Tag: video goes viral

  • مشہور ویڈیو کانفرنسنگ ایپ پر سماعت کے دوران وکیل بلی بن گیا

    مشہور ویڈیو کانفرنسنگ ایپ پر سماعت کے دوران وکیل بلی بن گیا

    واشنگٹن : امریکا میں زوم ایپ کے ذریعے کیس کی سماعت میں مصروف وکیل فلٹر آن ہونے کی وجہ سے اچانک بلی بن گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وکیل کے بلی بننے کا دلچسپ واقعہ ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی 349 ویں سماعت کے دوران پیش آیا جب جج رائے فرگوسن نے ورچوئل سماعت شروع کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ورچوئل کورٹ میں دو وکیل اور ایک بلی موجود ہوں گے۔

    ورچوئل کورٹ میں کیس لڑنے والی نیلی آنکھوں والی خوبصورت بلی دراصل کاوٗنٹی اٹارنی راڈ فنٹن تھے جن کا چہرہ فلٹر کے باعث چھپ گیا تھا۔

    جج نے وکیل نے کہا کہ جناب فونٹن مجھے یقین ہے کہ آپ نے ویڈیو کی سیٹنگ میں جاکر فلٹر آن کردیا ہے، جس پر مسٹر فنٹن نے کہا کہ ان کا اسسٹنٹ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں بلی نہیں ہوں اور یہیں لائیو آرہا ہوں‘، جس پر جج نے کہا کہ ’میں دیکھ سکتا ہوں‘۔

    ڈسٹرکٹ کورٹ کی ورچوئل سماعت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر جج فرگوسن نے ٹوئٹ کیا کہ ’’زوم ایپ سے متعلق اہم تجویز، اگر آپ کا بچہ کمپیوٹر استعمال کرتا ہے تو ورچوئل سماعت سے قبل زوم ویڈیو چیک کرلیں اور فلٹر بند کردیں‘۔

    راڈ فنٹن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ زوم ایپ کا فلٹر کیسے آن ہوا انہیں اس بات کا بلکل بھی علم نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے سیکریٹری کے کمپیوٹر سے ورچوئل سماعت کے لیے آن لائن ہوا تو دیگر وکلا بھی آن لائن ہوچکے تھے اور ہم سب منتظر تھے کہ جج کیس کی سماعت شروع کریں۔

    فنٹن نے کہا کہ سب کے چہرے کھل چکے تھے لیکن میرا چہرا نظر نہیں آرہا تھا بلکہ میری بلی کی شکل نظر آرہی تھی، پھر جج نے فلٹر ہٹانے میں میری مدد کی اور کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقی کھلاڑی کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقی کھلاڑی کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کھلاڑی نے شاندار کیچ لے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم وہ زیادہ سود مند ثابت نہ ہوسکا،

    پاکستان کو ٹیم کے مجموعی اسکور 21 رنز پر اس وقت پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر عمران بٹ صرف 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 21 رنز کے اسکور پر ہی پاکستان کی دوسری وکٹ گری، پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 15ویں نمبر پر آنے والے اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے پر قومی ٹیم پریشر میں آگئی، جنوبی افریقی کپتان نے پاکستانی بلے بازوں پر مزید پریشر بڑھاتے ہوئے فیلڈنگ سیٹ کی، اسی دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر نورٹ جی کی گیند پر شارٹ لیگ پر کھڑے جنوبی افریقہ کے فیلڈر ایڈن مارکرم نے ان کا شاندار کیچ تھام کر پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔صرف چھ رنز بنانے والے عابد علی بھی اس شاندار کیچ پر ششد رہ گئے اور چند سینکڈ تک پچ پر حیران وپریشان کھڑے رہے، بعد ازاں پویلین کی جانب لوٹ گئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی فیلڈر کی ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤئنٹ سے شیئر کی ہے، جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔

  • محمد رضوان کا ناقابل یقین رن آؤٹ، ویڈیو وائرل

    محمد رضوان کا ناقابل یقین رن آؤٹ، ویڈیو وائرل

    کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے بلے باز ریسی وینڈرڈوسن نے فہیم اشرف کی گیند پر لینے کی کوشش کی ، مگر دوسرے اینڈ پر موجود ڈین ایلگر نے رنز لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، اسی دوران کپتان بابر اعظم کی عمدہ تھرو محمد رضوان تک جاپہنچی۔

    Image

    وکٹ کیپر نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ عمدہ ڈائیو کے زریعے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی اننگز کا خاتمہ کردیا، محمد رضوان کی جانب سے ریسی وینڈرڈوسن کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ دل کھول کر محمد رضوان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  رضوان نے لاج رکھ لی، تیسرا ٹوئٹنی پاکستان کے نام

    ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی ٹاپ فارم جاری رکھے ہوئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ماضی کے بلے بازوں گنگولی، ڈریوڈ، سنگاکارا اور ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑا تھا۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیا جاچکا ہے۔

     

  • رشتے کا معاملہ: دیور کا بھابی پر سربازار وحشیانہ تشدد

    رشتے کا معاملہ: دیور کا بھابی پر سربازار وحشیانہ تشدد

    چونیاں : پنجاب میں دیور نے رشتے کے معاملے پر دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابی کو سربازار وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق تشدد کی یہ شرمناک روداد پنجاب کے ضلع قصور کے شہر چونیاں میں لکھی گئی جہاں سموں والا کے علاقے میں دیور نے دو ساتھیوں کے ہمراہ خاتون پر تشدد کیا۔

    ملزمان نے گزشتہ روز خاتون کو گھر سے زبردستی نکال کر سربازار تشدد کا نشانہ بنایا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابی کو بالوں سے پکڑ کر بیچ سڑک پر گھسیٹ رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راہگیروں اور محلہ کی خواتین نے ملزمان سے متاثرہ خاتون روبینہ بی بی کی جان بچائی، جو اب تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    خاوند نے موقف اپنایا ہے کہ ملزم ایوب کی بہن کے ساتھ متاثرہ خاتون روبینہ بی بی کے بھائی کا رشتہ طے ہوا تھا جو ٹوٹ گیا، اس تنازع پر دیور نے اپنی بھابی پر وحشیانہ تشدد کیا۔

  • ڈولفن کی معصوم بچّے کے ساتھ اٹکھیلیاں، ویڈیو وائرل

    ڈولفن کی معصوم بچّے کے ساتھ اٹکھیلیاں، ویڈیو وائرل

    ڈولفن کی کمسن بچے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    عام طور پر بچوں کو آپس میں یا پالتو جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈولفن کو بچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مائیکل اینڈریس نامی سوشل میڈیا صارفین کی وال سے یہ منفرد ویڈیو شیئر ہوئی، جس میں متعدد ڈولفن مچھلیوں کو سوئمنگ پول میں انسانوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن انہیں میں ایک ڈولفن ایسی بھی ہے جو پول سے باہر کھڑے بچے کے ساتھ بال کھیل رہی ہے۔

    بچہ ڈولفن کی جانب بال پھینکتا ہے جسے وہ اپنے منہ پکڑ کر واپس بچے کی جانب پھینکتی ہے،بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈولفن بھی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

    ویڈیو فیس بک پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی، جسے اب تک لاکھوں دیکھ چکے ہیں، 71 ہزار صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ 1500 افراد نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

  • ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ کیوں دیا؟

    ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ کیوں دیا؟

    عام طور پر لڑکی کے گھر والے داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگر اب کی بار ساس نے انوکھا تحفہ دے کر روایات کو توڑ دیا۔

    ساس کی جانب سے انوکھا تحفہ دئیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاکستانی خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    ساس کی جانب سے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

    اختیار حسین نامی ٹوئٹر صارف نے مذکورہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے مطالبے پر غور کیا جائے‘۔

    دلہا کو کلاشنکوف کا تحفہ دئیے جانے پر ریحان عابدی نامی فیس بک صارف نے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔۔ ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا‘۔

  • خونخوار تیندوے نے ہرن کے بچے کو گود لےلیا، ویڈیو وائرل

    خونخوار تیندوے نے ہرن کے بچے کو گود لےلیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ صارفین دنگ رہ جاتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خونخوار جانور کو اپنے شکار کو پالتے دیکھا گیا ہے۔

    جی ہاں! یہ کوئی معمولی شکاری نہیں بلکہ تیندوا ہے جو جانوروں کو باآسانی اپنی خوراک بناتا ہے لیکن اگر کوئی انسان بھی اس کی گرفت میں آگئے تو اس کا بچنا مشکل نہیں ناممکن ہے لیکن ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک تیندوے کو نومولود ہرنوٹے (ہرن کا بچہ) کو پالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو گرافر نے اپنے کیمرے سے یہ غیر معمولی ویڈیو بنائی جس میں ایک چند لمحے قبل ہی جنم لینے والے ہرنوٹے کو تیندوے نے گود لے لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن بچے کو جنم دے رہی ہوتی ہے اور جیسے ہی ہرناٹا دنیا میں آتا ہے ہرن بچے کو چھوڑ کر فرار ہوجاتی ہے کیونکہ پیچھے سے تیندوا حملہ آور ہوجاتا ہے۔

    تیندوے نے ہرنوٹے کو کھانے کے بجائے اسے گود لے لیا اور پالنا شروع کردیا۔

  • بھارتی حکام کی گینگ ریپ کا شکار لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    بھارتی حکام کی گینگ ریپ کا شکار لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی حکام نے اجتماعی زیادتی کا شکار اور علاج کے دوران مرنے والی دلت لڑکی کے والدین کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہاتھرس میں گینگ ریپ اور تشدد کے بعد موت کو گلے لگانے والی لڑکی کے والدین کو دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے باعث ریاست میں دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم ایم متاثرہ لڑکی کے باپ کو دھمکی دے رہا ہے کہ ’آپ اپنا اعتبار ختم کریں، میڈیا والوں کے بارے میں آپ کو بتادوں کے آج آدھے چلے ہیں کل تک باقی بھی چلے جائیں گے صرف ہم ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اب آپ کی مرضی ہے کہ آپ کو بار بار بیان بدلنا ہے یا نہیں، ایسا ہو ہم بھی بدل جائیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اترپردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی نہیں ہوئی جبکہ ایک سینئر پولیس اہلکار نے تو یہاں تک دعویٰ کردیا کہ لڑکی کا ریپ ہی نہیں ہوا۔

    بھارت : اجتماعی زیادتی اور قتل ہونے والی دلت لڑکی کو انصاف نہ مل سکا

    خیال رہے کہ بھارت میں 14 سمتبر کو رونما ہونے والے واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، زیادتی کے بعد 19 سالہ دلت لڑکی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں جبکہ اُس کی زبان بھی کاٹ دی گئیتھی تاکہ وہ کچھ بول نہ سکے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں زیادتی کا شکار دلت لڑکی کی لاش پولیس نے زبردستی جلادی

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2018 کے مقابلے 2019 میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اس مدت میں فی ایک لاکھ پر جرائم کی شرح 58.8 فیصد سے بڑھ کر 62.4 فیصد ہوگئی۔

  • پاکستان سپر لیگ کی شہرت امریکا تک پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ کی شہرت امریکا تک پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    نیویارک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی شہرت امریکا تک پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی مزاحیہ پروگرام ’فیملی گائے‘ میں کراچی کنگز کے چرچے ہونے لگے، پروگرام کے کردار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مداح کے طور پر دکھائی دئیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے دونوں کردار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی جرسی پہنے ہوئے ہیں اور روایتی انداز میں اپنی ٹیموں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل کی امریکا میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی مداح بھی خوشی سے سرشار ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈینس نے لکھا کہ ’انہوں نے پی ایس ایل کا انتخاب کیا اور بھارتی لیگ آئی پی ایل کو منتخب نہیں کیا۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب رہتے ہیں اور میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوجاتے ہیں۔

    کراچی اور لاہور کے شہریوں کی جانب سے اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا جاتا ہے۔

  • کنارے پر بیٹھا نوجوان سمندر میں جاگرا، ویڈیو وائرل

    کنارے پر بیٹھا نوجوان سمندر میں جاگرا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : سیر و تفریح کےلیے سمندر کنارے کا رخ کرنے والا نوجوان سمندر میں جاگرا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں واقع تاریخی مقام گیٹ وے آف انڈیا پر سیر و تفریح کےلیے آنے والا نوجوان بڑی مشکل میں گرفتار ہوگیا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وجے والمیکی نام کا 27 سالہ جوان اچانک چکر آنے کی وجہ سے سمندر میں جا گرا تاہم متاثرہ نوجوان کی خوش قسمتی تھی کہ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو سمندر سے زندہ بچالیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان سیر و تفریح کےلیے گیٹ وے آف انڈیا آیا تھا اور سمندر کنارے بیٹھ گیا تھا، کچھ دیر بعد اسے چکر آئے اور وہ پانی میں گر گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں کے باعث پولیس نے شہریوں و سیاحوں کو سمندر کی طرف جانے سے منع کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار حادثے سے بچا جاسکے۔