Tag: VENEZUELA

  • وینزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    وینزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    کاراکاس: جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر قاتلانہ حملہ ہوا، صدر محفوظ رہے تاہم 7 سیکیوٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر چھوٹے ڈرون طیاروں کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا، اس حملے میں صدر محفوظ رہے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نکولس مادورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔

    وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ جن ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا وہ بارود سے بھرے تھے، تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئ ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    وینزویلا کے وزیر اطلاعات جارج روڈیگز کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران کئی ڈرون طیارے اسٹیج کے قریب پھٹے، حملے میں صدر نکولس اور ساتھ کھڑے کابینہ ارکان بھی محفوظ رہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد تقریب میں موجود شرکا میں بھگدڑ مچ گئی، یہ حملہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے کونسے عناصر ملوث ہیں اس پر جانچ پرتال جاری ہے۔

    خیال رہے کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ اس حملے میں ملکی اپوزیشن جماعتوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • کینیڈا کا وینزویلا کےسفیرکوملک چھوڑنے کا حکم

    کینیڈا کا وینزویلا کےسفیرکوملک چھوڑنے کا حکم

    اوٹاوا: کینیڈا نے وینزویلا کے سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے وییزویلا کے سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، دو روز قبل وینزویلا نے کینیڈا اوربرازیل کے سفیروں کوملک چھوڑنےکاحکم دیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت اورقوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا تھا۔


    وینزویلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا


    خیال رہے کہ برازیل کے سفارت کار کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برازیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پرحزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    دوسری جانب کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پرپابندی لگائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وینزویلا میں سپریم کورٹ‘ وزارتِ داخلہ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ

    وینزویلا میں سپریم کورٹ‘ وزارتِ داخلہ پر ہیلی کاپٹر سے حملہ

    کاراکاس: وینزویلا میں صدرنکولس مدوروکے حامی اورمخالفین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا‘ پولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری اور وزارتِ داخلہ کی عمارت پر فائرنگ بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرکے مخالف فوجی افسرنے ہیلی کاپٹرسے سپریم کورٹ پربمباری کی کوشش کی اوراسی ہیلی کاپٹر سے وزارت داخلہ کی عمارت پربھی فائرنگ کی۔

    وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کاکہنا ہے کہ پولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری کی کوشش دہشت گردحملہ ہے۔

    دوسری جانب وینزویلا کیپارلیمان کے باہراپوزیشن ارکان اسمبلی اورنیشنل گارڈزکے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی۔ صدرکے حامی نیشنل گارڈزنے پارلیمنٹ کے سامنے حصار بناکر اپوزیشن ارکان کواسمبلی میں داخل ہونے سےروک دیا۔ جس پر ارکان اسمبلی نے صدراورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وینزویلا: جیل میں قید اپوزیشن رہنماء کی رہائی کے لیے مظاہرہ

    وینزویلا: جیل میں قید اپوزیشن رہنماء کی رہائی کے لیے مظاہرہ

    وینزویلا :عوام جیل میں قید اپوزیشن رہنماء کی رہائی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

    وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے جیل میں قید اپوزیشن رہنماء لیوپولڈو لوپیز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    اپوزیشن رہنماء کو اعلی عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائی گئی جسے عوام نے مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپوزیشن رہنمالوپیز نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیاتھا،اس مظاہرے میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران چالیس سے زائد افراد ہوئے تھے جس کے جرم میں انہیں چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • وینزویلا ایئرپورٹ پر سانس لینے پر ٹیکس وصول

    وینزویلا ایئرپورٹ پر سانس لینے پر ٹیکس وصول

    وینزویلا:مختلف اقسام کی مشینری، آلات، موبائل پر سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن لاطینی امریکا کی شمالی ریاست وینزویلا کے ایک ایئرپورٹ پر مسافروں سے سانس لینے پر بھی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے شہر ماکویتیا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے مسافروں سے ٹیکس، اضافی ٹیکس اور ایندھن سمیت مختلف محصولات کے علاوہ اب مسافروں سے سانس لینے پر بھی 20 امریکی ڈالر وصول کئے جارہے ہیں۔

    وینزویلا حکام کے اس فیصلے پر عوام نے سوشل میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم فضائی سفر کرتے ہیں تو ہمیں نہ ختم ہونے والے ٹیکس اور اضافی سرچارجز ادا کرنے پڑتے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے  ٹیکس کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

    وینزویلا کے حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے ایئر کنڈیشنگ سسٹم پر آنے والی لاگت کو پورا کرنے کے لیے وہاں آنے والے مسافروں پر اوزون ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت ان سے 20 امریکی ڈالر وصول کئے جارہے ہیں۔