Tag: video goes viral

  • جوتا چھپائی کی رسم، ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

    جوتا چھپائی کی رسم، ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حال ہی میں پاکستانی اداکارہ یشما گِل کی چھوٹی بہن عروبہ گل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    تاہم اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی میں ہانیہ عامر چھائی رہیں کبھی انہیں نائٹ سوٹ میں دیکھا گیا تو کبھی انہوں نے اپنے ڈانس موو سے محفل میں چار چاند لگائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Page 3 Magazine (@page3magazine)

    تقریب کی وائرل ہونے والی دیگر ویڈیوز میں ہانیہ عامر خوبصورت سبز رنگ کی چولی اور لہنگا زیب تن کیے ہوئے بھرپور ڈانس کرتی نظر آئیں۔

    تاہم پشما کی بہن کی شادی سے ہانیہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوتا چھپائی رسم کی ہے۔

    متعدد سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کئی لڑکیوں کے بیچ کھڑی ہیں اور پیسوں کا تقاضہ کررہی۔

    ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کہتی ہیں ’ پلیز پیسے دے دو‘، جس کے بعد تمام لڑکیاں پیسے پیسے چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد مصطفیٰ شامل تھے۔

    ڈرامے میں نعیمہ بٹ، عماد عرفانی، اریج چوہدری، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل اداکاری کے علاوہ بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کو مختلف ویڈیوز میں ریکٹ لیے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں نے کیا اپلوڈ کیا ہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی‘۔

    یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

    واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

    یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

  • خوفناک "ڈریگن” نے ہرن کے ساتھ کیا کیا؟ چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

    خوفناک "ڈریگن” نے ہرن کے ساتھ کیا کیا؟ چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

    زمین پر چلنے والے جانوروں میں چھپکلی کی سب سے بڑی نسل "کوموڈو مانیٹر” ہے جسے کوموڈو ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

    دنیا میں پائی جانے والی سب سے بڑی اور خوفناک چھپکلی جسے ہزاروں سال قبل ماضی بعید میں پائے جانے والے ڈریگن سے تشبیہ دی جاتی ہے، اس دیو ہیکل چھپکلی کی ظاہری شکل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ خوفناک بھی ہے۔

    جنگلوں میں پائی جانے والی یہ خوفناک اور درندہ صفت مخلوق زندہ رہنے کیلئے چھوٹے جانوروں کو کا شکار کرتی ہے، اسے دیکھ کر حیرت انگیز ڈریگنز کی یاد آجاتی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ یہ منہ سے آگ نہیں نکال سکتا۔

    اس کے شکار کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ہم آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں، زیرنظر ویڈیو میں ایک بڑا سا کوموڈو ڈریگن ایک ہرن پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اس دیوہیکل چھپکلی نے صرف چند لمحوں میں ہرن کو زندہ اور سالم ہی نگل لیا۔

    ایک بالغ "کوموڈو مانیٹر” کا وزن ایک سو کلو گرام سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم ماہر حیوانیات کے مطابق کچھ ایسے مشاہدات بھی ہیں کہ جس میں بہت بڑے اور طاقتور کاموڈو مانیٹرز کا وزن ایک سو ساٹھ کلوگرام تک ہے، وہ کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ کرتے ہیں۔

    اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے دیکھا اور کمنٹس میں اپنا ردعمل بھی دیا، کچھ نے کہا کہ یہ قانون فطرت ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ جنگل کا قانون جنگل میں رہنے دیا جائے انہیں اس طرح شائع نہ کرو کیونکہ جانوروں سے محبت کرنے والوں کو دکھ ہوتا ہے۔

     

  • دوران ورزش خاتون کی اچانک موت، ویڈیو وائرل (بچے نہ دیکھیں)

    دوران ورزش خاتون کی اچانک موت، ویڈیو وائرل (بچے نہ دیکھیں)

    بھارت کے شہر بنگلور میں خاتون کی دوران ورزش موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگئی  ہے۔

    یہ واقعہ ہے بنگلور کے علاقے ملیش پالیا میں واقع ایک جم کا جہاں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کررہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک گر پڑی۔

     

    خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلیے پہنچے لیکن اس وقت تک مذکورہ خاتون انتقال کرچکی تھی، اس تمام منظر کو جم میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور یہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دوران ورزش موت کا شکار خاتون ونے کماری آئی ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے اور جمعے کی رات نائٹ شفٹ کرکے وہ جم پہنچی تھی جہاں سے وہ واپس اپنے گھر نہ پہنچ سکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹرز بھی صحت مند رہنے کیلیے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل کے باعث بھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔

  • پولیس کا خواتین پر بدترین تشدد، بھارتی حکمران خاموش، ویڈیو وائرل

    پولیس کا خواتین پر بدترین تشدد، بھارتی حکمران خاموش، ویڈیو وائرل

    خواتین کو بااختیار بنانے کے دعویدار بھارتی حکمرانوں نے ریاست بہار میں خواتین، بچوں اور مردوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے پر چپ سادھ لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے معمولی تنازعے پر خواتین و مردوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے خواتین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زمین پر بٹھایا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جارہے ہیں ضلع کی ایس ایس پی خاتون ہے اور بہار حکومت مسلسل خواتین کو بااختیار بنانے کا دعویٰ کرتی ہے، اس کے باوجود ضلع گیا میں خواتین کو اس طرح مار پیٹا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بالو گھاٹ کی حد بندی کے دوران پولیس اور مقامی افراد میں جھڑپ ہوئی تھی۔

    پولیس نے اس دوران چھ خاتون پوجا کماری، گیتا دیوی، رینو دیوی، منی دیوی، رنجو دیوی کے ساتھ ایک تیرہ سالہ بچی اور چار مردوں کو گرفتار کیا، جن کے ہاتھ پیچھے سے باندھ کر پہلے زمین پر گھنٹوں بیٹھائے رکھا اور اس کے بعد سبھی کو پولیس کی گاڑی میں بیٹھا کر عدالت میں پیش کیا۔

    اس حوالے سے تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ بالواٹھا میں رکاوٹ پیدا کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے کے خلاف تھانہ میں محکمہ کان کنی کے افسر کی تحریری شکایت پر ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔

  • عائزہ دانش کے فوٹو شوٹ میں بچوں کی انٹری، ویڈیو وائرل

    عائزہ دانش کے فوٹو شوٹ میں بچوں کی انٹری، ویڈیو وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اور خوبصورت جوڑی عائزہ اور دانش کے فوٹو شوٹ میں روتے بچوں نے انٹری دے ڈالی۔

    اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور ان دنوں پاکستان سے باہر سیر سپاٹے کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے کرائے گئے ایک فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    انسٹاگرام پر عائزہ خان کی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ فوٹو شوٹ کرانی نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہوٹل کی گیلری میں دونوں اداکار فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہیں کہ اتنے میں کیمرہ کمرے کی شیشے کے سلائیڈ والے دروازے کی جانب گھومتا ہے۔

    شیشے کے پیچھے اداکارہ کا بیٹا ریان تیمور زاروقطار روتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ ریان کے ساتھ ہی اس کی بہن حورین بھی کھڑی ہے لیکن وہ خاموش نظر آرہی ہے۔

     

    اس موقع پر دونوں اداکار اپنے بچوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    عائزہ کے پرستار اس ویڈیو سے خاصے محظوظ ہورہے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اس سے قبل بھی اپنے بچوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے اس فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک کروڑ فالوورز ہوچکے ہیں۔

  • مصروف شاہراہ پر سمندری شیر کی آمد، شہریوں نے ہمدردی کی مثال قائم کردی

    مصروف شاہراہ پر سمندری شیر کی آمد، شہریوں نے ہمدردی کی مثال قائم کردی

    واشنگٹن : امریکی شہریوں نے مصروف شاہراہ پر بھٹکنے والے سمندری شیر کو تیز رفتار ٹریفک سے بچاکر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آئے واقعے کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دو ڈرائیوروں کو مصروف ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ سمندری شیر کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

    سمندری شیر کی مدد کرنے والے ایک ڈرائیور کو میڈیا کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کی مصروف شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک انہوں نے سڑک پر عجیب سی چیز دیکھی۔

    امریکی شہری نے کہا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ سمندری شیر اتنی مصروف شاہراہ پر کیسے پہنچ گیا۔

    امریکی شہریوں نے گاڑیاں روک کر سمندری شیر کو سڑک پار کروائی اور ٹریفک کو کنٹرول کیا تاکہ سمندری مخلوق کو کوئی اذیت نہ پہنچے۔

    سڑک پار ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے سمندری شیر کو ریسکیو کرکے بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا۔

    خیال رہے کہ سمندری شیر کی معصومیت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ سمندری مخلوق گہرے زخم دے سکتا ہے۔

  • اوکاڑہ میں بیوی کا شوہر پر سرعام تشدد، ویڈیو وائرل

    اوکاڑہ میں بیوی کا شوہر پر سرعام تشدد، ویڈیو وائرل

    اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بیوی نے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پنجاب میں گھریلو تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس میں زیادہ تر خواتین کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کچھ واقعات میں مرد بھی متاثرین کی فہرست شامل ہوتے ہیں۔

    بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا ایک واقعہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں رونما ہوا جس مین خاتون نے اپنے گھر والوں کیساتھ ملکر شوہر پر تشدد کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان ناراضگی کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا اور اسپتال میں چیک اپ کےلیے آئے میاں بیوی کا آمنا سامنا ہوگیا۔

    خاتون کے ہمراہ اس کے گھر والے بھی اسپتال میں موجود تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیوی نے شوہر پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مارپیٹ کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں خاتون کو اہل خانہ کے ہمراہ شوہر پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • تندور والے کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

    تندور والے کی انتہائی کراہیت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

    منگنی کی رسم کے دوران تندور پر روٹیاں پکانے والا نوجوان روٹی پر دیدہ دلیری سے تھوک پر تندور میں لگاتا رہا، سوشل میڈیا پر وائرل کراہیت آمیز ویڈیو دیکھ کر صارفین کو الٹیاں لگ گئیں۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش سے ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہر میرٹ میں ایک منگنی کی رسم کے دوران مہمانوں کےلیے روٹیاں پکانے والا نوجوان تندور میں روٹی لگانے سے قبل روٹی پر تھوکتا رہا۔

    رپورٹ کے مطابق روٹی پکانے والے شخص کی شناخت نوشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراہیت آمیز ویڈیو 3 دسمبر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو تقریب میں موجود ایک بچے نے بنائی تھی جس نے نوشاد کو روٹیوں پر تھوکتے ہوئے دیکھ لیا تھا، بعدازاں بچے نے ویڈیو اپنے اہل خانہ کو دکھائی۔

    بچے کے اہل خانہ نے نوشاد کو کیٹرنگ سروس کے کنڑیکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

  • پولیس سے بچنے کے لیے خاتون نے ہیلمٹ کی جگہ سر پر تھیلی پہن لی

    پولیس سے بچنے کے لیے خاتون نے ہیلمٹ کی جگہ سر پر تھیلی پہن لی

    موٹر سائیکل پر سواری کرتے وقت ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے، وگرنہ حادثے کی صورت میں نقصان اور ٹریفک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس سے بچنے کےلیے لوگ ہیلمٹ نہ پہن سکیں تو جرمانے سے بچنے کےلیے عجیب و غریب حرکات انجام دیتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سوار خاتون کو ہیلمٹ نہ ملا تو انہوں نے متبادل کے طور پر پلاسٹک کی تھیلی سر پر پہن لی۔

    اس تصویر کو سائبر آباد ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘ہیلمٹ سے مکمل سر چھپانا چاہیے تاہم پلاسٹک کی تھیلی کو بطور ہیلمٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہیلمٹ پہنیں اور محفوظ رہیں’۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کردہ خاتون کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر مثبت تبصرے بھی جاری ہیں۔