Tag: video link

  • ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دھمکی آمیز کالز میں کہا جا رہا ہے کہ جو تم لوگ کررہے ہو اس کا انجام سوچ لینا۔

    صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیںا بھی تک تین دھمکی آمیز کالز آئی ہیں جس میں سے دو کو ہم پہلے سے جانتے ہیں جو کہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرایا کرتے تھے۔

    صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار متحدہ قومی مومنٹ ہوگی۔

  • صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

    صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

     مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا سےاہل خانہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا سے ان کے بیرون ملک سے آنے والے بھائی بہن اور بھانجے شامل تھے۔

    یکم اپریل کو سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر ہونے کے بعد صولت مرزا سے ان کے خاندان کے افراد کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

    واضح رہے کہ انیس مارچ کو پھانسی سے چند گھنٹے قبل تہرے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو جیسے کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ آگیا،جس کے بعد پھانسی کو تین دن کیلئے مؤخر کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار ایک ماہ کیلئے موخر کی گئی ، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔