Tag: veteran

  • معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    نئی دہلی : چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار اور معروف کامیڈین دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینار اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر بھارت میں 1941 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1966 میں 25 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ دینار کنٹریکٹر نے بالی ووڈ کی متعدد مزاحیہ و رومانوی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1992 میں بنائی گئی فلم’کھلاڑی‘ سے ملی جس میں دینار نے پرنسپل کا کردار ادا کیا۔

    دینار کی مشہور فلموں میں 1999 میں شارخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم بادشاہ، 1992 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم کھلاڑی اور کرینہ کپور کی مزاحیہ رومانوی فلم 36 چائینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دینار نے متعدد گجراتی و ہندی تھیڑ بھی کام کیا ہے کہ اور دینار نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی تھیڑ سے کیا تھا اس کے علاوہ متعدد مزاحیہ ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ، دو اور دو پانچ اور کبھی ادھر اور کبھی ادھر شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دینار کنٹریکٹر کو رواں برس جنوری میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دینار کنٹریکٹر کی موت پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دینار کی موت سے وہ سخت اداس ہیں۔

  • برطانیہ: جنگ عظیم دوّم کے ہیرو نے 95 سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کرلی

    برطانیہ: جنگ عظیم دوّم کے ہیرو نے 95 سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کرلی

    لندن : 14 برس کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑنے والے سابق برطانوی فوجی نے 95 سال کی عمر میں نارتھ ہیمشائر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری جنگ عظیم کا ہیرو سمجھے سمجھے جانے والے سابق برطانوی فوجی نے فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد 95 برس کی 48 ہزار الفاظ کی تحقیق پر مشتمل دو پی ایچ ڈیز مکمل کرلی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 95 سالا برطانوی شہری نے جنگ عظیم دوم کے بعد ایک اسکول انسپکٹر کی حیثیت سے کام تعلیم دینے کا کام شروع کیا تھا، تاہم اسکول سے فارغ ہونے کے بعد چارلس بیٹّی واپس برطانیہ آئے اور 70 برس کی عمر میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چارلس بیٹی کا کہنا تھا کہ ’میرے چار بھائی ہیں، میری والدہ ایک گھریلو عورت تھی اور والد مچھوارے تھے‘۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ 95 برس کی عمر میں دو مربتہ ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرنے والے چارلس بیٹی 3 پوتوں کے دادا بھی ہیں جنہوں نے 70 برس کی عمر میں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چارلس بیٹی نے بتایا کہ ’میں نے کبھی پڑھائی کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن جنگ عظیم کے اختتام کے بعد فرانس سے واپس گھر تو آرمی کی طرف میرے لیے نوٹس آیا ہوا تھا۔

    سابق برطانوی فوجی چارلس بیٹّی

    آرمی کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس میں تحریر تھا کہ ’جنگ کے بعد ملک کو کافی تعداد میں استاتذہ کی ضرورت ہے اگر آپ دلچسپی ہو تو درخواست دائر کردیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس کوئی تعلیمی قابلیت نہیں تھی لیکن پھر بھی میں دوران سروس ٹیچنگ کی تربیت لی تھی جس کی سند بھی میرئے پاس موجود تھی جس کی بنیاد پر میں ٹیچنگ کے لیے منتخب کرلیا گیا‘۔

    چارلس بیٹی کا کہنا تھا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر آرمی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور جس کے دو برس بعد فرانسیسی حکومت کی جانب سے سنہ 1944 میں ہونے والے فوجی آپریشن میں حصّہ لینے پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    چارلس بیٹّی اور ان کی اہلیہ

    چارلس بیٹی کی 73 سالہ زوجہ بھی اپنے شوہر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے آئیں تھی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور اپنے شوہر پر بہت فخر محسوس کررہی ہوں‘ کیوں کہ چارلس کو پڑھنے اور تعلیم دینے کا بہت شوق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں