Tag: venom

  • سانپ کے زہر سے نئی دوا تیار

    سانپ کے زہر سے نئی دوا تیار

    دنیا بھر میں ہمیشہ سے سانپ کے زہر سے اس کا تریاق تیار کیا جاتا رہا ہے تاہم اب اس زہر سے ایک اور نئی دوا تیار کرلی گئی۔

    حال ہی میں امریکا میں سانپ کے زہر سے ایک سپر گلو تیار کی گئی ہے، ماہرین کے مطابق یہ سپر گلو تیزی سے بہتے خون کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    ماہرین کے مطابق اس وقت خون کو روکنے کے لیے جلد پر لگائی جانے والی گلو کے مضر اثرات بھی ہیں تاہم سانپ کے زہر سے تیار کردہ گلو نقصان دہ ہونے کے بجائے فائدہ مند ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا ایک خاص قسم کے سانپ کے زہر سے تیار ہوسکے گی۔

  • وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    اسپائیڈر مین فلم کاسب سے طاقت ور ولن ’وینم‘ اب اپنی فلم میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگا، دوسرے ٹریلر نے ہالی وڈ سپر ہیرو فلم کے مداحوں میں ہلچل مچادی۔

    مارول کامکس کی جانب سے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں کا سلسلہ جاری ہے اور سونی پکچرز کے ساتھ ہونے والے کاروباری معاہدے کے بعد مارول کامکس اسپائیڈر مین جیسے مشہورِ زمانہ کارٹون کردار پر بھی فلم بنا چکا ہے۔جلد ہی اسپائیڈر مین کامک کے مشہور اور سب سے خطرناک ولن ’وینم ‘ پر بننے والی اسپن آف فلم شائقین کے لیے سینما گھروں پیش کی جائے گی۔فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے شائقین وینم نامی اس کردار کو اسپائیڈر مین ٹو میں بحیثیت ولن دیکھ چکے ہیں اور کامک سیریز میں بھی وینم کو اسپائیڈر مین کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ولن تصور کیا جاتا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ناکام اخباری رپورٹر’ایڈی براک‘ کے گرد گھومتی ہے، جس کا سامنا حادثاتی طور خلا سے آئی ہوئی ایک عجیب و غریب مخلوق سے ہوتا ہے، سیاہ رنگ کی یہ مخلوق ایڈی براک کی شخصیت پر تسلط جما کر ’وینم ‘ کے کردار میں ڈھلتی ہے اور اس کے بعد شروع ہوتی ہے تباہی و بربادی کی ایک ایسی داستان جسے شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

    شائقین کے لیے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس سے قبل جتنی بھی کارٹون سیریز یا فلمیں بنی ان میں یہ کردار ہمیشہ اسپائیڈرمین کے مدمقابل رہا ہے تاہم اب کی بار دلچسپ بات یہ ہے کہ وینم تنہا ’اینٹی ہیرو‘ ( ایسا ولن جو فلم کا مرکزی کردار ہو اور اس کے مدمقابل کوئی ہیرو نہ ہو) کے روپ میں جلوہ گر ہورہا ہے اور شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ خلا سے آنے والے وینم اور زمین کے ایک ناکام شخص کے اشتراک سے بننے والی شخصیت کیا مصیبت لائے گی اور ایک عام سا شخص اپنے اوپر حاوی ’وینم ‘ کو بالاخر کس طرح شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’وینم ‘پانچ اکتوبر 2018 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وینوم: ایک اینٹی ہیرو باکس آفس پر راج کرنے کو تیار (ٹریلر ریویو)

    وینوم: ایک اینٹی ہیرو باکس آفس پر راج کرنے کو تیار (ٹریلر ریویو)

    مشہور زمانہ مارول کومکس کی نئی فلم ”وینوم “کا ٹریلر جاری ہوگیا، جس میں سپراسٹار ٹام ہارڈی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    پونے تین منٹ کا یہ ٹریلر ہمیں اس اینٹی ہیرو کی جھلک دکھاتا ہے، جو اکتوبر میں باکس آفس پر راج کرنے والا ہے، سپرہیرو فلمز کے اس دور میں وینوم کی کامیابی لگ بھگ یقینی ہے، فلمی ناظرین سپرہیرو فلمز کے دل دالدہ ہیں۔

    گو اس میدان میں ڈی سی کومکس، سپرمین اور بیڈمین جیسے شان دار کرداروں کے باوجود مارول کومکس سے پیچھے رہ گیا، مگر اس کی فلمیں بھی خوب بزنس کرتی ہیں۔

    ابھی موضوع ہے وینوم کا ٹریلر۔ وینوم اسپائیڈر مین فرنچائز کا حصہ ہے، جسے اسپائیڈرمین سیریز کی ایک فلم میں ہم دیکھ بھی چکے ہیں، مگر اس کردار کو بھول جائیں، اب کی بار ٹام ہارڈی جیسا باکمال اداکار اسے نئے روپ میں پیش کرنے آرہا ہے۔

    ٹریلر میں تجسس بھی ہے، ایکشن بھی، جذبات بھی اور جنگ بھی۔ ٹریلر ہمیں یقین دلاتا ہے کہ فلم میں تفریح کے خاصا سامان موجود ہے۔ البتہ اس میں کوئی بھی شے Larger than life definition نہیں، ایسا کچھ نہیں، جو ہم سپرمین کے ٹریلر، یا کرسٹوفر نولن کی فلموں میں دیکھتے ہیں۔ شایدیہی اس ٹریلر کی خوبی ہے۔

    فلم میں ٹام ہارڈی اور مچل ولیمز کے علاوہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکارریزاحمد (رضوان احمد) بھی کلیدی کردار نبھا رہے ہیں، جن کا شمار دنیا کے بار اثر ترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی موجودی پاکستانیوں فلم بینوں کی دل چسپیوں کو مہمیز کرے گی۔

    فلم کے ہدایت کار رابن فلیچر ہیں، جو Gangster Squad جیسی کامیاب فلم کر چکے ہیں۔امید کی جاسکتی ہے کہ فلم شایقین کے توقعات پر پوری اترے گی۔


    بیٹ مین ورسزسپرمین ڈان آف جسٹس کا ٹریلرجاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بچھو کا زہر حاصل کرنے کے لیے مشین تیار

    بچھو کا زہر حاصل کرنے کے لیے مشین تیار

    بچھو کا زہر یوں تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور یہ انسان کو لمحوں میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، تاہم اگر اس زہر کے مالیکیولز کو توڑ دیا جائے تو یہ زہر کئی بیماریوں کی دوا بھی بن سکتا ہے۔

    بچھو کے زہر کی اسی خصوصیت کو مدنظر ہوئے مراکش میں سائنسدانوں نے ایسی مشین تیار کرلی ہے جو بچھو سے زہر حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

    یہ مشین بچھو کے زہر پیدا کرنے والے غدود پر دباؤ ڈالے گی اور انہیں زہر خارج کرنے کی ترغیب دے گی۔

    تحقیقی عمل میں شامل کاسا بلانکا یونیورسٹی کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ اس مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ نہایت کم وقت میں بغیر کسی نقصان کے اس زہریلے تریاق کو حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

    یاد رہے کہ بچھو کے کاٹنے کے باعث اگر اس کا زہر انسانی جسم میں منتقل ہوجائے تو یہ ناقابل برداشت تکلیف کا سبب بنتا ہے اور چند لمحوں بعد متاثرہ عضو کو ہمیشہ کے لیے مفلوج کر سکتا ہے۔

    تاہم تجربہ گاہ میں اس زہر کو کیمیائی عمل سے گزارنے کے بعد یہ دوا کی صورت اختیار کر جاتا ہے جو مختلف اقسام کے کینسر اور دل کی منتقلی کے مریضوں کی مسیحائی کر سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس زہر کے فوائد کے باعث شعبہ طب میں یہ نہایت بیش قیمت ہے اور بچھو کے زہر کا ایک گرام 8 ہزار ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ فی الحال اس مشین کو محدود استعمال کے لیے بنایا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر اسے منظور کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر اس کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔