Tag: Veena malik

  • اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلمانوں پر جاری تشدد اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

    اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد پر سوال اٹھایا۔

    وینا ملک کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بہت کثرت سے پوسٹنگ کے لئے نام سے جانا جاتا ہے ، انھوں نے گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ۔جس میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں برما کے مسلمانوں کا درد سمجھنے کیلئے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے صرف انسانیت اور دوسروں کیلئے احساس ہونا چاہیئے۔

  • وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    دبئی: مشہور متنازعہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر بھر پور انداز میں شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    اداکارہ وینا ملک آج کل دبئی میں اپنے بچے اور شوہر کے ساتھ مقیم ہیں، اور گھریلو زندگی میں مصروف تھیں ، تاہم وینا نے یہ اعلان کیا ہے کہ  وہ ایک بار پھر شوبز انڈسٹری واپس آرہی ہیں  جس کے لئے اپریل کے مہینے میں پاکستان آئیں گی۔

    وینا کا کہنا ہے کہ انہیں کئی پراجیکٹس کے لئے آفر آرہی ہیں لیکن تاحال وینا نے ابھی تک کوئی آفر قبول نہیں کی ہے ۔

    وینا کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بھی دو کردار ادا کررہی ہیں جس میں ایک ماں کا کردار اور ایک بیوی کا کردا ر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں جس کی بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ فلم اور ڈرامہ پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

    وینا ملک نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آؤں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    ایبٹ آباد:شہرکی مقامی عدالت نے توہین آمیز پروگرام کیس میں جیونیوز کے مالک میرشکیل الرحمٰن ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیو مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں چاروں ملزمان جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    پیش نہ ہونے پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور ، تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیابات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا ۔

    عدالت میں جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف سردار بلال مرتضی نے درخواست دائر کی تھی

  • وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    اسلام آباد:توہین اہلبیت کے الزام میں چھبیس سال قید پانے والی اداکارہ وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ڈرامہ کوئین ادکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر وطن واپسی کیلئے اعلٰی حکومتی حکام سے رابطے شروع کردیئے ہیں،زرائع کے مطابق وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    گلگت بلتستان کی عدالت سے جیو کے مالک میر شکیل الرحٰمن مارننگ شو کی میزبان شائستہ واحدی اداکارہ وینا ملک اوراس کے شوہر اسد خٹک کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • وینا ملک دنیا کی 6 بااختیار مسلم خواتین میں شامل

    وینا ملک دنیا کی 6 بااختیار مسلم خواتین میں شامل

    ممبئی: وینا ملک کو دنیا کی 6 با اختیار مسلم خواتین میں شامل کرتے ہوئے ایک غیر ملکی پروڈیوسر نے اپنی دستاویزی فلم میں کام کرنے کیلئے سائن کرلیا ہے، ہالینڈ کے ایک پروڈیوسر کو مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والی چھ انتہائی بااختیار خواتین پر دستاویزی فلم بنانے کا آئیڈیا آیا اور ان کی نظر وینا ملک کے انتخاب ٹھہری ۔

    وینا ملک نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈچ نیشنل ٹی وی کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ مسلم دنیا کی چھ نہایت بااختیار خواتین پر ڈاکیومنٹری بنا رہے ہیں اور اس کیلئے انہیں بھی منتخب کیا گیا ہے، رواں ماہ ہی ڈچ ٹی وی نے ایک ہفتے ممبئی میں رہ کر وینا کی روزمرہ زندگی کو شوٹ بھی کیا۔

    وینا نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا قیمتی تجربہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس میں ان کی حقیقی پرسنالٹی دکھائی دے گی، جسے اب تک لوگ نہیں جانتے، اس میں کوئی کریکٹر نہیں بلکہ اصلی وینا ملک نظر آئے گی۔

      وینا نے بتایا کہ روحانیت، انسانیت اور مذہب ان کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میرا رشتہ اللہ کے ساتھ مضبوط ہوا ہے، میرا مذہب دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔

    دوسری جانب وینا کا دوسرا سولو گانا ‘رم’ ریلیز ہوگیا ہے، وینا نے اپنے نئے گانے کو ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کے مشہور قوال عزیز میاں کی قوالی’میں شرابی’ کی پوری لائن اڑالی ہے اور اسے روحانی کنکشن کا نام دے دیا ہے۔

    انکا کہنا تاھ کہ میں چھ سال کی عمر سے یہ قوالی سنتی آ رہی ہوں، جب میرے والد ٹیپ ریکارڈر پر یہ قوالی سنتے تھے تب سے لے کر آج تک یہ قوالی مجھ پر اثر کرتی ہے اور ایک خاص روحانی تعلق سا بناتی ہے اسی لئے میں نے یہ لائن اپنے گانے کا حصہ بنالی۔

    وینا نے مستقبل کے پلانز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید سولو نمبرز ریکارڈ کرائیں گی اور ان کا ارادہ پرانے پاکستانی گانوں کو ری مکس کرنے کا بھی ہے، وینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشہور بھارتی مصنف شوبھاڈے اور ایک بھارتی فوٹوگرافر نے ان کی آب بیتی لکھنے کی پیشکش کی ہے، وینا کے مطابق وہ اپنی زندگی کے اتار چڑھاو اس کتاب کے ذریعے شیئر کریں گی۔

  • جنگ گروپ کے مالک میرشکیل، شائستہ لودھی، وینا ملک کے گرفتاری وارنٹ جاری

    جنگ گروپ کے مالک میرشکیل، شائستہ لودھی، وینا ملک کے گرفتاری وارنٹ جاری

    اوباڑو: سکینڈ سول جج نے عدالت میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی ، اداکارہ  وینا ملک اور انکے شوہر اسد کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    جیو ٹی وی پر توہین آمیز پروگرام پیش کرنے کے الزام میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کیخلاف اوباڑو کے شہری محمد کریم بخش کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

    اوباڑو کے سکینڈ سول جج نے عدالت میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے جیو جنگ کے مالک میر شکیل، میر ابراہیم اور حامد میر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔