Tag: video scandal

  • جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل  سنایا جائے گا

    جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا ، کیس کافیصلہ 20 اگست کو محفوظ کیا گیا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائےگا، فیصلہ صبح 9.30 بجے سنایا جائے گا۔

    سپریم کورٹ نے جج بلیک میلنگ اسکینڈل کیس کافیصلہ 20 اگست کو محفوظ کیا تھا، کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے جج کو بتایا تھا کہ مریم نواز نے ویڈیو سے لا تعلقی کا اظہار کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف نے کہا کہ مریم نے پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل ویڈیو کا بتایا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا ہمیں غرض اپنے جج سے ہے جس پر الزامات آئے اور جج نے ویڈیو تسلیم بھی کی۔

    مزید پڑھیں :  سپریم کورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا

    اس سے قبل سماعت میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر اندھیرےمیں چھلانگ نہیں لگائیں گے،جج ارشدملک کے معاملے کونظراندازنہیں کریں گے اور جج کے ضابطے پر تو خود فیصلہ کریں۔

    واضح رہے مریم نواز پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں ، جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی۔

    بعد ازاں جج ارشدملک نے کہا تھا ان کےخلاف پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے اور انھیں بلاوجہ بدنام کیا جارہا ہے، حلفیہ کہتا ہوں میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، ویڈیو کوایڈٹ کرکےچلایا گیاہے۔

  • ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل کا ایک اور اہم کردار سامنے آگیا

    ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل کا ایک اور اہم کردار سامنے آگیا

    لاہور: جج ارشد ملک کی ایف آئی آر کے بعد ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل میں میاں رضا نامی ایک اور اہم کردار سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق میاں رضابلیک میلنگ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، اسی شخص نے میاں طارق سے وہ متنازع ویڈیو خریدی۔جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اےمیاں طارق کو پہلے ہی گرفتارکر چکی ہے۔

    ایف آئی آر میں جج ارشد ملک نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب ملتان میں ڈسٹرکٹ جج تھاتومیاں طارق نےغیراخلاقی ویڈیوبنائی،پانچ ماہ پہلے میاں طارق نےویڈیون لیگی رہنمامیاں رضا کو بیچ دی۔

    بعد ازاں اسی ویڈیو کی مدد سے ناصر جنجوعہ، ناصربٹ، خرم یوسف، مہر گیلانی نے مجھے بلیک میل کیا،کہا جاتا تھا کہ نوازشریف کی مددکرو۔

    جج ارشد ملک کے مطابق بلیک میلرز مصر تھے کہ یہ کہہ دوں، نوازشریف کے خلاف فیصلہ دباؤ میں دیا،مریم نواز، لیگی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرتےدیکھ کرشدید جھٹکا لگا،پریس کانفرنس کامقصد میرے خاندان، عدلیہ کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈاشروع کرنا تھا۔

    مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مریم نوازنےجو ویڈیو دکھائی، اس میں ہیر پھیرکی گئی تھی، ویڈیو کےذریعے بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ایف آئی آرمیں درج تمام ملزمان کے خلاف کارروائی لازم ہے۔

    خیال رہے کہ  جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم طارق محمود کے 10 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزم کو 19 جولائی کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ پیش کریں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں طارق محمود کے خلاف ایف آئی آر نمبر 24 درج کی گئی ہے۔

  • ویڈیو اسکینڈل کی تفصیلات نے پاناما کیس کی یاد تازہ کر دی: فیصل واوڈا

    ویڈیو اسکینڈل کی تفصیلات نے پاناما کیس کی یاد تازہ کر دی: فیصل واوڈا

    لاہور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ویڈیو کوئین نے اداروں کو لڑانے کی سازش کی، ویڈیو اسکینڈل نے پاناما کی یاد تازہ کر دی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے  پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ ن لیگ کوشواہدعدالت میں خود لے جانے چاہیے تھے، وہ نہیں گئے، اس لیے عدالت نے نوٹس لے کر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا، فریقین کے درمیان فریق نہیں بنیں گے.

    [bs-quote quote=” ہمارے دور میں کابینہ اور وزیر اعظم آفس میں بھی اے سی بند ہوتے ہیں، ان کے دور میں نہاری پائے لینے بھی طیارہ جاتا تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملےمیں قتل معاف کرانے والے مجرم بھی شامل ہیں ہیں، معاملے کی تفصیلات دیکھ کر پاناما کیس کا دور یاد آتا ہے۔

    نواز شریف کی سیکیورٹی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، شریف خاندان کے گھر بھی سرکاری خرچے پر چلتے تھے.

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کابینہ اور وزیر اعظم آفس میں بھی اے سی بند ہوتے ہیں، ان کے دور میں نہاری پائے لینے بھی طیارہ جاتا تھا، 777 کی سیٹیں بھی تبدیل کی گئیں، نواز دورمیں سرکاری طیاروں کو آن لائن ٹیکسی کی طرح چلایا گیا، جیسا کام ویسا ہی انجام ہوتا ہے، 35 سال لوٹ مار کرتے رہے.

    مزید پڑھیں: حکومت، وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا، فیصل واوڈا

    اس عرصے میں سال قانون کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے، حکومت میں جونواز دورکے لوگ رہ گئے، ان کو بھی سامنے لائیں گے، حسن اور حسین نواز ساڑھے600 کروڑ کے گھر میں رہتے ہیں.800 کروڑ روپے سیکیورٹی پر خرچ کردیےجائیں، تو اس کا خمیازہ کون بھگتے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نہیں رہے، مگر نواز شریف کے پاس آج تک 246 گاڑیاں تھیں، آصف زرداری صدر نہیں رہے پھر بھی 180گاڑیاں ان کے پاس رہیں، مشکل فیصلے بھی ہورہے ہیں اور اچھے کام بھی تیزی سے ہو رہے ہیں.

  • پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی جاری کردہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو پر اپنا وقف دیا ہے.

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ خود نوٹس لے کر ویڈیوکا ٹیسٹ کرائے، تاکہ حقائق سامنے آئیں.

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اسپیکر صاحب کے رویے پر سوالات اٹھ رہے ہیں.

    پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ نیا ٹیکس نہیں لگا، مگر ہرطرف احتجاج ہو رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی عزت کا خیال رکھنے والےخود اس پر اثر انداز ہو رہے ہیں. آصف زرداری نے باہر کے دورے کئے تو پاکستان کو مستحکم ملک بنایا.

    مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے، اب تو خود عوام احتجاج کررہی ہے.

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی۔

    ویڈیو کے ذریعے ن لیگ نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت فیصلہ دیا تھا.

  • جج ویڈیو اسکینڈل معاملہ، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات

    جج ویڈیو اسکینڈل معاملہ، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات

    اسلام آباد: آج چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق یہ اہم ملاقات احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو ٹیپ کے معاملہ پر ہوئی.

    ذرائع کے مطابق رجسٹرارسپریم کورٹ بھی اس ملاقات میں شریک رہے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے چیمبر میں ملاقات تقریباً چالیس منٹ تک جاری رہی.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے اعلیٰ عدلیہ سے اس ویڈیو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا. مشیر قانون کی جانب سے یہ بیان بھی آیا تھا کہ حکومت اس کا فرانزک کروانا کا ارادہ نہیں رکھتی، اس کا اصل فورم عدلیہ ہے۔

    مزید پڑھیں: صدر پاکستان لگانا عدالت کا کام نہیں ہے ، چیف جسٹس آصف کھوسہ

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی۔

    ویڈیو کے ذریعے ن لیگ نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت فیصلہ دیا تھا.

    البتہ اگلے روز احتساب عدالت کے جج نے ایک پریس ریلیز میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات کو سایق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا.

  • قصورکے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف

    قصورکے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف

    فیصل آباد : قصور کے بعد اب جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں لڑکوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے،  کئی لڑکوں سے زیادتی کی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آگئیں، جڑانوالہ پولیس نے زیادتی کے کئی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ملزمان کمسن لڑکوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بناتے اور پھر بلیک میل کرتے تھے۔ زیادتی کے واقعات کا انکشاف علاقے کے ایک متاثرہ لڑکے نے کیا تھا۔

    فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے اسکینڈل کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں چار ملزمان ملوث ہیں،3ملزمان عاقب، راشد اور کاشف کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جبکہ چوتھا ملزم اعجاز بھی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

    ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور دیگرمتاثرین کے آنے پر ملزمان کیخلاف مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا کیونکہ اس قسم کے واقعات کا مجھے علم ہی نہیں، معاشرتی برائیوں کو روکنے کیلئے قانون کو حرکت میں آکر ایسے واقعات کی بیخ کنی کرنی چاہئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل قصور میں بھی لڑکوں سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا تھا کم از کم پانچ رکنی گروہ سال دو ہزارتیرہ سے یہ گھناؤنا کام کر رہا تھا، ایک ملزم آصف حکمران سیاسی جماعت کا سرگرم رکن ہے ۔

    مذکورہ ملزم سولہ سال کی لڑکی کے قتل میں گرفتار ہوا تو اس کے موبائل سے گھناؤنی ویڈیوز اور تصاویر ملیں،  دو ملزمان آصف اور راشد کو گرفتار کرلیا گیاتھا، ملزمان پر قتل کے تین مقدمات درج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔