Tag: victory

  • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    راولپنڈی(19 جولائی 2025): معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری ریلیز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، ڈاکیو منٹری میں  معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری کو پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہتے سنا جاسکتا ہے، دستاویزی فلم  میں بھارتی شہری آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے، ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔

    ریلیز ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکیومنٹری میں وزیراعظم کی طرف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر  کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن  سے متعلق متعدد حقائق  بھی شامل ہیں، ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھارتی طیاروں کا ملبہ دکھائے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے، مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں، جاری کردہ دستاویزی فلم میں ایسی کوئی بھی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔

  • انتخابات 2020، ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی کےلیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

    انتخابات 2020، ٹرمپ نے الیکشن میں کامیابی کےلیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

    واشنگٹن :امریکا کے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو ووٹ دیناشدت پسندانہ سوشلزم کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف ہوگا

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کردی، ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں 20 ہزار حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوباما نے کچھ نہیں کیا کیونکہ اُن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں۔

    امریکی صدر نے خطاب کے دوران گذشتہ صدارتی مہم میں کیے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر غیر قانونی امیگریشن، میڈیا اور سابقہ صدارتی حریف ہلری کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین کے خلاف متعصابہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ 2020 میں ڈیموکریٹس ان سے ہار گئے تو کیا ہوگا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حریف جماعت ’ڈیموکریٹس‘ امریکہ میں شدت پسندانہ تبدیلیاں لے کر آئیں گے اور سرحد پار سے آنے والے تارکین وطن کے لیے قانونی چارا جوئی کریں گے تاکہ انتخابات میں ان سے ووٹ حاصل کر سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قانون ماننے والے شہریوں کے لیے پناہ گاہ ہونا چاہیے نہ کہ غیر ملکی مجرموں کے لیے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی عظیم مہم اور تاریخ کے سب سے عظیم انتخابات کی میراث کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ آپ کو ختم کردیں گے اور ہمارے ملک کو بھی توڑ دیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات 2020 میں کسی بھی ڈیموکریٹ کو  ووٹ دیناشدت پسندانہ اور سوشلزم سوچ کو پروان چڑھانے اورامریکی خواب کی تباہی کے مترادف قرار دیا۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ہفتے صدارتی الیکشن میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کروں گی، ہندو ایم پی تلسی گبّارڈ

    خیال رہے کہ رابرٹ کے علاوہ سینیٹر برنی سینڈرز، سینیٹر الزبتھ وارن، سینیٹر کمالا حارث، ہندو رکن کانگریس تلسی گبارڈ اور انڈیانا کے میئر پیٹی بٹیگیگ بھی ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 46 سالہ ڈیموکریٹ سیاست دان کو سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے دیگر امیدواروں کو پارٹی الیکشن میں شکست دینا ہوگی، جو صدارتی الیکیشن سے پہلے ہوں گے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ڈیموکریٹک کی جانب سے اب تک 19 امیدوار صدارتی انتخابات میں شامل ہوچکے ہیں۔

  • امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکی اتحادی فورسز نے شام میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے کی خلافت کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شام اور عرق میں اپنا اثر و رسوخ رکھنے اور بے گناہ افراد کو قتل کرکے ان کے لاشوں کی بے حرمتی کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی اتحادی فورسز نے سو فیصد کامیابی حاصل کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی صدراتی محل وائٹ ہاوس کی جانب سے کیا گیا۔

    وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج نے شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلافت کا سو فیصد خاتمہ کردیا۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں دولت اسلامیہ (داعش) کا خاتمہ کرکے شام اور عراق کو مکمل طور پر آزاد کرالیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ایک ہفتے میں شام و عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیں گے، ٹرمپ

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چند عاقبت نااندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں، نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلٰی نے کہا کہ آپ کی کامیابی عمران خان کے نئے پاکستان کی جیت ہے، نئے پاکستان کی تعمیر میں ہم سب نے ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھنا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں، فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا، اب عوام کی خاطر سب کچھ بدلنا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر کامیاب

    یاد رہے گذشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ سے پنجاب میں خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب ہوا، پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نےایک سو اکاسی ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ حسان کو ایک سو انہتر ووٹ ملے۔

    یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور کے استعفے کےبعد خالی ہوئی تھی، چوہدری سروراس وقت پنجاب کے گورنرہیں۔

  • عمران خان کو بھارتی فلم اسٹار عامرخان کا ٹیلی فون ،  نیک تمناؤں کا اظہار

    عمران خان کو بھارتی فلم اسٹار عامرخان کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی عمران خان کے فین ہیں، عامر خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بالی ووڈ اسٹارعامر خان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹیلیفون کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا جبکہ سرحد پار سے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب مختصر ہوگی، ایوان صدر میں تقریب تیرہ اگست کو سجائے جانے کا امکان ہےجس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں : پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی


    یاد رہے اس سے قبل کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جبکہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اچھی تقریر کی ہے، پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی فتح ، ٹوئٹر پر مبارکباد کے ٹوئٹس

    پاکستان کی فتح ، ٹوئٹر پر مبارکباد کے ٹوئٹس

    کراچی: پاکستان کی شاندار فتح پر ثانیہ مرزا، وسیم اکرم سمیت کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کو مبارک باد کے ٹوئٹس کیے ہیں۔

    پاکستان نےعماد وسیم کے شاندار چھکے کی بدولت کولمبو میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سےجیت لیا اور دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ، جس سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

    پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئیٹ میں فخریہ انداز میں تحریر کیا کہ’ ٹیم کی جیت کا تسلسل برقرار رہا ‘۔

     سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے ٹیم کو فائٹنگ اسپرٹ دہکھانے پر مبارک باد دی انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ’ یہ کرکٹ کا بہترین میچ تھا جس کو بھرپور انجوئے کیا‘۔

     

     گو کے جادوگر اسپنر سعید اجمل ان دنوں ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں لیکن اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’شاندار فتح پاکستانی ٹیم کے تمام مداحوں کو مبارک باد ہو‘۔
    انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ٹیم میں نوجوان پلئیرز جیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    کالی آندھی کے میدانوں میں ان دنوں کرئیبین لیگ کھیلنے والے وکٹ کیپر کامران اکمل نے آج کے میچ کی فتح کو کمال قرار دیا اور شاہد آفریدی، عماد وسیم اور انور علی کو مبارک باد پیش کی۔

     

    پاکستان ٹیم  ون ڈے کے کپتان اظہر علی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مبارکباد دی۔

     

    ٹی ٹوئنٹی کے کپتان نے بھی بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹ میں کہا ٹیم کی جیت قوم کے لئے فخر ہے۔

    اس کے علاوہ وہاب ریاض ، محمد حفیظ ، شعیب ملک اور سیلفی بوئے احمد شہزاد نے بھی ٹوئٹس کئے۔