Tag: video goes viral

  • بیروت پھر خوفناک آگ کی لپیٹ‌ میں‌ آگیا، ویڈیو وائرل

    بیروت پھر خوفناک آگ کی لپیٹ‌ میں‌ آگیا، ویڈیو وائرل

    بیروت : لبنانی دارالحکومت میں ایک مرتبہ پھر شعلے بھڑک اٹھے، شہری جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کا پیرس سمجھا جانے والا لبنانی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ دوبارہ شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

    سوشل میڈیا لبنانی بندر گاہ پر خوفناک آتشزدگی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں کو افراتفری کی حالت میں جان بچاکر ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایندھن اور ٹائر میں آگ لگائی جارہی تھی جو اچانک خوفناک شکل اختیار کرگئی جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گودام میں رکھے ایندھن اور ٹائر میں لگی ہے۔

    لبنانی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے اور اس مہم میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

    مقامی ٹی وی چینلوں سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق بندرگاہ کے نزدیک جن کمپنیوں کے دفاتر ہیں، ان کے ملازمین کو علاقے سے باہر جانے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔ بندرگاہ کے پاس سے گزرنے والی اہم سڑک کو بھی فوج نے بند کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو بیروت کی بندر گاہ پر دو خوفناک دھماکے ہوئے جس کے اثرات 20 سے 30 کلومیٹر دور تک گئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے تاہم موجودہ حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

  • دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وطن واپسی پر بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی بیگ تھامے ایئرپورٹ سے باہر آرہے ہیں اور ان کا بیٹا انتظار میں کھڑا ہوتا ہے جب بابا پہنچتے ہیں تو وہ فیس ماسک کی وجہ سے انہیں پہچان نہیں پاتا۔

    بعدازاں اظہر علی فیس ماسک ہٹاتے ہیں تو وہ بابا کو فوراً پہچان لیتا ہے اور ان سے گلے لگنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیتا ہے۔

    ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اب تک ویڈیو پر 1.5 ہزار کے قریب لائیکس اور 174 صارفین ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد نے تبصرہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو یقینی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • کراچی، شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    کراچی، شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارش کے باعث پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی، شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب پولیس موبائل بھی ریلے میں پھنس گئی شہریوں نے پولیس اہلکار وں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

    موسلا دھار بارش کی وجہ سے شارع فیصل دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے نرسری کے قریب پولیس موبائل بند ہوگئی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار ریلے میں پھنس گئے۔

    نرسری پر پانی کی سطح بلند ہونے سے پولیس اہلکاروں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے اہلکاروں کی مدد کی اور انہیں ڈوبنے سے بچانے کے لیے رسی کا سہارا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار کو پانی کے تیز بہاؤ کے درمیان ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچایا جارہا ہے۔

    کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا ٹرف بحیرہ عرب اورجنوبی سندھ پر تاحال موجود ہے، بلوچستان سے بھی ایک ٹرف مغرب کی جانب سے داخل ہورہا ہے۔

  • مینڈک کی سانپ پر سواری کی ویڈیو وائرل

    مینڈک کی سانپ پر سواری کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: سانپ کو دیکھتے ہی ہر کوئی خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن مینڈک نے سانپ پر سواری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران ہوجاتے ہیں اسی طرح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سانپ کی پیٹھ پر مینڈک سواری کررہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مینڈک بلا خوف و خطر سانپ کی پیٹھ پر سواری کررہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو کو ٹویٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات (آئی ایف ایس) کے افسر سوسنتا نندا نے شیئر کیا اور کیپشن لکھا کہ ’شکار شکاری پر سوار ہے۔‘

    انہوں نے واقعے کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے دوستوں کو قریب رکھیں اور دشمنوں کو ان سے بھی زیادہ قریب۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مینڈک سانپوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصادم میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ ایک غیرمعمولی ویڈیو ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویتنام میں ایک ننھے چوزے نے سفید سانپ پر سواری کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

  • نوجوانوں نے شرط لگاکر زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    نوجوانوں نے شرط لگاکر زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    صادق آباد : نوجوانوں نے چند لمحے کی خوشی اور کھیل کھیل میں زندگی داؤ پر لگا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر صادق آباد کے چولستانی علاقے سے یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک نوجوان کو ہائی ولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    چولستان کے رہائشی نوجوان نے چند لمحوں کی خوشی اور کھیل کھیل میں جان کی بازی لگادی، نوجوان شرط لگاکر تیزی سے بجلی کھمبے پر چڑھا اور اونچائی پر پہنچ کر دونوں ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے جیت کا جشن بھی منایا۔

    نوجوانوں کیے اس خطرناک کھیل اور زندگی خطرے میں ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پھرتی پر سراہا گیا جبکہ بیشتر نے زندگی داؤ پر لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • ماسک نہ لگانے کی وجہ پوچھنے پر افسر آپے سے باہر، معذور خاتون پر بہیمانہ تشدد

    ماسک نہ لگانے کی وجہ پوچھنے پر افسر آپے سے باہر، معذور خاتون پر بہیمانہ تشدد

    نئی دہلی : بھارت میں ڈپٹی مینیجر کو ماسک پہنو کہنا معذور خاتون کا جرم بن گیا، درندہ صفت شخص نے معذور خاتون کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ظلم و بربریت کی داستان بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں رقم ہوئی جہاں ایک سرکاری افسر نے اپنی خاتون ملازم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے اور محفوظ رہنے کےلیے سماجی دوری اختیار کرنے اور عوامی مقامات و دفاتر میں ماسک پہننے کا کہا گیا ہے، لیکن بھارت میں سرکاری افسر کو ماسک پہننے کا کہا تو وہ بربریت پر اتر آیا۔

    واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ محکمہ سیاحت میں ملازمت کرنے والی معذور خاتون نے کرونا کے باعث اپنے ڈپٹی مینیجر سے ماسک پہننے کا کہا تھا جس پر وہ طیش میں آگیا اور خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھیسٹنے لگا اور آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔

    دفتر میں موجود دیگر لوگوں نے بھاسکر نامی سرکاری افسر کو معذور خاتون پر ظلم کرتا دیکھا تو خاتون کی مدد کو ڈورے اور درندہ صفت انسان سے خاتون کی جان چھڑائی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاسکر نامی سرکاری افسر نے ماسک نہیں پہنا ہوا۔

    پولیس نے خاتون کی شکایت پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے معذور خاتون ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے، احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے سمیت متعدد دفعات تحت مقدمہ درج کرلیا۔

  • بھارت، استعمال شدہ پی پی ای کٹ میں لکڑیاں اٹھائی جانے لگیں، ویڈیو وائرل

    بھارت، استعمال شدہ پی پی ای کٹ میں لکڑیاں اٹھائی جانے لگیں، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں استعمال شدہ پی پی ای کٹ میں لکڑٰیاں لے کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آگرہ میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو بچے استعمال کشدہ پی پی ای کٹ میں لکڑیاں گھر لے کر جانے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بچوں نے بتایا کہ لیبارٹری کے قریب ایک تدفین والی جگہ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے استعمال شدہ پی پی ای کٹ ملی ہے۔

    بچوں نے مقامی نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے لکڑی لے جانے کے لیے سفید سوٹ کا استعمال کیا، بعدازاں جب ہم گھر پہنچے تو ہمارے والدین نے ہمیں فوری طور پر اس سوٹ سے جان چھڑانے کا کہا اور ہم نے اسے قریبی نالہ میں پھینک دیا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں بچوں کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے اور وہ کام کی تلاش میں راجستھان کے بھرت پور سے آگرہ آئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

    بچوں میں سے ایک کے والد اوم پرکاش کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ پی پی ای کٹ کے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے اور نہ ہی انہیں معلوم تھا کہ پی پی ای کٹ کیا ہوتی ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر پربھت اگروال کا کہنا ہے کہ صرف وہی پی پی ای کٹ نقصان دہ یا مضر ثابت ہوسکتی ہے جسے طبی عملے نے استعمال کیا ہو۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بچوں اور ان کے اہلخانہ کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں چیتوں نے دہشت پھیلا دی، ویڈیو وائرل

    مقبوضہ کشمیر میں چیتوں نے دہشت پھیلا دی، ویڈیو وائرل

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں چیتوں کا گروہ کی صورت میں انسانی علاقوں میں گشت بڑھنے لگا، چیتوں سے خوفزدہ شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات سے کارروائی کی درخواست کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر ضلع اننت ناگ میں چیتوں نے انسانوں کا جینا دشوار کردیا، ضلع اننت ناگ کے علاقے ہائی گراؤنڈ میں روزانہ چیتوں نے گروہ کی صورت میں گشت شروع کردیا۔

    چیتوں کے اس طرح انسانی آبادی میں آنے سے شہری انتہائی خوفزدہ ہیں تاہم ابھی تک چیتوں نے کسی انسان پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی شہری نے چیتے کو ہلاک کیا ہے۔

    چیتوں کے انسانی آبادی میں گشت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، شہریوں نے چیتوں کے گشت سے متعلق محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کرکے بروقت کارروائی کرنے کا کہا ہے تاکہ شہریوں کو خوف و ہراس سے نجات دلائی جاسکے۔

    شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات سے گزارش کی ہے کہ چیتوں کو انسانی بستیوں میں آنے سے روک کر ہمارے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک چیتے نے ہائی گراؤنڈ کی انسانی بستی میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر شہریوں نے اسے مار ڈالا تھا تاہم اس دفعہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ چیتوں کو پکڑنے کےلیے سارے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں لیکن جب تک محکمہ جنگلی حیات اپنی کارروائی نہیں کرتا تب تک شہری شام کے اوقات میں اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور خصوصاً بچوں کو نہ نکلنے دیں۔

  • مستحقین کے ملبوسات چرانے والا گروہ گرفتار

    مستحقین کے ملبوسات چرانے والا گروہ گرفتار

    ریاض : سیکیورٹی فورسز نے مستحق افراد کےلیے رکھے کپڑو چور کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چوروں نے مستحقین کو بھی نہ بخشا، لیٹروں کے ایک گروہوں نے مستحقین کےلیے رکھے کپڑے چوری کرنا شروع کردئیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوگئی۔

    خلیجی ریاست میں متعدد تنظیمیں کئی مقامات پر ملکی و غیر ملکی مستحق افراد کےلیے کیبن رکھواتی ہیں جس میں کپڑے ہوتے ہیں، یہ کپڑے زائد الاستعمال اور پرانے ہوتے ہیں، ان ملبوسات کو ریاست کے صاحب استعطاعت افراد کی جانب عطیہ کیا جاتا ہے۔

    کیبنوں سے ملبوسات کی چوری سے متعلق فلاحی تنظیموں نے پولیس کو بھی مطلع کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

    مستحقین کے کپڑوں کی چوری سے متعلق خبر سن کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی انتہائی غم و غصّے کا اظہار کیا۔

  • شادی کے جوڑے میں طلاق کا جشن، ویڈیو وائرل

    شادی کے جوڑے میں طلاق کا جشن، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی خاتون نے طلاق کا جشن مناکر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا، شادی کے جوڑے میں طلاق کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اگر میاں بیوی کے درمیان اختلافات دور نہ ہوں تو قرآن کریم (سورۃ النساء ۳۵) کی تعلیم کے مطابق دونوں خاندان کے چند افراد کو حکم بناکر معاملہ طے کرنا چاہئے۔

    غرضیکہ ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ ازدواجی رشتہ ٹوٹنے نہ پائے، لیکن بعض اوقات میاں بیوی میں صلح مشکل ہوجاتی ہے، تو طلاق ہی تنازعات سے بچنے کا واحد راستہ بچتا ہے لیکن کسی خاتون کو طلاق لینے پر جشن مناتے ہوئے نہیں دیکھا۔

    یہ دلچسپ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ’#حفل_ امیرہ_ الناصر‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ چل رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس پر تبصرے کررہی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیرہ الناصر نے کچھ لمحے قبل اپنے شوہر سے طلاق لی اور پھر شادی کا جوڑا پہن کر اس کا جشن منایا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیرہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیے جشن منارہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امیرہ الناصر کو اس عمل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امیرہ الناصر کا کہنا ہے کہ میں نے دنیا کو پیغام دینے کےلیے ایسا کیا تاکہ انہیں بتاسکوں کہ میں علیحدگی پر خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا اہم مقصد سعودی لڑکیوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ زندگی کسی ایک شخص تک محدود نہیں ہوتی، کوئی بھی شخص کتنا ہی اہم ہو زندگی اس پر تمام نہیں ہوتی۔

    امیرہ الناصر نے کہا کہ جلد گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر سیر سپاٹا کروں گی، یہ زندگی کا اہم مرحلہ ہے گزر جائے گا۔

    انہوں نے خواتین کو متوجہ کرتے ہوئے کہ ‘طلاق دینے والے کو مردہ سمجھ لو اور غم نہ کرو’۔

    ایک اور صارف نے لکھا ‘طلاق سے امیرہ کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے، لگتا ہے طلاق دینے والا خاوند اسے بے حد عزیز تھا۔ امیرہ کی آنکھیں آنسوﺅں سے تر ہیں’۔

    دوسری ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’امیرہ بہادر خاتون ہے، نجی آزادی میں فراست اور جرات کا مظاہرہ کیا اور ناپسندیدہ ماحول سے ٹکر لی۔