Tag: video goes viral

  • آگ بجھانے کے لیے اب پانی کی ضرورت نہیں، ویڈیو وائرل

    آگ بجھانے کے لیے اب پانی کی ضرورت نہیں، ویڈیو وائرل

    سردی کے موسم میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا جاتا ہے۔

    آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری رسپانس دیتا ہے اور مذکورہ مقام پر پہنچتا ہے لیکن جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچتا ہے بیشتر چیزیں جل کر راکھ ہوچکی ہوتی ہیں اور بعض اوقات تو اس طرح کے حادثات میں ہلاکتیں بھی رونما ہوجاتی ہیں۔

    فائر بریگیڈ کا عملہ فائر ٹینڈر کے ذریعے آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور تقریباً خوفناک آتشزدگی پر قابو پانے میں عملے کو ایک دن بھی لگ جاتا ہے جب تک فیکٹری یا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا ہوتا ہے۔

    گاڑی، فیکٹری، دکان یا گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے اب پانی کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ایسا کپڑا ایجاد کرلیا گیا ہے جو چند سیکنڈز میں آگ پر قابو پالیتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف کنٹینر رکھے ہیں اور دوسری طرف کار میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ نے گاڑی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تاہم فائر فائٹرز حیران کن طور پر پانی سے آگ بجھانے کے بجائے ایک بڑے کپڑے کا استعمال کررہے ہیں۔

    پیلے رنگ کے اس کپڑے کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کار کے اوپر لے جایا جاتا ہے اور آگ فوراً ہی بجھ جاتی ہے، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ واقعہ کس جگہ رونما ہوا ہے۔

  • طالبہ کے بیگ سے سانپ نکلنے پر کھلبی مچ گئی، ویڈیو وائرل

    طالبہ کے بیگ سے سانپ نکلنے پر کھلبی مچ گئی، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب میں ایک طالبہ اپنے بیگ میں سانپ چھپا کرآئی تاکہ اپنے ساتھی طالب علموں کو ڈرا سکے لیکن سانپ بیگ سے نکل کر لیب میں رینگنے لگا جس نے طلبہ میں خوف و ہراس پیدا کردیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع طیبہ یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیب میں ایک سانپ کو رینگتے دیکھا گیا لیبارٹری میں موجود طلباء و طالبات شدید خوفزدہ ہوگئے۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک سانپ کو لیب میں رینگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سعودی طالبہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ زہریلا سانپ نہیں ہے، میں صرف اپنے ہم جماعتیوں کو ڈرانے کےلیے اپنے بیگ میں بے ضرر سانپ چھپا کر لے گئی تھی۔

    واقعے کی خبر ملتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو طلب کیا، ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کردیا۔

    چڑیا گھر انتطامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ سانپ بے ضرر اور کم عمر ہے۔

    ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا سانپ خصوصی طور پر سانپ پالنے کے شوقین افراد بیرون ملک سے منگواتے ہیں یہ ابو سیور نامی نسل کا سانپ ہے جو سعودی عرب میں نہیں پایا جاتا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سانپ لانے والی طالبہ کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فلسطینی والد کی شیر خوار بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، حکام کا تحقیقات کا حکم

    فلسطینی والد کی شیر خوار بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، حکام کا تحقیقات کا حکم

    ریاض : بچی پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، عوام کی نے سفاکانہ سلوک والے شخص کوقانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں مملکت میں مقیم فلسطینی شہری کو ایک شیرخوار بچی پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے،بچی پر تشدد کا مرتکب شخص بچی کا والد بتایا جاتا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور بچی پر تشدد کرنے اور ان سے سے سفاکانہ سلوک والے شخص کوقانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،سعودی حکام نے ویڈیو کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    سعودی عرب میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ترجمان خالد ابوالخیل نے کہا متعلقہ مراکز تک پہنچنے والی معلومات کی تصدیق کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والے شخص کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بورس جانسن کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار بے ہوش، ویڈیو وائرل

    بورس جانسن کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار بے ہوش، ویڈیو وائرل

    لندن : شیڈو ہوم سکریٹری ڈیان ایبٹ نے کہا کہ جانسن نے ان پولیس طلباءکو انتظار کرنے پر مجبور کیا اور ان میں سے ایک بیہوش ہو گیا،سوشل میڈیا پر بورس جانسن کو تقریر جاری رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شمالی انگلینڈ میں پولیس کالج میں ایک تقریب سے خطاب میں اس وقت ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب وہ تقریر کررہےتھے تواچانک ان کے پیچھے کھڑی ایک خاتون پولیس اہلکار تھکاوٹ کے باعث بے ہوش ہوگئی۔

    بورس جانسن نے خاتون پولیس اہلکار کی طرف پیچھے مڑ کردیکھا مگراپنی تقریر جاری رکھی جس پرانہیں عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے،اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے بڑے پیمانے شیئرکرنے کے ساتھ اس پرتبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق شمالی انگلینڈ میں یارکشائر پولیس کالج کے طلباءسے خطاب کے دوران نوجوان خاتون پولیس اہلکار وزیر اعظم بورس جانسن کے بالکل پیچھے کھڑی تھی اور اس کے ارد گرد وزیراعظم کے اسکواڈ میں شامل دیگر اہلکاربھی قطار میں کھڑی تھیں،اس دوران ایک اہلکار پر تھکاوٹ تھکاوٹ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔

    بورس جانسن اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہیں؟ اس کے بعد خاتون اہلکار کی پرواہ کیے بغیر اپنی تقریر جاری رکھی۔ جبکہ پولیس اہلکار نیم بے ہوشی کے عالم میں زمین پر بیٹھ گئی تاہم ، وزیر اعظم نے مذاق کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے، شاید یہ اس بات کی علامت ہے کہ مجھے اپنی بات جلدی ختم کرنی چاہیے۔

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر ختم کرنے سے چند لمحے پہلے ہی پولیس خاتون کو ہوش آیا۔سوشل میڈیا پر بورس جانسن کے طرز عمل پرسخت تنقید کی جا رہی ہے۔

    شیڈو ہوم سکریٹری ڈیان ایبٹ نے کہا کہ جانسن نے ان پولیس طلباءکو انتظار کرنے پر مجبور کیا اور ان میں سے ایک بیہوش ہو گیا،یہ حیرت کی بات نہیں ہے، انہوں نے دیکھا کہ کیا ہوا لیکن اسے نظرانداز کیا۔اس سے ہمیں اس شخص کی نوعیت کا پتہ چلتا ہے۔