

    پروگرام میں مولانا طارق جمیل نے اسد خٹک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چلیں اسد کہہ رہا ہے تو ان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، اسد خٹک ایک موقع مانگ رہا ہے تو دینا چاہیے، انسان سے ہی غلطی ہوتی ہے اسد کو موقع ملنا چاہیے۔

    اسد خٹک نے کہا کہ اب غلطی کی تو آپ کے ہاتھ میرے کان ہونگے، کاش مرحوم جنید جمشید ہوتے تو ہمیں اور قریب لے آتے، وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اور زندگی بھر خوش رکھوں گا‌، امریکا میں تھا اور علم نہیں تھا کہ معاملات عدالت میں چلے گئے ہیں، میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں، صبر کا دامن تھامنا چاہیے۔

    مولاناطارق جمیل کے کہنے پر اسد خٹک کو معاف کرتی ہوں، وینا ملک

    وینا ملک نے کہا کہ آپ کے کہنے پر اسد خٹک کو معاف کرتی ہوں، مولاناطارق جمیل کی بات نہیں ٹال سکتی تھی، جو لڑکی اپنا گھرخود بساتی ہے کبھی بھی نہیں چاہتی کہ برباد کرے، بہت سے دوست اور بزرگ چاہتے ہیں کہ ہماری صلح ہوجائے، خلع کا دعویٰ 3سال سوچنے کے بعد دائر کیا۔

    پروگرام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک سے ملاقات شادی سے10 دن پہلے ہوئی تھی، اسد نے جب مجھے پروپوز کیا تھا تو اس وقت ساحل سمندر پر تھے اور وہ میری زندگی کا یادگار لمحہ ہے، شادی کے بعد کچھ تلخیاں ہوئی جس سے میں ٹوٹ سی گئی ہوں، شادی سے10دن پہلے والا اسدخٹک شادی ہوتے ہی بدل گیا، شادی سے پہلے اسد کو سمجھنے کیلئے بہت کم وقت ملا، میں کبھی بھی نہیں چاہتی تھی کہ ہماری گھرکی باتیں باہر آئیں لیکن اسد کے رویے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی، اسد کے رویےسے مجھے ہی نہیں بچے بھی متاثر ہورہے تھے۔

    وینا ملک نے کہا کہ فیصلے پر نظرثانی مولانا طارق جمیل جیسے بزرگوں کی ہدایت پر کرونگی، اسد خٹک کو درجنوں بار معاف کرچکی ہوں، بزرگوں کے کہنے پر آخری معافی دینے کا سوچ رہی ہوں، 3 سال میں کچھ باتیں ایسی ہوئیں جن پر اسد کو معاف نہیں کرسکتی، کوئی بھی عورت شوق سے خلع یا طلاق نہیں لیتی، اپنے پرستاروں سے معافی مانگتی ہوں، جن سے اتنا عرصہ دور رہی، بہت جلد ٹی وی اور فلم دونوں شعبوں میں کم بیک کروں گی۔

    وینا ملک کی بہت عزت کرتا ہوں،انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے، اسد خٹک

    اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک کی بہت عزت کرتا ہوں،انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھے امید اور یقین ہے کہ وینا ملک کے دل میں میرے لیے محبت ہے، مجھے یقین ہے ہمارے معاملات بہتر ہوجائیں گے، کوشش کروں گا وینا ملک کو خوش رکھوں، چاہتا ہوں کہ شو کے بعدہم ملیں اور جو تلخی آئی ہے ، اس کو ختم کریں۔

    پروگرام کے آخر میں اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک اور بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، مولانا طارق جمیل اور وسیم بادامی کے شکرگزار ہیں،وسیم بادامی نے بھائی کا حق ادا کیا ہے، انہوں نے ان کا گھر اجڑنے سے بچالیا۔

  • اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا

    اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا

    لاہور : اداکارہ وینا ملک نے شادی کے چار برس بعد اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق 4 برس قبل دھوم دھام سے شادی کرنے والی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسدخٹک سے خلع لے لیا ہے، اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع کے لئے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

    vena3

    فیملی جج قیصر جمیل گجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے31 جنوری 2017کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی۔

    v3

     

    عدالتی ذرائع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنایا، وینا ملک اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں۔

    veena-1

    ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں، جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں، لیکن تاحال بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    v2

    عدالتی فیصلے کے بعد وینا ملک اڑھائی لاکھ درہم کے حق مہر کا پچیس فیصد واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔

  • اداکارہ وینا ملک جلد قوال کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

    اداکارہ وینا ملک جلد قوال کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

    لاہور: اداکارہ وینا ملک جلد قوال کے روپ میں جلوہ گر ہوںگی۔

    تفصیلات کے مطابق کمرشل فلموں کو خیرباد کہنے والی وینا ملک اب صوفیانہ کلام گائیں گی، اداکارہ نے لاہور میں معروف قوال شیر میاں داد کے ساتھ مل کر قوال بننے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، مقامی اسٹوڈیو میں وینا ملک اور شیر میانداد نے معروف کلام یا حی یا قیوم کی ریکارڈنگ کرائی۔

    وینا ملک کو موسیقی کے میدان میں لانے والے شاعر اور پروڈیوسر قیصر ندیم گڈو نے رمضان المبارک میں ہی وینا ملک کی میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک کئی عرصے بعد نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں، یکم رمضان المبارک کو نجی ٹی وی چینل سے افطاری کے بعد انہوں نے مشہور نعت ’’ شاہ مدینہ ‘‘ سنا کر شرکاء کو حیران کردیا۔

    وینا ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت پیش کرکے بھرپور داد وصول کی، یہ وینا ملک کی فنی زندگی کی پہلی نعت تھی، جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہوئی۔

  • وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    کراچی : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ایدھی ہوم میٹھا در کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے شوہر اسد خٹک اوران کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے، مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج ایدھی صاحب سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر برائیوں کے باوجود دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں، جن کے باعث آج تک دنیا قائم ہے۔

    اس موقع پر وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور فلاحی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔


    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماں کا رشتہ دنیا کا سب سے انمول رشتہ ہے، یتیم بچوں کے ساتھ آج کے اہم دن بچوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

    فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ اگر کسی پراجیکٹ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو سوچ کر فیصلہ کرسکتی ہوں۔

    وینا ملک اور ان کے شوہر نے ایدھی ہوم میں موجود بچوں کے ساتھ نظمیں پڑھیں اور بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے۔

    مزید پڑھیں     اداکارہ ’ وینا ملک ‘ نے بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا

    فیصل ایدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی طبیت میں بہتری آئی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت رکھنے والوں کے لئے ایدھی صاحب کا نظریہ مشعل راہ ہے۔

  • اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ عمران خان سے ملنے بنی گالا پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اگزشتہ دنوں دبئی سے پاکستان آنے والی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ آج شام اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

    قومی لباس میں زیب تن دونوں میاں بیوی نے عمران خان اور نعیم الحق سے ملاقات کی،ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران اسد خٹک نے عمران خان کو مختلف دھنوں پر ترانہ اور نغمے سنائے جس سے عمران خان بے حد محظوظ ہوئے۔

    ملاقات کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں سیاسی گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر وینا ملک اور اسد خٹک میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

    بعد ازاں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، تاہم یہ ملاقات غیر سیاسی تھی اور دونوں میاں بیوی میں سے کسی کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے محفوظ ہوں، وینا ملک

    اسلام آباد : معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے۔

    دبئی سے تین سال بعد وطن واپسی کے موقع پر اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے تاہم جنرل راحیل شریف اورعدلیہ کے ہوتے ہوئے وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستانیوں کو نیا پاکستان دیا ہے، انہوں نے  مزید کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، تین سال بعد وطن واپس آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔

    وینا ملک نے کہا کہ وہ کمرشل فلموں میں کام نہیں کریں گی ٹی وی سے تعلق برقرار رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء اے پی ایس اور آپریشن ضرب کے لئے نیا گانا بنایا ہے۔ جکو بہت جلد آن ایئر ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

  • وینا ملک کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

    وینا ملک کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

    دبئی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے متحدہ عرب امارات میں کم عمر ترین نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔

    جنت نظیر وادی سوات سے تعلق رکھنے والی جرات مند ملالہ یوسف زائی اپنی ذات پر بننے والی ڈاکیومنٹری فلم ’’ He named me Malala کی اسکریننگ کے لئے دبئی میں موجود ہیں۔

    ملالہ ویسے تو دنیا کی نامور ترین شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں کرچکی ہیں جن میں امریکی صدر باراک اوبامہ اورمایہ نازفٹ بال پلئیر ڈیوڈ بیکھم بھی شامل ہیں، تاہم اس بار ان کی ملاقات پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک سے ہوئی ہے۔

    وینا ملک شادی کے بعد اپنی سابقہ زندگی سے ایک انتہائی مختلف زندگی گزاررہی ہیں اور دبئی میں ملالہ یوسف زئی سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سےانتہائی پرجوش تھیں جس کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا ہے۔

    The most courageous and most successful yet too simple... Such a delight to know Malala at personal level... She is an incredible young woman..!!! Posted by Veena Malik Khan on Saturday, October 31, 2015

    اپنی فیس بک پوسٹ میں وینا ملک نے کہا ہے کہ ملالہ سے ملنا انتہائی خوشی کا مقام ہے اور یہ جان کر اور خوشی ہوئی کہ دنیا کی سب سے بہادر اورکامیاب لڑکی اپنی ذاتی زندگی میں انتہائی سادہ ہے۔

    وینا نے یہ بھی کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی ایک ناقابل یقین نوجوان خاتون ہیں۔

  • معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ورجینیا: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل وینا ملک دوسری مرتبہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار اللہ تعالیٰ نے انھیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک دوسری بار ماں بن گئی ہیں۔ اس بار ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ کی صحت ٹھیک ہے۔

    جوڑے نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جاری کی ہیں جس میں دونوں خوش نظر آ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وینا ملک اور بشیر خان کی شادی دسمبر 2013ء میں سرانجام پائی تھی۔ دونوں کے یہاں پچھلے سال 22ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام معروف اسکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے ابراہیم خان خٹک رکھا تھا۔

    وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصاویر کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔