Tag: Victoria

  • بادشاہ چارلس کی رہائش گاہ کے قریب فوجی گھوڑے بے قابو، ویڈیو دیکھیں

    بادشاہ چارلس کی رہائش گاہ کے قریب فوجی گھوڑے بے قابو، ویڈیو دیکھیں

    لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی رہائش گاہ کے باہر صورتحال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب بادشاہ کی سیکیورٹی پر مامور فوج کے گھوڑے بدک کر اہم شاہراہ پر دوڑنے لگے۔

    بادشاہ چارلس سوئم کی رہائش گاہ کے قریب مشقوں میں مصروف متعدد فوجی گھوڑوں نے اپنے سواروں کے بغیر ہی شہر کا رخ کرلیا اور بکنگھم پیلس روڈ پر سرپٹ دوڑنے لگے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھوڑے معمول کی مشقوں میں مصروف تھے کہ اچانک شور کی آواز سن کر متعدد گھوڑے بدک گئے اور بے قابو ہوکر اندھا دھند بھاگنے لگے۔

    سواروں کے بغیر دوڑتے ان بے لگام گھوڑوں نے لندن کی سڑکوں پر افراتفری مچادی،ان گھوڑوں کو شہر کی سڑکوں پر دوڑتے دیکھ کر لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    صبح کے اوقات میں لندن کی سڑکوں پر رش دیکھ کر گھوڑے مزید خوفزدہ ہوگئے اور تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

    اس دوران ایک ایک گھوڑا خون میں لت پت بھی دکھائی دیا جب اس نے بھاگتے ہوئے ایک مسافر بس سمیت متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری، ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

    اس غیر متوقع صورتحال کے باعث بکنگھم پیلس روڈ کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے اور وکٹوریہ بس اسٹیشن بھی بند کر دیا گیا۔

    بعد ازاں ترجمان نے بیان جاری کیا کہ تمام گھوڑوں کو 2 گھنٹے بعد قابو کرلیا گیا تھا، واقعہ میں کئی فوجی اہلکار اور گھوڑے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

     

  • ینگر وکٹورین آف دی ائیر کا ایوارڈ پاکستانی طالب علم نے اپنے نام کرلیا

    ینگر وکٹورین آف دی ائیر کا ایوارڈ پاکستانی طالب علم نے اپنے نام کرلیا

    میلبرن : آسٹریلیا میں قابل قدر خدمات کے عوض پاکستانی نوجوان کو ’’ینگر وکٹورین آف دی ائیر‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی ملیبرن ٹاؤن حال میں مشہور سائنس دان ایلن فینکل کی 165 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کو اعززات سے نوازا گیا، یہ تقریب آسٹریلیا کی ریاست ویکٹوریہ کے عوام نیو ساؤتھ ولاس سے علیحدگی کے موقع پر منائی جاتی ہے۔

    پاکستانی نوجوان خرم خان، تین سال سے ملیبرن کی ایک یونیورسٹی میں حیاتیاتی ادویات کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سوڈانی آسٹریلین انٹیگریٹیڈ  نامی فلاحی تنظیم کے ساتھ بطور رضاکار اپنے فرائض سرانجاد دیتے ہیں۔

    pakistani main

    خرم خان کا کہنا ہے کہ اُن کو اس کام میں بہت لطف آتا ہے ، ویسے تو یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے مگر  ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی اس ذمہ داری کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں ہے۔

    pakistani 2

    انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور کوشش ہے کہ اس ذمہ داری کا احساس دوسروں میں بھی اجاگر کیا جائے۔

    pakistani

    واضح رہے ڈاکٹر ایلین فینکل مشہور آسٹریلوی سائنس دان نے اس کام کی ابتدا کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں اپنے جسم میں موجود ہر ایک سیل کو وکٹوریہ سے مسنلک کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ میں اس زمین میں پیدا ہوا اور  اس سرزمین کو فائدہ دینا چاہتا ہوں‘‘۔