لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے آزادی مارچ کے موقع پر عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان جاری کرنے پر پورے تھانے کے عملے کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی جبکہ تھانے کے تمام عملے کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عملے کے موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا، انہوں نے ملزم کا بیان لیک ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو سختی سے ہدایت دی کہ فوری تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں، قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پرویز الہٰی نے اسپتال جاکر عمران خان کی عیادت کی
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے شوکت خانم اسپتال پہنچ کر زخمی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے۔
اس حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان لیگل اسٹیٹس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی جلدی کیسے مبینہ ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو کو میڈیا پر چلوا دیا گیا، عابد زبیری نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمارے قومی لیڈر اب محفوظ ہیں، عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
لاہور: این اے 133ضمنی الیکشن کیلئےمبینہ طور پرووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو لیک ہوگئی، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہےہیں وہاں لیگی امیدوار کےپوسٹرز آویزاں ہیں۔
فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ قرآن پر حلف،نام کا اندراج اور رقم دی جارہی ہے جبکہ ووٹ خریدنے والوں نے ماسک پہن رکھےہیں۔
مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہے،پیسےکا لالچ دےکر ووٹ خریدےجارہےہیں جو کہ کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابی قوانین کے مطابق کسی کےضمیر کو نہیں خریداجاسکتا، ویڈیوز سےثابت ہورہاہے کہ باقاعدہ ضمیرخریدےجارہےہیں، الیکشن کمیشن کواس سےبڑا کیاثبوت چاہیے؟ فوری نوٹس لینا چاہیے۔
لاہور کے حلقہ این اے 133میں ضمنی الیکشن 5دسمبر کو ہوگا۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ الیکشن سے پہلے باہر ہوچکے ہیں اور ان کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں رجسٹرڈ نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہوچکے ہیں۔
Masoomana Sawaal to ECP – Is this video enough to disqualify PMLN from #NA133 Elections? They are buying votes by exploiting poor people's circumstances and here is the video evidence. pic.twitter.com/XcfpC3goli
لالہ موسیٰ: مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں بچے کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ کو سخت دباؤ کا سامنا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کے وقت تھانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں ذمہ دار گاڑی کو نامعلوم گاڑی قرار دے دیا گیا جب کہ بچے کے مجبور چاچا سے زبردستی ہاں میں ہاں کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانے میں روایتی کلچر اور ظلم و جبر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قافلے میں جاں بحق بچے حامد کے چچا پر دباؤ ڈال کر ایف آئی آر کو کمزوراور معلوم گاڑی کو نامعلوم کردیا گیا اور اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
منظر عام پر آنے والی انتہائی افسوس ناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والا موبائل فون پر مسلسل کسی سے ہدایات لیتا رہا اور ہدایات کے عین مطابق اس نے ایف آئی درج کی جس میں وہ کہتا نظر آرہا ہے کہ جیو نیوز کی ویڈیو میں گاڑی ہٹ کرتی نظر نہیں آرہی، فیصلہ اب کیا ہے؟ نامعلوم پراڈو رنگ کالا، ٹھیک ہے۔
ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص پولیس سے کہتا ہے کہ میرا مائنڈ تو کہتا ہے کہ گاڑی کا نمبر نہ دیں معاملہ کلیئر ہوجائے گا، گاڑی کو ایسے ہی ٹریس کرلیں گے۔
ویڈیو کے مطابق سادے کپڑوں میں ملبوس شخص پرچہ لکھوانے میں مداخلت کرتا رہا، حامد کا چچا مسلسل نواز شریف کے قافلے کی تیسری گاڑی کا ذکر کرتا رہا، چچا پر مقدمے میں گاڑی کا نمبر نہ لکھوانے اور نواز شریف کا نام نہ لینے کا دباؤ رہا۔
ایک پولیس والا تھانے میں موجود لوگوں کی ویڈیو بھی بناتا رہا، بھتیجے کے غم اور بیمار بھائی کی فکر میں مقدمہ درج کرانے والا حامد کا چاچا فضل الٰہی روپڑا اور نا معلوم افراد میں گھر کر ہاں میں ہاں ملانے پر مجبورہوگیا۔
اطلاعات ہیں کہ بچے کے اہل خانہ پر بااثر افراد کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے، کمزور ایف آئی آر کے اندراج سے مقدمہ چلنے کی صورت میں ملزم کے بچ جانے کا قوی امکان ہے۔
اس ضمن میں اے آر وائی نیوز کو ایف آئی آر کی کاپی بھی موصول ہوگئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیوں کہ کاپی میں اس گاڑی کا نمبر ہی درج نہیں کیا گیا جس نے بچے کو کچلا حالاں کہ وہ نمبر وہاں موجود ہر عینی شاہد نے نوٹ کیا، بچے کے چچا اور راہ گیروں نے بھی بتایا اور ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ 875 نمبر کی گاڑی نے بچے کو کچلا۔
قبل ازیں کہا جارہا تھا کہ 265 نمبر کی ایلیٹ فورس کی گاڑی نے بچے کو کچلا تاہم یہ اطلاع غلط ثابت ہوگئی، یہ گاڑی چوتھے نمبر کی گاڑی تھی اور یہ ایلیٹ فورس کی نہیں تھی اور اس کا نمبرایس ایس 875 ہے جو کہ بی ایم ڈبلیو ہے جیسا کہ نیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
گاڑی چلانے والا ڈرائیور سفید شلوار قیمص پہنا ہوا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو کچلتے ہوئے گاڑی آگے بڑھ گئی بعد میں لوگ جمع ہوگئے کہ بچے کو کچل دیا اور اسے اٹھا کر لے جارہے ہیں تاہم پروٹوکول میں شامل کسی گاڑی نے مدد نہیں کی۔
بی ایم ڈبلیو ہائی روف کے نام پر رجسٹرڈ، دو روز قبل نواز شریف نے سفر کیا
اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما اس واقعے کو دبانے کی کوشش کرہے ہیں، بچے کو کچلنے والی گاڑی بی ایم ڈبلیو کالے رنگ کی ہے جس کا نمبر ایس ایس 875 ہے لیکن یہ گاڑی ہائی روف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور دو روز قبل نواز شریف اسی گاڑی پر سوار تھے۔
یقین دلاتا ہوں اہل خانہ کو انصاف ملے گا، ترجمان پنجاب حکومت
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی موت حادثہ ہے جان بوجھ کر کچھ نہیں کیا گیا، یقین دلاتا ہوں کہ اہل خانہ کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے درخواست کی کہ بچے کی ویڈیو ابھی آن ایئر نہ کریں ورنہ اسے ایک ہی اینگل کے طور پر دیکھا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانے میں اتنا بڑا کرائم ہورہا ہے، آئی جی پولیس اس کا نوٹس لے کر کارروائی کریں۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق بچے حامد کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے ادا کی جائےگی