Tag: VIDEO CALL

  • واٹس ایپ میسج کا نیا شارٹ کٹ فیچر متعارف

    واٹس ایپ میسج کا نیا شارٹ کٹ فیچر متعارف

    واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز کی آزمائش کرتا رہتا ہے، اب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ نے 2023 میں فوری ویڈیو نوٹس متعارف کرائے تھے، جس سے صارفین کو چیٹ میں براہ راست 60 سیکنڈ کی ویڈیو پیغامات ریکارڈ اور بھیجنے کی سہولت ملی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اب میسجنگ پلیٹ فارم اس خصوصیت کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ اس کے لئے فوری جوابات کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

    یہ نیا آپشن واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، یہ ترقی صرف چند دن بعد سامنے آئی ہے جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ کالز ٹیب کے لیے ایک نئے ان ایپ ڈائلر پر بھی کام کر رہا ہے۔

    whatsapp

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا

    نئی اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اندر ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔ نیا شارٹ کٹ بٹن چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔

    اس بٹن کو دبانے سے ریکارڈر کھل جائے گا جس کے بعد رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے گی۔ اس نئی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ صارفین متعدد مینو آئٹمز کی طرف جانے سے بچ سکتے ہیں۔

  • ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف

    ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف

    میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے اپنی ویڈیو کالنگ میں 1 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا، ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، ٹیلی گرام نے جون 2021 میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا۔

    میسجنگ ایپ کے نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جاسکے گا، ویسے ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق جب اس فیچر کو متعارف کروایا گیا تھا، اسی وقت سے گروپ چیٹ میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاکہ ویڈیو و وائس کالز کو لائیو ایونٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائی ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے جبکہ ون آن ون ویڈیو کال کے دوران اسکرین کو ساؤنڈ کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

    اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ ٹیلی گرام نے میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور زومنگ کو بہتر کیا گیا ہے۔

  • ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں نئےصوبے قائم اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو خدا نخواستہ ملک بھی نہیں رہے گا۔

     قائد الطاف حسین کا نائن زیرو پر اپنی اکسھٹویں سالگرہ کےتقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو مقامی حکومتوں کا نظام واپس لایا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان کےکوئی ملک نہیں، جہاں اٹھارہ سےبیس کروڑعوام کے لیے چار صوبے ہوں، ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹ نہ بنائےگئے تو خدا نخواستہ ملک دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پر دھاندلی کا الزام لگے تو فوج کوعوام کے ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے،اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک چلانا سویلینز کا کام ہے، فوج کا کام ملک کا دفاع مضبوط کرنا ہے۔

    اپنےخطاب میں الطاف حسین نےآپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والےفوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا، اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد کے ساتھ تجدیدِ عہد وفا بھی کیا۔