Tag: video conference

  • جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    لاہور: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ٹیم نے کم بیک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پرخوشی ہے، طویل عرصے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کھیلنا اور فتح پانا بہت اہم تھا، تاریخی فتح کے لئے سب نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل تھی، دورہ نیوزی لینڈ کے بعد لوگ ناراض تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی خراب رہی ، اس لئے یہ جیت ضروری تھی، پوری ٹیم نے مشکل حالات میں کم بیک کیا، جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز ایک ایسا موقع ہے جس میں کھلاڑی تیار ہوتے ہیں، گذشتہ ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں لوئر آرڈر اورباؤلرز نےاپنی کارکردگی بہتر کی۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دباؤ اس وقت آتا ہے جب اہداف حاصل نہ کرسکیں، انگلینڈ میں جیت ہمارے ہاتھ میں تھی لیکن میچ ہاتھوں سےنکل گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نےجنوبی افریقہ کوٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی اپنی سر زمین پر18سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ،اس سے قبل پاکستان نے2003میں ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

  • وزیراعظم  آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

    وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے، وزیراعظم کواجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر کی طرف سے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوگا ، اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدکیا جائے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    خیال رہے روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : روسی صدرکی وزیراعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

    ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج  ویڈیوکانفرنس طلب کرلی

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی ، جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمودخان وزیراعظم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا کےاقدامات پرآج ویڈیو کانفرنس طلب کرلی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان بھی ویڈیوکانفرنس میں شریک ہوں گے اور وزیراعظم کوحکومتی اقدامات سےآگاہ کریں گے۔

    ویڈیو کانفرنس میں افغان سرحد، محکمہ صحت،بحالی سمیت دیگراداروں کی تیاریوں سےآگاہی دی جائے گی۔

    دوسری جانب محمودخان نے کروناکی روک تھام سےمتعلق اجلاس بھی آج طلب کیاہے، اجلاس میں کورونا کی روک تھام سےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے لئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلداس معاملےپرقوم سےخطاب کریں گے، کروناوائرس کے خطرات سےپوری طرح آگاہ ہیں، قوم حکومتی حفاظتی ہدایات پرعمل کرے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کی صحت اورحفاظت کے لیے درست سمت میں اقدامات کررہی ہے ،عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہماری کو ششوں کو دنیا میں بہترین قراردیا ہے۔

    خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز 3 نئے کیسز میں سے تین سعودی عرب سے کراچی آئے تھے جب کہ ایک کی سفر ہسٹری موجود نہیں، ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ کرونا وائرس کی تعداد کراچی میں رپورٹ ہوئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    لندن : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کی ،جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،گزشتہ برسوں کی طرح صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فلاح عامہ کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔

    تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی عوام کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے بچائے جانے والے وسائل بھی فلاح عامہ کے منصوبوں پرصرف کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں اور عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کا عکاس ہونا چاہیئے اورآئندہ مالی برس ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے جن سے زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری سکیموں کو ترجیحاً مکمل کیا جائے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گااوران منصوبوں کی تکمیل سے 2018ء میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔