Tag: video massage

  • اسلام آباد : ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے منظرعام پر آگئے، اغواء کی تردید کردی

    اسلام آباد : ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے منظرعام پر آگئے، اغواء کی تردید کردی

    اسلام آباد : سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود منظرعام پر آگئے، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ موبائل فون گم ہوگیا تھا اس لیے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، وہ  اپنے ایک عزیز کے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہیں۔

    ایاز محسود اپنے اہل خانہ کو بتائے بغیر اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے، اس حوالے سے انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں خیریت سے ہوں۔

    میری وجہ سے قومی اداروں کو بدنام نہ کیا جائے، اپنے رشتےداروں سے ملنے ڈی آئی خان آیا ہوں، موبائل فون گم ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ میں پولیس اور قومی اداروں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لاپتہ ہونے کے معاملے پر فوری ایکشن لیا۔

    مزید پڑھیں : سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان مبینہ طور پر لاپتہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد ایاز خان کے اہل خانہ نے تھانہ آبپارہ میں درخواست دی تھی۔

    تھانہ آبپارہ پولیس نے مغوی کے بہنوئی کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ خیال رہے کہ منظر عام پر آنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان محسود پورڈیم پر تعینات تھے۔

  • میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان پر پورا بھروسہ ہے، جاوید میانداد

    میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان پر پورا بھروسہ ہے، جاوید میانداد

    کراچی : سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز ان کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھے عمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جاوید میانداد نے کہا کہ ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور بے انتہا محنت کی۔

    نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے، عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں، ان کی میں ضمانت دیتا ہوں، میرے بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں، آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسے کا استعمال کیا ہے، مجھےعمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جاوید میانداد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ الیکشن جیتنے والے امیدوار اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جیتنے والے امیدوار عوامی میڈیٹ کا احترام کریں اور ملک و قوم کی خدمت پر توجہ دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی قوم نااہل اور کرپٹ حکمران سے نجات پر دو نفل شکرانے ادا کریں: عمران خان

    پاکستانی قوم نااہل اور کرپٹ حکمران سے نجات پر دو نفل شکرانے ادا کریں: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم نااہل اور کرپٹ ترین حکمران سے نجات پر دو نفل شکرانے ادا کریں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسے حکمران نہیں آئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ان حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ملک کے قرضوں کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے پاکستان کا قرضہ 13 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا ہے، 2008 میں پاکستان کا قرضہ کم تھا لیکن انہوں نے قرضہ لے کر ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے، انہوں نے اتنا قرضہ لیا لیکن کیا کچھ بھی نہیں تو پیسے کہاں گئے؟


    جمہوری حکومت کے پانچ برس پر ایک نظر


    عمران خان کا کہنا تھا کہ 2008 تک پاکستان پر قرضہ صرف 6 ہزار ارب تھا جس میں تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت بڑے بڑے منصوبے بنے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ اس حکومت میں ایسا کوئی بڑا پروجیکٹ بھی نہیں بنا تو پھر یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا؟

    خیال رہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد ختم ہوگی ہے، اب ناصر الملک نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔


    حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم، جسٹس ناصر المک آج نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے


    یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چھ ملاقاتوں کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جسٹس (ر)ناصر المک نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئےنام ایساہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔