Tag: video goes viral

  • کراچی میں گھر کی کھڑکی سے منشیات فروشی کا انکشاف، ویڈیو وائرل

    کراچی میں گھر کی کھڑکی سے منشیات فروشی کا انکشاف، ویڈیو وائرل

    کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر ایک گھر کی کھڑکی سے ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات فروش ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک طرف کو پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران یعقوب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرتے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی میں جہانگیر روڈ کے علاقے بلوچ پاڑا میں کھلے عام گھر کی کھڑکی سے منشیات فروش ہورہی ہے اور لوگ کریمی مسجد کے قریب لائن لگاکر منشیات حاصل کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات و ویڈیوز کے مطابق بلوچ پاڑا منشیات فروشی کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں چھوٹا بابا لاڈلہ اور فہیمدہ نامی خاتون گھر کی کھڑکی سے ہول سیل اور ریٹیل ریٹ پر منشیات فروش کرتی ہیں۔

    منشیات فروشی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے بلوچ پاڑا کے منشیات فروشوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

  • بھارت میں مسلم چوڑی فروش پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں مسلم چوڑی فروش پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ہندو توا کے نام پر چوڑیاں فروخت کرنے والے غریب مسلم نوجوان کو سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں مسلم کشی اور ہندو انتہا پسندی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، مسلمان پر تشدد کا تازہ واقعہ بھارتی کی ریاست مدھیہ پردیش میں رونما ہوا جہاں چار سے پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مبینہ طور پر جھوٹا ہندو نام رکھنے کے الزام میں نوجوان بری طرح پیٹ ڈالا۔

    مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مسلمان نوجوان کو بلاجواز سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

    واقعے کی ایف آئی آر تھانے میں درج ہوئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم تین اب بھی فرار ہیں۔

    ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان نے اپنا جعلی ہندو نام رکھا ہوا ہے تاکہ کوئی اسے پریشان نہ کرے اور دو جعلی آدھار کارڈ بھ بنا رکھے تھے۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی بھارت میں مسلمان نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں پر ہندو انتہا پسندوں کے تشدد اور قتل کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

  • کشمیری بچوں کے کرارا جواب سے بھارتی صحافی کی بولتی بند، ویڈیو وائرل

    کشمیری بچوں کے کرارا جواب سے بھارتی صحافی کی بولتی بند، ویڈیو وائرل

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بھارت 70 برس سے بندوق اور ٹینک استعمال کرکے بھی کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھارتی صحافی کی کشمیری بچوں سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف کررہے ہیں۔

    گورنر پنجاب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری بچے بھارت سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہا ہے، بندوق اور ٹینک استعمال کرکے بھی 70 برس میں بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ 95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

  • ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے اسٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل

    ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے اسٹیج پر کبڈی شروع کردی، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : شادی کے دوران ورمالا (ہار) پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے اسٹیج پر دلہا کے ساتھ کبڈی کھیلنا شروع کردی، مہمان ہکا بکا رہ گئے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود شادی بیاہ کا سلسلہ جاری ہے، شادی کی رسومات کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    بھارت میں گزرتے وقت کے ساتھ شادی کا ماحول تبدیل ہوتا جارہا ہے اور اس پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں۔

    پرانے وقتوں میں دولہا اور دلہن اپنی شادی کے دوران اور اس کے بعد بھی ایک دوسرے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ سب کچھ تبدیل ہوگیا۔

    انٹرنیٹ پر بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک اور ویڈیو نے دھوم مچادی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا نے تو دلہن کی جانب سے پہنائے گئے ہار کو بڑے آرام سے ہار پہنا۔

    لیکن جب دلہن کی ہار پہننے کی باری آئی تو اس نے روایتی مشرقی دلہن کا معاملہ چھوڑ کر اپنا لہنگا سنبھالا اور اسٹیج پر اَدھر سے اُدھر بھاگنا اور اچھلنا شروع کردیا۔

    بے چارہ دلہا ہار لیے ایک طرف سے دلہن کے پیچھے بھاگنے لگا کہ اسے ہار پہنادے لیکن دلہن کی پھرتی کے آگے بے بس نظر آرہا تھا۔

    بلآخر دلہا میاں ہار پہنانے میں کامیاب ہوہی گئے، ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو کو 20 ہزار کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں نے شیئر کیا اور سیکڑوں صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

  • کرونا وائرس: مالی بحران کا شکار بھارتی خاتون کا شیرخوار بچے پر تشدد

    کرونا وائرس: مالی بحران کا شکار بھارتی خاتون کا شیرخوار بچے پر تشدد

    نئی دہلی : کرونا کے باعث مالی بحران سے متاثر ہونے والی خاتون نے سات ماہ کے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارتی شہریوں کو صرف جانی نقصان ہی نہیں پہنچایا بلکہ شدید مالی بحران سے بھی دوچار کیا ہے جس کا نتیجہ گھریلو تشدد کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو سات ماہ کے بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ گھر میں ساس، بہو، بیٹا اور سات ماہ کا بچہ مقیم ہیں اور گھر کا واحد کفیل بیٹا ہے جو کرونا لاک ڈاؤن کے باعث کئی ماہ سے بے روزگار ہے۔

    بے روزگاری کے باعث گھر مالی بحران کا شکار ہوا تو ساس بہو میں نوک جھونک شروع ہوئی، جس کا نتیجہ گھریلو تشدد کی صورت میں سامنے آیا اور مآں نے ساس کا سارا غصہ اپنے سات ماہ کے بچے پر نکال دیا۔

    پولیس نے ماں کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے کونسلنگ کی اور آئندہ شیرخوار پر تشدد نہ کرنے کی تنبیہ کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔

  • لاوے پر پیزا بنانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    لاوے پر پیزا بنانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    آتش فشاں کے بارے میں جب لوگ سنتے ہیں تو اس علاقے سے سیکڑوں میل دور چلے جاتے ہیں جہاں آتش فشاں پھٹنے والا ہوتا ہے مگر اب ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے آتش فشاں سے ابلنے والے لاوے پر پیزا بنانا شروع کردیا ہے۔

    ویسے تو پیزا بنانے کےلیے خاص قسم کے تندور یا اوون کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں درجہ حرارت 250 ڈگری سینٹی پر پیزا پکتا ہے لیکن وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے شوقیہ باورچی نے ہزار ڈگری سینٹی گریڈ گرم لاوے پر پیزا پکاکر دنیا کو حیران کردیا۔

    ڈیوڈ گارسیا نامی شخص شوقیہ شیف ہیں جو فروری سے ابل رہے پاکایا نامی آتش فشاں پر پیزا بناتے ہیں، ڈیوڈ کی لاوے پر پیزا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    پاکایا نامی آتش فشاں فروری سے بہہ رہا ہے جس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ ہیں لیکن ڈیوڈ نے اس لاوے کو اپنا باورچی خانہ بنالیا ہے اور اس اوپن ایئر باورچی خانے میں پیزا بنانے کےلیے انہوں نے عارضی میز، خصوصی کپڑوں، جوتوں اور برتنوں کا بھی انتظام کررکھا ہے جو شدید گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تازہ پیزا پکانے کے لیے وہ آتش فشاں کے قریب ہی پیڑے بناتے ہیں اور انہیں خاص ٹرے میں پھیلا کر گرم سرخ لاوے پر جمی راکھ میں 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیتے ہیں، تیار ہوجانے کے بعد وہ مقامی گاہکوں اور سیاحوں کو گرما گرم پیزا بھی وہیں پیش کرتے ہیں۔

    ویسے تو اس پیزا کا نام پاکایا پیزا ہے لیکن گاہکوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے ‘لاوا پیزا’ اور ‘وولکینو پیزا’ کے نام سے مشہور کردیا ہے۔

  • آتش فشاں پھٹنے سے راکھ بلند ہونے کا منظر، ویڈیو وائرل

    آتش فشاں پھٹنے سے راکھ بلند ہونے کا منظر، ویڈیو وائرل

    جکارتہ : انڈونیشیا میں دھماکوں کے بعد آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ آسمان میں 2.8 کلومیٹر کے دائرے تک پھیل گئی، راکھ پھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سینابنگ پہاڑ کے پھٹنے سے آتش فشاں آسمان میں پھیل گیا جس سے مسلسل دھویں اور راکھ کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کے علاقوں کا زلزلوں اور لاوے کی زد میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، راکھ کے کئی میٹر بلند اور 2.8 کلومیٹر تک پھیلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث قریبی علاقے کے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر حکام نے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے افراد کو ملبے کی راکھ اور برفانی تودے سے خبردار کرتے ہوئے 30000 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینابنگ مانیٹرنگ پوسٹ کے عہدیدار ارمین پوترا نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 15 ہلکے دھماکوں کے بعد آتش فشاں کے پھوٹ پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ انڈونیشیا میں 120 سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے ، جو "آگ کی انگوٹھی” پر واقع ہے۔

  • عاصم اظہر نے اسٹرنگز کے گانے گانا شروع کردئیے، ویڈیو وائرل

    عاصم اظہر نے اسٹرنگز کے گانے گانا شروع کردئیے، ویڈیو وائرل

    کراچی : معروف گلوکار عاصم اظہر کی مشہور پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے گانے گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، اداکارہ سجل علی بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیے بنا نہ رہ سکیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سوشل میڈیا انفلوئنیسر میراب علی بھی نظر آرہے ہیںم جنہوں نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

    میراب علی نے لکھا کہ دو مختلف قسم کے لوگ اسٹرنگز کے گانوں کو گانے کی کوشش کررہے ہیں اور ساتھ ہی بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا سے دوبارہ گروپ بنانے کی درخواست کی۔

    عاصم اظہر کی آواز میں وائرل ہونے والا اسٹرنگز کا گانا سجنی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  • ٹی وی شو کے دوران مہمان خوفناک حادثے کا شکار، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    ٹی وی شو کے دوران مہمان خوفناک حادثے کا شکار، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    بوگوٹا : کھیلوں کے معروف چینل میں شو کے دوران خوفناک حادثے نے میزبان و مہمان کو خوفزدہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹی شو کے دوران خوفناک حادثہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر میں کھیلوں کے معرور چینل پر ٹاک شو جاری تھا کہ اچانک بڑی ٹی وی اسکرین مہمان پر آگری۔

    ہوا کچھ یوں کہ میزبان ڈسپلے اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرتے کرتے اپنی سیٹ پر آکر بیٹھا ہی تھا کہ اچانک ڈسپلے اسکرین مہمان پر آگری۔

    سوشل میڈیا رپ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکرین گرنے سے مہمان کا چہرہ میز پر لگتا ہے لیکن خوش قسمتی سے مہمان کو صرف معمولی چوٹیں آئیں۔

    اچانک حادثے پر میزبان دنگ ہوا لیکن پھر سنبھلتے ہی فوراً پروگرام میں بریک کا اعلان کر دیا، حادثے کا شکار ہونے والے صحافی کو چہرے پر خراشوں کے ساتھ معمولی چوٹ آئی، حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • اسٹار شپ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ، ویڈیو وائرل

    اسٹار شپ کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ، ویڈیو وائرل

    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ایس این 10 پروٹوٹائپ اسپیس کرافٹ نے پرواز کے بعد کامیاب لینڈ کی تاہم لینڈ کرتے ہی تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا گیا، جس میں اسٹار شپ کو لینڈ کرنے کی کامیابی حاصل ہوئی اور ابھی کمپنی کا عملہ کامیابی کا جشن مناہی رہا تھا کہ اسٹار شپ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

    اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس سے پرواز بھری اور پھر کامیاب لینڈنگ کی تھی تاہم چند ہی لمحوں بعد وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

    کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ مکمل ناکامی نہیں ہے، ٹیم نے زبردست کام کیا اور ایک دن اسٹار شپ کی پروازیں انسانوں اور سو ٹن سامان کو چاند اور مریخ پر پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اسٹار شپ ایس این 10 نےکافی حد تک کامیابی حاصل کرلی تھی، اسکے مقابلے میں دسمبر میں ایس این 8 لینڈنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ فروری میں ایس این 9 کو ناکامی کا سامنا ہوا۔