Tag: Vice President

  • امریکی صدارتی انتخاب : جوبائیڈن نے سیاہ فام خاتون سینیٹر کو نائب صدر نامزد کردیا

    امریکی صدارتی انتخاب : جوبائیڈن نے سیاہ فام خاتون سینیٹر کو نائب صدر نامزد کردیا

    واشنگٹن : امریکا میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کاملا دیوی ہیرس کو نائب صدر نامزد کردیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے مضبوط امیدوار جوبائیڈن نے سینیٹر کاملا دیوی ہیرس کو نائب صدرنامزد کردیا ہے۔

    کاملا دیوی ہیرس کیلی فورنیا سے افریقی امریکی سینیٹر ہیں، نائب صدارت کیلئے کاملاہیرس پہلی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون ہوں گی، کاملا دیوی ہیرس کی والدہ کا آبائی وطن بھارت جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔

    امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا اپنبے ٹوٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کاملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پینس کا مقابلہ کرنے کیلئے

    بہترین امیدوار ہیں، میں چاہتا ہوں کہ جنوری2021میں کاملاہیرس امریکی قوم کی قیادت کریں، کمالا ہیرس کے ساتھ ہم ٹرمپ کو بھرپور شکست دیں گے۔

    علاوہ ازیں امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی کیلیفورنیا کی سینیٹر کمالا ہیریس کو نائب صدر کے طورپر اہم امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے نائب صدارت کیلئے جوبائیڈن کے انتخاب کو سراہا گیا ہے۔ ادھر صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نئی دہلی سے مقبوضہ وادی پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔

    انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ مسلمانوں کو حکومت میں نمائندگی دے گی، انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق حضرت محمد کی حدیث بھی سنائی۔

  • عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    صنعاء : یمنی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے کے تحت الحدیدہ اوردیگربندرگاہوں سے نکلنے پرمجبورکیاجائے‘۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اقوام متحدہ کے یمن کےلیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ۔ یمنی حکومت اور یو این مندوب کے درمیان دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر عدم تعاون اور حوثی باغیوں کے جرائم پر نرم رویہ برتنے کے الزامات عاید کرنے کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ اور دوسری بندرگاہوں سے اپنے جنگجو نکالنے اور معاہدے کی پاسدارای پر زور دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یک طرفہ طور پرالحدیدہ سے انخلاءکو آئینی حکومت کی طرف سے ایک ڈرامہ قرار دیا، اس کے ساتھ ساتھ آئینی حکومت نے یو این ایلچی پر حوثیوںکی طرف داری کا بھی الزام عاید کیا تھا۔

    یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے عالمی ادارے کی جانب سے سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کرانےاور آئینی حکومت کی تجاویز پرعمل درآمد پر زور دینے کا خیر مقدم کیا۔

    یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یواین ایلچی کو بتایا گیا کہ آئینی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ ہے، اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان روابط امن عمل آگے بڑھانے کےلیے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یمن کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن عمل کو صحیح ٹریک پر لانے اور تین بنیادی مطالبات اور سویڈن معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    یو این مندوب سے ملاقات کے دوران نائب صدر نے حوثیوں کی جانب سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پڑوسی برادر ملک سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے ساتھ عالمی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے خلیجی امن فارمولے اور اس کے انتظامی میکنزم پرعمل درآمد یقینی بنانے، نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے فیصلوں پرعمل کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کے متحارب فریقین کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی کی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • چینی نائب صدر 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    چینی نائب صدر 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: چینی نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق چینی نائب صدر وانگ کشن 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی نائب صدر چین کے سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن بھی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات کا مظہر ہے، اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس دوران متعدد معاہدوں اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفت و شنید اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک 2 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

    گزشتہ ماہ اپریل میں کیے جانے والے ان کے دورے کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 14 معاہدوں پر دستخط ہوئے اور وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقائی یابین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوگی۔