Tag: Vice Chairman of the Central Military Commission of China

  • چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    اسلام آباد: چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چائنہ نے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، چینی جنرل نے خطے میں امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

    اس سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا تھا، نیول چیف نے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا تھا۔

    نیول چیف نے یو اے وی لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔