Tag: very happy

  • آزادانہ سفر کے لیے پاسپورٹ ملنے پر سعودی خواتین بے حد خوش

    آزادانہ سفر کے لیے پاسپورٹ ملنے پر سعودی خواتین بے حد خوش

    ریاض : سعودی خاتون ھیفاء کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین کیلئے پاسپورٹ کا حصول ناقابل یقین خواب تھا،حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات پرخود بھی یقین نہیں آ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں ماہ کے اوائل میں خواتین کی سفری آزادیوں کے لیے ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے انہیں اپنی مرضی سے اندرون اور بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

    اس اجازت کے بعد خواتین نے مرضی کے مطابق پاسپورٹ تیار کرانا شروع کر دیے ہیں، بہت سی خواتین کے لیے پاسپورٹس کا حصول ناقابل یقین خواب تھا مگر ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد بھی یقین نہیں آتا کہ انہیں حکومت نے کتنی آزاد فراہم کی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ طالبہ ھیفاءنے پاسپورٹس کے دفتر سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا تو بہت سی خواتین کی طرح خود اسے بھی یقین نہیں تھا کہ حکومت اسے اتنی سہولت دے سکتی ہے، پاسپورٹ دیکھ کر اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو رواں ہو گئے۔

    میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک اپنا ایم اے کا تعلیمی پروگرام مکمل کرنا چاہتی تھی مگر والدین کی طرف سے اسے بیرون ملک تنہا سفر کی اجازت نہیں تھی، یہ پابندی برسوں سے برقرار رہی ہے مگراب ھیفاءکو بیرون ملک سفرمیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

    عرب خبر رساں ادارےکا کہنا تھا کہ برسوں تک سعودی عرب کی خواتین باپ، شوہر، بھائی یا بیٹے میں سے کسی ایک کی اجازت کی پابند رہی ہیں، اب وہ اپنی مرضی سے شادی اور سفر کر سکتی ہیں۔

    سعودی عرب کی حکومت نے یہ انقلابی قدم رواں ماہ اٹھایا اور برسوں سے بندشوں کا شکار خواتین کو سفر کی آزادی فراہم کی۔

    یہ آزادیاں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جنہوں نے چار سال قبل ملک میں وسیع اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا سفر شروع کیا اور بہ تدریج خواتین کی آزادیوں کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔

  • ترکی میں مغوی پاکستانی بازیاب، اہل خانہ خوشی سے نہال

    ترکی میں مغوی پاکستانی بازیاب، اہل خانہ خوشی سے نہال

    ترکی میں بازیاب ہونے والے 6 پاکستانیوں کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے، اہل خانہ نے خبر سنتے ہی شکرانے کے نوافل ادا کیے، مٹھائی بانٹی۔


    یہ پڑھیں: استنبول پولیس کی کارروائی: انسانی اسمگلرز گرفتار،6 مغوی پاکستانی بازیاب


    تفصیلات کے مطابق ترکی میں اغوا شدہ 6 پاکستانیوں کی بازیابی کی خبر سنتے ہی گوجرانوالہ میں ان افراد کے اہل خانہ نے جشن منانا شروع کردیا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور اللہ کےحضور شکرانے کے نوافل ادا کیے۔

    اطلاعات کے مطابق بازیاب شدہ نوجوانوں میں سے گوجرانوالہ کے رہائشی ذیشان کے گھر خوشی کا سماں ہے، بہن اور والدہ نے نوافل ادا کیے، ایک دوسرے سے گلے ملے اور مبارک بادیں دیں۔

    اہل خانہ نے اغوا کا معاملہ اٹھانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ،میڈیا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے سخت نوٹس کے بعد ترک حکومت سے رابطہ کرنے کی وجہ سے ہمارے پیارے بازیاب ہوئے، حکومت نے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔

    قبل ازیں ذیشان کی والدہ اور بہنیں ویڈیو دیکھنے کے بعد غم سے رو رو کر نڈھال ہوچکی تھیں لیکن اچانک منظر نامہ بدل گیا اب اہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے اور اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ترکی سے بازیاب ہونے والے فضل امین کے بھائی اور بچے نے اے آر وائی نیوزکا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اس معاملے کو اے آر وائی نیوز نے اٹھایا۔