Tag: Video Calls

  • واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والے صارفین کیلئے میٹا انتطامیہ نے نیا فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید آسان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

    apps

    رپورٹس کے مطابق نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے انہیں اسکرین پر پہلے ظاہر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 افراد تک بڑھا دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ (ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

    یہ سہولت انسٹا گرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے، یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔

    ویڈیو کال

    واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک ایسا کارآمد فیچر بھی متعارف کروا رہا ہے جس سے ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

    واٹس ایپ میں ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے چیٹ بیک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو کلاؤڈ سروسز جیسے گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ میں ڈیٹا بیک اپ بنانا پڑتا ہے مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ میں ٹرانسفر چیٹ ہسٹری نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس میں چیٹ ڈیٹا کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد لی جائے گی۔

  • ویڈیو کالز : واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

    ویڈیو کالز : واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن کیلئےایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ ہی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔

    میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ڈبلیو اے بیٹاانفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ میٹا کی ایپس جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام میں ڈیجیٹل اواتار کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب میسجنگ ایپ کے لیے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے۔ صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔

    بیٹا ورژن استعمال کرنے والے جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے سامنے ویڈیو کال کے دوران اس کا آپشن نظر آتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سوئچ ٹو اواتار بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس طرح کا فیچر جولائی میں فیس بک اور انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا گیا تھا تو یقیناً واٹس ایپ میں بھی یہ اس سے ملتا جلتا ہوگا۔

    یعنی اگر آپ میٹا کی دیگر ایپس میں اس فیچر کو استعمال کرچکے ہیں تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر اس کا تجربہ کیسا ہوگا۔

    فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

  • جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

    گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔

    یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

    جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔