Tag: venomous spider

  • 8 آنکھوں والی عجیب الخلقت مکڑی دیکھنے والے حیران، تصاویر وائرل

    8 آنکھوں والی عجیب الخلقت مکڑی دیکھنے والے حیران، تصاویر وائرل

    سڈنی : آسٹریلیا میں آٹھ آنکھوں والی زہریلی مکڑی نے ماہر حشرات الارض کو بھی حیران کردیا، نیلے رنگ والی مکڑی کو جمپنگ اسپائیڈر (چھلانگ لگانے والی مکڑی) کی نئی قسم قرار دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر تھرول میں جانداروں میں دلچسپی رکھنے والی خاتون نے گھر کے پچھلے حصے میں ایک مکڑی دیکھی جو انہیں کچھ انوکھی لگی، خاتون نے اس کی تصاویر جب حشرات کے ماہر کو بھیجیں تو انہوں نے اسے جمپنگ اسپائیڈر کی ایک نئی قسم قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون امینڈا ڈی جارج اپنے گھر کے باغ میں رکھے ہوئے کوڑے دان کو دیکھ رہی تھیں کہ ان کی نظر اس خوبصورت اور چھوٹی سی مکڑی پر پڑی، اس کا چہرہ گہرا نیلا اور آٹھ آنکھوں پر مشتمل تھا، پہلے یہ ڈٰیڑھ سال قبل نظر آئی تھی لیکن اس بار امینڈا نے اس کی تصویریں فوری طور پر بنالیں۔

    چار ملی میٹر جسامت کی اس مکڑی کی تصاویر میلبرن میں مکڑیوں کے ماہر نے دیکھی جس نے اس کی نئی قسم کی تصدیق کی ہے، انہوں ںے اس مکڑی کو بہت خاص قرار دیا کیونکہ اس کی آٹھ آنکھیں ہیں اور چہرہ بھی نیلا ہے۔

    اس کے بعد امینڈا نے دو ماہ کی جدوجہد کے بعد دو مکڑیاں پکڑلیں اور اسے وکٹوریہ میوزیم کے ماہر جوزف شوبرٹ کو بھیجا۔ جوزف نے کہا کہ یہ نئی قسم ہے جس کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم یہ جوٹس گروپ سے تعلق رکھتی ہے جن کا دوسرا نام جمپنگ اسپائیڈر ہے۔

    واضح رہے کہ صرف آسٹریلیا ہی ایسا ملک ہے جہاں مکڑیوں کی چارہزار نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں اور خیال ہے کہ مزید دس ہزار ان دیکھی اقسام بھی موجود ہوسکتی ہیں۔

    دوسری جانب جمپنگ اسپائیڈر انسانوں کے لیے بے ضرر ہوتی ہیں لیکن بہت تنگ کرنے پر یہ زہریلے ڈنک سے وار کرتی ہیں۔ اس قسم کی مکڑیاں ناچ ناچ کر نر مکڑے کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔

  • امریکا میں خاتون کے کان سے زہریلی مکڑی برآمد

    امریکا میں خاتون کے کان سے زہریلی مکڑی برآمد

    واشنگٹن : ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ ایک زہریلی مکڑی تھی, خاتون خوش قسمت ہے کہ اسے زیادہ نقصان نہیں ہوا یعنی اس نے کاٹا نہیں تھا نہ ہی انڈے دئیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کے کان میں زہریلی مکڑی دریافت کرلی گئی ،ایسا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سوزی ٹورس کو کان میں شدید درد کی شکایت تھی اور اس کا خیال تھا کہ کسی دوا کے اثر کے باعث وہاں پانی بھر رہا ہے،اس خاتون نے ایک صبح اٹھنے پر بائیں کان میں تکلیف کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سوزی نے بتایاکہ میں منگل کو اٹھی تو میں نے بائیں کان میں پانی اور عجیب سی آوازیں محسوس کیں، بالکل ایسے جب آپ پانی میں غوطہ لگائیں اور پانی آپ کے کان میں چلا جائے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی جب ڈاکٹر ابتدائی معائنے کے بعد پریشان ہوگئی اور اسے مزید رکنے کا کہا،درحقیقت ڈاکٹر مکڑی کی دریافت پر دنگ رہ گئی تھی۔

    ان کے مطابق ڈاکٹر میرے پاس آئی اور بتایا کہ میرے کان میں ایک مکڑی ہے، طبی عملے کے پاس کچھ ٹول تھے اور انہوں نے مکڑی کو باہر نکال لیا۔

    ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ درحقیقت یہ ایک زہریلی مکڑی تھی اور وہ خوش قسمت ہے کہ اسے زیادہ نقصان نہیں ہوا، یعنی اسے کاٹا نہیں تھا اور نہ ہی انڈے دیئے تھے۔

    خاتون کو کوئی اندازہ نہیں کہ یہ مکڑی کب اور کیسے کان میں چلی گئی مگر اب وہ بہت زیادہ احتیاط ضرور کرنے لگی ہیں۔